سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے رائے گنج، مغربی بنگال میں 1082 کروڑ روپے کی لاگت والے دو این ایچ پروجیکٹون کا افتتاح کیا

Posted On: 17 NOV 2022 5:36PM by PIB Delhi

 

سڑکوں کی نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے رائے گنج، مغربی بنگال میں 1082 کروڑ روپے کی لاگت والے دو این ایچ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ دال کھولا( این ایچ 34) کے عوام کی ساٹھ سال سے چلی آرہی مانگ کو پورا کرتے ہوئے 120 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پانچ کلو میٹر طویل اور چار لین والے بائی پاس سے اب دال کھولا قصبے کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ سلی گوڑی سے کولکتہ کے درمیان کا سفر بائی پاس اور آر او بی کی تعمیر کے نتیجے میں دو گھنٹہ کم ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس سے بنگلہ دیش ، بھوٹان اور نیپال کے سرحدی علاقوں میں نقل وحرکت بہتر ہوگی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ 962 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے چار لین والی رائے گنج سے دال کھولا تک کی پٹّی سے مغربی مدنی پور سے بنگلہ دیش کی سرحد تک کے علاقوں میں مجموعی کنکٹوٹی بہتر ہوئی ہے۔ اس پٹی سے بنگال اور شمال مشرقی خطے کے درمیان کنکٹوٹی میں بھی بہتری آئے گی۔

****

U.No:12648

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1876872) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu