وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

آئیزوال سمیت مختلف شمال مشرقی ریاستوں میں جی 20 ملاقاتوں کا اہتمام کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے: مرکزی وزیر سیاحت


بھارت سیاحتی شعبہ میں عالمی سرمایہ کاریوں اور ایم آئی سی ای سیاحت کو فروغ دینےکے لیے 2023 میں سرمایہ کاروں کا اجلاس منعقد کرے گا

سیاحتی ترقی کے جزو کے طور پر شمال مشرق میں نظارے کے 100 مقامات تیار کیے جائیں گے، 49 کروڑ روپئے کے بقدر کی لاگت سے ایسے 22 مقامات کو پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے: جناب جی کشن ریڈی

جناب جی کشن ریڈی نے آئیزوال میں ’شمال مشرقی خطے کے لیے 10ویں بین الاقوامی سیاحتی منڈی ‘تقریب کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا

Posted On: 17 NOV 2022 9:49PM by PIB Delhi

کلیدی نکات:

  • تھینزول اور جنوبی زون   سمیت ریاست میزورم میں ایکو ایڈوینچر سرکٹ کی ترقی کے لیے سوادیش درشن اسکیم کے تحت 58.63 کروڑ روپئے منظور کیے گئے ۔
  • اس ’مارٹ‘ میں آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کی نمائندگی شامل ہوگی اور ساتھ ہی ان ریاستوں کے سیاحتی مضمرات، ثقافتی شاموں، اور آئیزوال کے گردونواح میں پرکشش مقامات  کی سیرو تفریح  جیسی سرگرمیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
  • آئی ٹی ایم 2022 کا مقصد گھریلو اور بین الاقوامی منڈیوں میں شمال مشرقی خطے  کے سیاحتی مضمرات کو اجاگر کرنا ہے۔

جی 20 بھارت کو اپنی ثقافت، تاریخ اور سیاحتی مضمرات کو پیش کرنے کے علاوہ دنیا کے سامنے خود کو ایک بڑے سیاحتی مقام کے طو رپر پیش کرنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔ بھارت جلد ہی، دسمبر 2022 سے نومبر 2023 تک جی 20 کی صدارت کا عہدہ سنبھالے گا۔ ا س مدت کے دوران ہم 55 شہروں میں 200 سے زائد میٹنگوں کی میزبانی کریں گے۔ شمال مشرق کی چند ریاستوں میں بھی ان میٹنگوں کا اہتمام کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ مرکزی وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے آج 17 نومبر کو آئیزوال میں  منعقدہ ’شمال مشرقی خطے کے لیے 10ویں آئی ٹی ایم  ‘کے افتتاحی سیشن سے اپنے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ جی 20 رکن ممالک میں سے چین، میکسکو، بھارت، جنوبی افریقہ اور انڈونیشیا مابعد کووِڈ اپنی سیاحتی صنعت کو وسعت دیں گے۔ ہمیں صدارت ملنے کے ساتھ ہی، ہم یقیناً ان 4-5 ممالک سے آگے نکل کر عالمی سطح پر بھارت کی سیاحتی صنعت کا صحیح مقام طے کریں گے۔ اپنے ملک میں دنیا کا خیرمقدم کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں شمال مشرقی خطہ کی مالامال ثقافت کو پیش کرنے کے لیے بھی منصوبہ وضع کرنا ہوگا۔ یہ ’بین الاقوامی سیاحتی منڈی 2022 ‘اجلاس متنوع پرکشش سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آٹھ ریاستوں کی مخصوص مصنوعات کو بھی پیش کرے گا۔

