کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

بھارتی  طبی  آلات کے شعبے کے بارے میں تین روزہ قومی نمائش –انڈیا میڈٹیک ایکسپو-2023(آئی ایم ٹی ای -2023) کے انعقاد کے پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے ، اب یہ نمائش 17سے 19جنوری 2023تک نئی دہلی کے ایروسٹی گراؤنڈس پرمنعقدہوگی


گھریلو مینوفیکچرس ، ایم این سی ایس ، اسٹارٹ اپس اورایم ایس ایم ایز سے زبردست  پذیر ائی حاصل ہوئی

تحقیق وترقی کے پویلین میں تحقیق وترقی کے 50ادارے شرکت کریں گے

Posted On: 17 NOV 2022 8:34AM by PIB Delhi

دی انڈیا میڈٹیک ایکسپو (آئی ایم ٹی ای) کے پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ اب یہ نمائش 17سے 19جنوری 2023تک نئی دہلی کے ایروسٹی گراؤنڈس میں منعقد ہوگی ۔آئی ایم ٹی ای ، حکومت کی جانب سے بھارتی میڈٹیک صنعت کی اب تک کی پہلی نمائش ہے ۔

یہ تین روزہ کانفرنس پہلے 9سے 11دسمبر 2022کو منعقد ہونی تھی ۔ 30ستمبر 2022کو انڈیا میڈٹیک ایکسپو (آئی ایم ٹی ای) کی ویب سائٹ کا آغاز کیاگیاتھااورنمائش کا اشتہار جاری کردیاگیاتھا۔

انڈیا میڈٹیک ایکسپو (آئی ایم ٹی ای ) ایک تین روزہ تقریب ہے اورانڈیا میڈٹیک ایکسپور کا پہلاایڈیشن ہے ۔ جس کا اہتمام حکومت ہند کے فارماسیوٹیکل کے محکمے نے طبی آلات تیارکرنے والی صنعت کو سبھی ایسوسی ایشنوں کے قریبی تال میل کے ساتھ کیاہے ، جب کہ تجارت وصنعت کے بھارتی ایوانوں کی فیڈریشن(فکی) اس نمائش کے لئے اشتراک کررہی ہے ۔ اس نمائش کا منصوبہ ‘‘آلات ، تشخیص میں مددگاراورڈجیٹل ’’ کی تھیم کے مطابق تیارکیاگیاہے ۔ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد ، نیٹ ورک کے لئے مواقع پیداکرنا اوربھارت میں اس شعبے کی ترقی اورعالمی طورپراس کے امکانی تعاون ، دونوں  کے لئے تال میل قائم کرنا ہے ۔اوراس کے لئے پی ایل آئی شرکاء ، اسٹارٹ اپس ، ایم ایس ایم ایز ، اختراعی صنعت کاروں ، تحقیق وترقی کی سہولتوں ، سرکاری اورنجی اسپتالوں ، صنعت  ، ماہرین تعلیم ، تحقیقی اداروں ، سرمایہ کاروں ، ریاستی سرکاروں میڈٹیک پارکس اورکلیدی سرکاری  عہدیداروں کو یکجاکیاجائےگاتا کہ شعبے کوترقی کی راہ پرگامزن کیاجاسکے ۔

انڈیا میڈٹیک ایکسپو کو میڈٹیک صنعت کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے ، جنھوں نے بڑی تعداد میں اس نمائش میں شرکت کرنے کی تصدیق کی ہے ۔ ابھی تک لگ بھگ 150سے زیادہ  اسٹارٹ اپس ، طبی آلات بنانے والی 275سے زیادہ بھارتی اور بین الاقوامی کمپنیوں اور ایم ایس ایم ایز یونٹوں ، 50سے زیادہ تحقیقی اداروں وغیرہ نے نمائش میں حصہ لینے کی تصدیق کردی ہے ۔ 376سے زیادہ غیرملکی خریداروں کے اندراج موصول ہوئے ہیں ، جن میں سے 200سے زیادہ چنندہ غیرملکی خریداری کی بی 2بی روابط کے لئے میزبانی کی جائے گی ۔

بھارت میں طبی آلات کے شعبے کی مارکیٹ  کے موجودہ حجم کا 11ارب ڈالرز کے بقدر تخمینہ لگایا گیاہے اورگذشتہ  دہائی کے دوران  بھارت میں یہ شعبہ 12-10فیصد کی سی اے جی آر کے ساتھ ترقی کررہاہے اورسال 2030تک اس کے 50ارب ڈالرز تک پہنچنے کی گنجائش ہے ۔ اس مجوزہ نمائش کی بدولت دنیا کے روبرو طبی آلات سے متعلق ایکونظام کی واضح  شکل  پیش کی جاسکے گی اور بھارت کے میڈٹیک شعبے کے لئے ایک علامتی اورمعروف شناخت فراہم ہوگی ۔

2023-آئی  ایم ٹی ای اسٹارٹ اپس ، طبی آلات تیارکرنے والی بھارت اوربین الاقوامی  کمپنیوں ، ایم ایس ایم ای یونٹوں اورتحقیقی اداروں کے ساتھ ملاقات کرنے اورتبادلہ خیال کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم پیش کرے گا۔ آئی ایم ٹی ای -23کی خصوصیات  میں خصوصی سرکاری  ریگولیٹرس ، ریاستی  میڈٹیک پارکس ، مستقبل کے حفظان صحت ، تحقیق وترقی اور جدت طرازی ، میک ان انڈیا اوراسٹارٹ  اپس پویلین کے ساتھ ساتھ مساوی موضوعات کانفرنس اجلاس شامل ہیں ۔

قومی میڈٹیک نمائش -2023 کی تفصیلات  - http://www.indiamedtechexpo.in/ پردستیاب ہیں ۔ فارماسیوٹیکل کے محکمے نے پروگرام ک یتاریخوں میں تبدیلی کی وجہ سے ہونے والی زحمت کے لئے افسوس کا اظہارکیاہے اوربھارت کے طبی آلات بنانے والی کمپنیوں ، خریداروں اورسبھی متعلقہ فریقوں سے درخواست  کی ہے کہ وہ بھارت کی پلی مجوزہ میڈٹیک نمائش 2023کوزبردست  کامیابی سے ہمکنار کرنے کی غرض سے اپنی حمایت اورمعاونت جاری رکھیں ۔

**********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -12620

 



(Release ID: 1876678) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil