مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے مسوداتی ٹیلی کمیونکیشن (نشریات اور کیبل) خدمات بین رابطہ(قابل حل سسٹمز) (چوتھی ترمیم)ضوابط 2022 پر عوامی تبصرے کی مدت میں توسیع کی
Posted On:
11 NOV 2022 5:18PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آراے آئی )نے مسوداتی ٹیلی کمیونیکیشن (نشریات اور کیبل) سروسزانٹر کنکشن (قابل حل سسٹم) (چوتھی ترمیم) ریگولیشنز 2022 پر اسٹیک ہولڈرز کے تبصروں اور اعتراضات کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز سے تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر 2022 اور اعتراضات کے لیے 21 اکتوبر 2022 مقرر کی گئی تھی۔ کچھ اسٹیک ہولڈرز کی درخواست پر، تحریری تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 نومبر 2022 تک بڑھا دی گئی تھی اور جوابی تبصرے کی آخری تاریخ، اگر کوئی ہے تو، 18 نومبر 2022 تک بڑھا دی گئی ہے۔
اب، صنعت کے کچھ پیشہ ور افراد نے مسوداتی ٹیلی کمیونیکیشن (نشریات اور کیبل) سروسز کنکشن (قابل حل سسٹمز) (چوتھی ترمیم) ریگولیشنز 2022 پر اپنے تبصرے بھیجنے کے لیے مزید توسیع کی درخواست کی ہے۔ اس کے پیش نظر تحریری تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 نومبر 2022 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعتراضات، اگر کوئی ہیں، 2 دسمبر 2022 تک جمع کیے جا سکتے ہیں۔ مزید توسیع کی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
تبصرے اور جوابی تبصرے ترجیحاتی بنیاد پر advbcs-2@trai.gov.in and jtadv-bcs@trai.gov.in جیسے ای میل کے ذریعے بھیجا جا سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے جناب انل کمار بھاردواج، مشیر (بی اینڈ سی ایس) اور کیبل سروسز) سے اس نمبر +91-11-23237922 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
***********
ش ح ۔ ع ح ۔
U. No.12636
(Release ID: 1876722)
Visitor Counter : 101