مرکزی وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی اور میزورم کے وزیر اعلیٰ زورام تھنگا نے آج مشترکہ طور پر چائٹ میں آئیزوال کنونشن سینٹر ، میزروم میں پرشاد پروجیکٹ اور آئیزوال میں آئی ٹی ایم 2022 کے افتتاح کے موقع پر دو بمبو لنک سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ مرکزی وزیر نے اس موقع پر میزورم سیاحتی کافی ٹیبل بک بھی لانچ کی۔ حکومت میزورم میں سیاحت کے وزیر مملکت جناب رابرٹ روماوِیا رویتے، سیاحت کے سکریٹری جناب اروِند سنگھ، سینئر اقتصادی مشیر، وزارت سیاحت جناب گیان بھوشن، محترمہ منیشا سکسینہ، پرنسپل سکریٹری، محکمہ سیاحت، حکومت میزروم اور حکومت ہند اور حکومت میزورم کے سینئر افسران نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

اپنے خطاب کے وران جناب جی کشن ریڈی نے یہ اطلاع بھی دی کہ بھارت سیاحت کے شعبہ میں ایم آئی سی ای سیاحت اور عالمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے 2023 میں سرمایہ کاروں کے ایک اجلاس کا بھی اہتمام کرے گا۔ ہماری توجہ نہ صرف میزبانی کی صنعت میں عالمی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنےپر بلکہ تھیم پارکوں اور تفریحی مراکز، مخاطری سیاحت، بحری جہاز کی سیاحت، چاق و چوبند رہنے سے متعلق سیاحت، موسم سرماکی سیاحت، وغیرہ کو فروغ دینے پر بھی مرکوز ہوگی۔

جناب ریڈی نے مزید بتایا کہ حکومت ہند شمال مشرقی خطے کی مجموعی سیاحتی بنیادی ڈھانچہ ترقی، میلوں / تیوہاروں کو فروغ دینے، خطے میں سیاحت سے متعلق تقریبات کے اہتمام، اشتہاری مہمات، وغیرہ  کے لیے مالی تعاون فراہم کر رہی ہے۔ وزارت سیاحت  نے شمال مشرقی خطہ میں فعال شراکت داروں کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ، ’’وزارت سیاحت، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت شمال مشرقی خطہ میں نظارے کے لیے 100 مقامات تیار کر رہی ہے۔ 49 کروڑ روپئے کی لاگت سے ایسے 22 مقامات کی ترقی کے لیے منظوری دی جا چکی ہے۔ میزروم میں نظارے کے 9 مقامات  کو 12.78 کروڑ روپئے کی لاگت سے ترقی دینے کے لیے منظوری دی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت  خود بھی نظارے کے مقامات کو ترقی دینے میں مصروف ہے۔‘‘

جناب ریڈی نے یہ اطلاع بھی دی کہ وزارت دفاع اپنی بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے توسط سے سرحدی علاقوں میں سڑک بنیادی ڈھانچہ کو ترقی دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ بارڈر روڈس آرگنائزیشن  نے بارڈر روڈس آرگنائزیشن کیفے تعمیر کرکے خوبصورت مقامات کی سیر کی غرض سے آنے والے سیاحوں کے لیے بنیادی سہولتیں فراہم کرانے کی پہل قدمی انجام دی ہے۔ پہلے مرحلے کے تحت بارڈر روڈس آرگنائزیشن کیفے 75 مقامقات پر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ شمال مشرقی ریاستوں میں، بی آر او کیفے ریاست آندھرا پردیش، سکم، منی پور، ناگالینڈ اور آسام کے 25 مقامات پرتعمیر کیے جا رہے ہیں۔

جناب ریڈی نے مزید کہا کہ وزارت سیاحت شمال مشرقی ریاستوں کے لیے سیاحت کی ترقی و فروغ پر زور دے رہی ہے۔ سوادیش اسکیم کے تحت، وزارت نے 1337.63 کروڑ روپئے کے بقدر کی مجموعی رقم کے لیے شمال مشرقی خطے میں 16 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ’’شمال مشرقی ریاستوں  کے لیے تقریباً 25 فیصد سوادیش درشن پروجیکٹوں کو منظوری دی جا چکی ہے۔ پرشاد اسکیم کے تحت، وزارت نے خطے میں مختلف پروجیکٹوں کے لیے تقریباً 200 کروڑ روپئے منظور کیے ہیں۔‘‘

میزورم کے وزیر اعلیٰ جناب زورام تھنگا نے کہا کہ سدابہار پہاڑیوں، بانس کے گھنے جنگلات، سرسبز دھان کے کھیت سے لے کر نیلے پہاڑوں تک، میزوم کا ماحول اور آب و ہوا غیر آلودہ ہے، جس کی وجہ سے ریاست میزورم سیاحت کے لحاظ سے شمال مشرقی خطے کے سب سے خوبصورت مقامات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزروم زبردست سیاحتی مضمرات کی حامل ریاست ہے۔  وزیر اعلیٰ نے بمبو لنک روڈس اور آئیزوال بائی پاس سمیت میزورم کی ترقی کے سلسلے میں مختلف پروجیکٹوں  کی منظوری کے لیے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، سیاحت کے سکریٹری جناب اروِند سنگھ نے کہا کہ مجموعی معیشت کے مقابلے میں سیاحتی شعبہ میں خواتین کے لیے روزگار اور صنعت کاری کی حصہ داری افزوں ترین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ملک کی جی ڈی پی میں بھارت کی سیاحتی صنعت کا تعاون تقریباً 4.7 فیصد کے بقدر ہے اور یہ شعبہ تقریباً 31.8 ملین باشندگان کو روزگار فراہم کرتا ہے۔ اگر بھارت میں سیاحتی شعبہ کا تعاون جی ڈی پی کے 10 فیصد کے بقدر ہوگیا تو یہ 26 ملین نئے روزگار پیدا کر سکتا ہے۔ ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورزم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی) کے مطابق، 10 لاکھ روپئے کے بقدر کی سرمایہ کاری مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں 12.6 کے مقابلے میں 47.5 روزگار پیدا کر سکتی ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00640YO.jpg

اس سے قبل میڈیا سے خطاب کے دوران، جناب جی کشن نے مطلع کیاکہ تھینزول اور جنوبی زون کے ساتھ ساتھ ریاست میزورم میں ایکو ایڈوینچر سرکٹ کی ترقی کے لیے سوادیش درشن اسکیم کے تحت 58.63 کروڑ روپئے منظور کیے گئے ہیں۔ وزارت سیاحت کی پرشاد اسکیم کے تحت، وزارت نے آئیزوال، ہنگی لن لین، تلانگ – پریئر ماؤنٹین، کھوانگچیرا پک، ریئک پیک اور کھاورولیان  میں زائرین کے لیے سہولتوں کی ترقی، اجتماع گاہ، سہولتی مراکز  کی ترقی کے پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ اس کی لاگت تقریباً 45 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  شمال مشرقی خطہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے جلد ہی ایک ٹاسک فورس قائم کی جائے گی۔

وزارت سیاحت، حکومت ہند آئیزوال، میزروم میں 17 سے 19 نومبر 2022 کے دوران شمال مشرقی خطے کے لیے 10ویں بین الاقوامی سیاحتی منڈی (آئی ٹی ایم) منعقد کر رہی ہے۔ آئی ٹی ایم 2022 کا مقصد گھریلو اور بین الاقوامی منڈیوں میں شمال مشرقی خطے کے سیاحتی مضمرات کو اجاگر کرنا ہے۔ اس سہ روزہ آئی ٹی ایم تقریب میں شمال مشرقی خطہ کے وزرائے سیاحت، شمال مشرقی ریاستوں کے سینئر افسران، ریاستی حکومتیں  اور سیاحت اور میزبانی سے متعلق تنظیموں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

انٹرنیشنل ٹورزم مارٹس کا انعقاد شمال مشرقی ریاستوں میں باری باری سے کیا جاتا ہے۔ ریاست میزورم اس مارٹ کا اہتمام پہلی مرتبہ کر رہی ہے۔ اس تقریب کے سابقہ ایڈیشنوں کا اہتمام گواہاٹی، توانگ، شیلانگ، گنگٹوک، اگرتلا، امپھال اور کوہیما میں کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ لنکس:

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1876530

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.12660


(Release ID: 1876905) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi