کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پیمانہ اوررفتار بھارت کی ترقی کی داستان میں نمایاں تبدیلی لائیں گے :جناب پیوش گوئل


صنعت ، نئے خوشحال بھارت کی صحیح معنوں میں پرچم بردار بن جائے گی:جناب گوئل

ہمہ گیریت ، صارفین کی الیکٹرونکس کی صنعت کی شناخت ہونی چاہیئے :جناب پیوش گوئل

حکومت نے بھارت میں مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی غرض سے معیشت میں ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں کی ہیں : جناب گوئل

جناب گوئل نے سی ای اے ایم اے کی 43ویں سالانہ تقریب –اے سی ای مذاکرات سے خطاب کیا

Posted On: 16 NOV 2022 10:13PM by PIB Delhi

تجارت وصنعت ، صارفین کے امور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم اورٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر، جناب پیوش گوئل نے آج کہاکہ پیمانہ اوررفتار ، بھارت کی ترقی  کی داستان میں نمایاں تبدیلی  لائیں گے۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی کا حوالہ دیتے ہوئے ، وزیرموصوف نے اس پیمانے کو اجاگرکیا جس پربھارت مواقع  پیش کرتا ہے اوررفتار کو اجاگرکیا۔ جس رفتارکے ساتھ بھارت ٹیکنولوجی اختیاکررہاہے اورایک عالمی معیشت کے ساتھ ہم آہنگ ہورہاہے ۔

وہ آج  نئی دہلی میں صارفین کے لئے الیکٹرونکس اورآلات تیارکرنے والی کمپنیوں کی ایسوسی ایشن (سی ای اے ایم اے ) کی 43ویں سالانہ تقریب –اے سی ای مذاکرات 2022سے خطاب کررہےتھے ۔

وزیرموصوف نے ایوارڈس حاصل کرنے والے افراد کو مبارکباد  پیش کی اوربھارت کی ترقی کی داستان میں تعاون کے اپنے جوش وخروش اورعہد بستگی اوراسے خود کفیل اورخود اعتماد معیشت کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے صنعت  کی ستائش کی ۔ انھوں نے بھارت کی ایل ای ڈی میں کامیابیوں میں گراں قدر تعاون کے لئے خاص طورپر ایل ای ڈی مینوفیکچررس کی ستائش کی ۔ انھوں نے کہاکہ پورے ملک نے ایل ای ڈی کو اختیاردیاہے ۔ انھوں نے اس بات کو بھی اجاگرکیا کہ بھارت ، محض چاربرسوں میں ملک کے کونے کونے میں ایل ای ڈی بلب فراہم کرنے میں کامیاب ہوسکاہے ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئ ےانھوں نے کہاکہ بھارت ، 140کروڑلوگوں کے ساتھ آج دنیا میں کہیں بھی موجود سب سے بڑی منڈی ہونے کا موقع فراہم ہورہاہے ۔ جناب گوئل نے کہاکہ اس کی وجہ سے اب دنیا بھارت کے ساتھ روابط قائم کرنا چاہتی ہے اوردنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ بھارت ، منڈی کے لحاظ  سے ایک زبردست موقع فراہم کرتاہے ۔

جناب گوئل نے اس بات کو اجاگرکیاکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اب بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی سمجھوتے یا جامع اقتصادی ساجھیداریاں قائم کرنے کے خواہش مند ہیں ۔ بھارت کا درخشاں اورتابناک اسٹارٹ اپ ایکونظام اورجدت طرازی ، دنیا کو راغب کررہی ہے کہ وہ یہاں آئے اوربھارت میں کام کاج شروع کرے ۔ جناب گوئل نے مطلع کیاکہ آزاد تجارتی سمجھوتوں ایف ٹی اے  سے متعلق مذاکرات ، برطانیہ ، کینیڈا ، یوروپی یونین ، ای یو ، اسرائیل  کے ساتھ جاری ہیں اور اگلے ہفتے خلیجی تعاون کاؤنسل  -جی سی سی کے ساتھ ایک اوراہم ایف ٹی اے شروع کیاجائے گا۔ انھوں نے صنعت  کو ، ترقی یافتہ ملکوں کے ساتھ معاملے کرنے کے دوران ، ایک مساوی بنیاد پر مذاکرات کے بارے میں ان کی جرأ ت مندانہ قیادت کے لئے مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہاکہ اس سے دنیا کے بہترین اداروں سے مقابلہ آرائی سے متعلق صلاحیت کے لئے ، صنعت کی جرأت کا اظہار  ہوتاہے ۔

جناب گوئل نے کہاکہ حکومت بھارت میں مینوفیکچرنگ  کو فروغ دینے پرتوجہ مرکوز کررہی ہے۔انھوں نے یہ بھی کہاکہ حکومت نے بھارتی معیشت میں خاطرخواہ اوراہم ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں کی ہیں اوراس سلسلے میں انھوں نے کارباروبار کرنے میں آسانی ، جدت طرازی کے اشاریہ میں عالمی درجہ بندی میں  بہتری ، اورپیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم جیسی اسکیموں کی کامیابی کا ذکرکیا۔ گوئل نے کہاکہ موبائل تیارکرنے والی صنعت میں زبردست ترقی ہوئی ہے اورموبائل مینوفیکچررس کی تعداد بڑھ کر لگ بھگ 200مینوفیکچررس تک پہنچ گئی ہے ۔

جناب گوئل نے کہاکہ بھارت کاجی -20کی صدارت سنبھالنا، ہم سبھی کے لئے ایک فخرکی بات ہے ۔ جناب گوئل نے کہاکہ بھارت ایک ایس ایم اے آرٹی یعنی ‘‘اسمارٹ ’’  ملک ہے ۔ اسمارٹ  کی وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اس کا مطلب ہے پائیداراورہمہ گیریت اور ہمہ گیریت کو صارفین کی الیکٹرونس صنعت کی شناخت ہوناچاہیئے ۔

انھوں نے کہاکہ ایم کا مطلب ہے بھارت کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتیں ۔ کیاہم اعلیٰ معیارکی مصنوعات تیاکرسکتے ہیں ۔ کیاہم عالمی سطح پرایک تسلیم شدہ ملک بن سکتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ اے کا مطلب ہے آتم نربھر بھارت ۔ ہمیں صارفین کی الیکٹرونکس سامان کی مینوفیکچرنگ میں ایک آتم نربھرمرکز بننے کی غرض سے اجزاء کے ایکونظام کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے ۔

انھوں نے کہاکہ آر کا مطلب ہے درجہ بندی ۔ انھوں نے صنعت سے کہاکہ وہ خود سے منضبط کرنے کے اصولوں  پرمیدان انڈیالیبل کے ساتھ معیاری درجہ بندی حاصل کرنے پرغورکرناچاہیئے ۔ انھوں نے لوگوں کی اس بات کی حوصلہ افزائی کرنے پرزوردیا کہ وہ جدید معیارات اختیارکریں اور اعلیٰ معیار کی اشیا، مصنوعات اورسامان ہی خریدیں ۔

انھوں نے کہا ٹی کا مطلب ہے ٹیکنولوجی ۔ اس سے ہماری صنعت کی کامیابی طے ہوگی ۔ ہمیں نئے ابھرتے ہوئے رجحانات کا جائزہ لینا چاہیئے اورشرو عاتی مراحل میں ہی عصری رجحانات کے مطابق عمل کرنا چاہیئے ۔

جناب گوئل نے یہ کہتے ہوئے اپنا خطاب مکمل کیاکہ صنعت ، صحیح معنوں میں نئے خوشحال بھارت کی پرچم بردار بن جائے گی ۔ جس کی بدولت بھارت میں پیداہونے والے ہرواحد بچے کوروزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور بھارت میں عالمی معیار کی مصنوعات تیار کی جائیں گی ۔

***********

 

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -12621

 



(Release ID: 1876708) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi