وزارت اطلاعات ونشریات
سیکریٹری جناب اپوروچندرا نے پہلی عالمی میڈیا کانگریس سے خطاب
Posted On:
16 NOV 2022 6:31PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کی وزارت میں سیکریٹری جناب اپورو چندرا نے آج کہا کہ ہندوستان میں 1.2ارب سے زیادہ موبائل فون استعمال کرنے والے اور 600ملین اسمارٹ کرنے والے ہیں۔ بہت کم ڈاٹا شرحوں کے ساتھ اسمارٹ فون کی رسائی کے نتیجے میں استعمال کنندگان نے موبائل آلات کے توسط سے بڑی مقدار میں اطلاعات اور تفریح سے لطف اٹھایا ہے۔ سوشل میڈیا نے ہندوستان میں اطلاعات کی تیزی کے ساتھ اور وسیع تشہیر کو اس حد تک متاثر کیا ہےکہ اس سے قدرتی آفات میں ہونے والی اموات میں بھی کمی آئی ہے۔سیکریٹری موصوف متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں پہلی عالمی میڈیا کانگریس سے خطاب کررہے تھے۔
سیکریٹری موصوف نے متحدہ عرب امارات کو اس طرح کی پہلی کانگریس منعقد کرنے کے لئے مبارکباد پیش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور میزبان ملک میں کافی یکسانیت ہے۔ سیکریٹری موصوف نے حاضرین کو ہندوستان میں میڈیا کے پس منظر کے بارے میں بتایا کہ ہندوستان ایک روایتی میڈیا والا ملک ہے، اس میں 897ٹیلی ویژن چینل شامل ہیں۔ ان میں سے 350 سے زیادہ خبریہ چینل ہیں اور مختلف زبانوں میں 80ہزار سے زیادہ اخبارات شائع ہوتے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اس نئے میڈیا سے معلومات حاصل کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ نئے میڈیا کی طرف ایک تبدیلی آئی۔سیکریٹری موصوف نے کہا کہ اس نے ساکھ کا چیلنج پیش کیا ہے اور اس نے سرکار کو بھی چیلنج پیش کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مناسب تھا کہ سرکار اس واقع پر قابو رکھنے کے لئے اقدامات کریں اور یہی وجہ ہے کہ ہندوستان ایک از خود ضابطہ میکانزم سامنے لے کر آیا، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پہلی سطح کی شکایت کاازالہ سوشل میڈیا تنظیموں کی سطح پر کیا جاسکتا ہے۔
************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.12614
(Release ID: 1876591)
Visitor Counter : 180