وزارات ثقافت

نیشنل میوزیم، بھارت اور کولڈنگ میوزیم، ڈنمارک نے ’’ڈنمارک اور بھارت  کے چاندی  کے خزانوں‘‘ کی نمائش کے لیے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے

Posted On: 17 NOV 2022 6:20PM by PIB Delhi
  • میوزیم کولڈنگ اور نیشنل میوزم ایک ساتھ مل کر نئی دہلی میں چاندی کی نمائش کا اہتمام کریں گے
  • اس نمائش کا آغاز مارچ 2023 سے ہوگا۔
  • دونوں میوزیم اس نمائش میں اپنے کلکشن میں سے چاندی کی بہترین اشیاء پیش کریں گے۔

 

مارچ 2023 کے شروع میں، میوزیم کولڈنگ اور نیشنل میوزیم، نئی دہلی میں  ’’ڈنمارک اور بھارت کے چاندی کے خزانوں ‘‘ کی مشترمہ نمائش کا اہتمام کریں گے۔ نیشنل میوزیم نئی دہلی، بھارت  اور میوزیم کولڈنگ کے مابین آج نئی دہلی میں اس نمائش کے تعلق سے ایک ایم او یو (مفاہمتی عرضداشت) پر دستخط ہوئے اور باہم تبادلہ عمل میں آیا۔

 

مارچ 2023 میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں میوزیم کولڈنگ اور نیشنل میوزیم کے چاندی کے بہترین کلکشن پیش کیے جائیں گے۔ یہ اشتراک اور نمائش 2022 سے 2026 کے دوران بھارت اور ڈنمارک کے مابین حال ہی میں منظورشدہ ثقافتی تبادلہ پروگرام کے تحت انجام دی جائے گی۔

’’ڈنمارک اور بھارت کے چاندی کے خزانے‘‘ کی نمائش ڈنمارک اور بھارت کے چاندی کے نوادرات پر مرکوز ہے، جہاں دونوں میوزیم اپنے کلکشن سے چاندی کی بہترین اشیاء پیش کریں گے۔ دونوں ممالک میں چاندی کی کاریگری کی خوبصورتی کی عظمت کو نمایاں کرتے ہوئے، اس نمائش میں مجموعی طور پر منتخبہ 200 بہترین اشیاء پیش کی جائیں گی۔ نیشنل میوزیم میں پہلی مرتبہ، وزیٹر حضرات بھارت ڈنمارک کی چاندی کی اشیاء کی مماثل روایات ملاحظہ کر سکیں گے۔

اس موقع پر، بھارت میں ڈنمارک کے سفیر محترم فریڈی سوین نے کہا کہ، ’’مجھے یہ جان کر ازحد خوشی ہے کہ میوزیم کولڈنگ اور نیشنل میوزیم ایک ساتھ مل کر بھارت میں چاندی کی نمائش کا اہتمام کریں گے، جس میں ڈنمارک اور بھارت کے چاندے کے خزانوں کی نمائش کی جائے گی اور اس کا آغاز مارچ سے ہو رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ نمائش ڈنمارک اور بھارت کے چاندی کے کام میں پائی جانے والی یکسانیت اور فرق پر توجہ مرکوز کرے گی، جہاں دونوں میوزم اپنے اپنے کلکشن سے چاندی کی بہترین اشیاء کی نمائش کریں گے۔ میں یہ جاننے کے لیے منتظر ہوں کہ اس نمائش کو لے کر بھارتی ناظرین کا تصور کیسا ہوگا۔‘‘

اس موقع پر، نیشنل میوزیم کی ڈائرکٹر جنرل اور وزارت ثقافت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ للی پانڈیہ نے کہا کہ، ’’نیشنل میوزیم انڈیا کے پاس چاندی کی شاندار اشیاء کا وافر ذخیرہ موجود ہے جو کہ بھارتی تہذیب کے آغاز سے لے کر دورِ جدید تک عرصہ ٔ دراز سے بھارت کے پاس ہے۔ حالانکہ، اس نمائش کے لیے، بھارتی چاندی کی داستان کو سمجھنے کے لیے نیشنل میوزیم انڈیا کے ریزرو کلکشن کے ذریعہ ڈنمارک کی چاندی کی تقریباً 100 اشیاء منتخب کی گئی ہیں جس کا مقصد بھارتی چاندی کی متنوع اور فعال دستکاری کو نمایاں کرنا ہے۔نیشنل میوزیم کولڈنگ میوزیم، ڈنمارک سے اشتراک قائم کرکے بہت خوش ہے۔یہ نمائش یقیناً اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد ہوگی جہاں بھارتی اور ڈنمارک  کی شاندار چاندی ناظرین کے لیے فرحت کا سامان مہیا کرے گی۔‘‘

میوزیم کولڈنگ کے ڈائرکٹر جناب رونے لونڈبرگ نے کہا، ’’میں بہت پرجوش ہوں کہ میوزیم کولڈنگ کو بھارت اور ڈنمارک کے درمیان ثقافتی تبادلہ پروگرام کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ ہم نئی دہلی میں نیشنل میوزیم کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں ۔ ہم دونوں میوزیم کے چاندی کے بہترین کلکشن کی نمائش کو لے پرجوش ہیں اور ساتھ ہی ہمیں یہ جاننے کا بھی اشتیاق ہے کہ ہماری ڈنمارک کی چاندی کے بارے میں بھارتی عوام کے ذریعہ کیسا تصور قائم کیا جاتا ہے۔ نیشنل میوزیم کے ساتھ مل کر، ہم نے ایک ایسی نمائش تیار کی ہے جو میوزم اور گینسٹیڈ فاؤنڈیشن کے بہترین کلکشن کو پیش کرتی ہے اور ڈنمارک و بھارت کی چاندی سے متعلق متنوع روایات پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔‘‘

فوٹو گیلری

(نیشنل میوزیم کی ڈائرکٹر جنرل اور وزارت ثقافت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ للی پانڈیہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے)

 

 

(بھارت میں ڈنمارک کے سفیر محترم فریڈی سوین اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے)

(میوزیم کولڈنگ کے ڈائرکٹر جناب رونے لونڈبرگ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے)

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.12651



(Release ID: 1876881) Visitor Counter : 110


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Telugu