عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

پنشن یافتگان کے ذریعہ ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے سے متعلق ڈی او پی پی ڈبلیو کی ملک گیر مہم ملک بھر میں کامیابی کے ساتھ جاری

Posted On: 16 NOV 2022 5:36PM by PIB Delhi
  • یکم نومبر سے 15 نومبر کے دوران شمالی ہند میں سری نگر سے لے کر جنوب میں ناگر کوئل (ضلع کنیاکماری) تک اور شمال مشرق میں گواہاٹی سے لے کر مغرب میں احمدآباد تک، ملک بھر کے مختلف شہروں میں خصوصی بیداری کیمپوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
  • آئندہ دو ہفتوں کے دوران یہ محکمہ ملک کے مختلف حصوں میں مزید 22 ڈی ایل سی بیداری کیمپوں کا اہتمام کرے گا۔

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت، حکومت ہند کے تحت پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کے محکمہ نے مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان کے لیے ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے فروغ کے لیے ایک ملک گیر مہم شروع کی ہے۔ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت (پی پی)  ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ چہرے کی شناخت سے متعلق تکنالوجی کا آغاز کیا گیا تھا۔ تمام درج رجسٹر پنشنرایسوسی ایشنوں، پنشن فراہم کرنے والے بینکوں، حکومت ہند کی وزارتوں اور سی جی ایچ ایس مراکز کو پنشن یافتگان کے لیے ’زندگی بسر کرنا آسان بنانے ‘کے لیے خصوصی کیمپوں کا اہتمام کرکے لائف سرٹیفکیٹ دینے کی غرض سے ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ / چہرے کی شناخت کی تکنیک کو فروغ دینے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

یکم نوبر سے 15 نومبر 2022 کے دوران، شمالی ہند میں سری نگر سے لے کر جنوب میں ناگر کوئل (ضلع کنیاکماری) تک اور شمال مشرق میں گواہاٹی سے لے کر مغرب میں احمدآباد تک، ملک بھر کے مختلف شہروں میں خصوصی بیداری کیمپوں کا اہتمام کیا گیا۔ اب تک احاطہ کیے گئے مخصوص شہروں میں دہلی، نوئیڈا، چنڈی گڑھ، موہالی، جموں، سری نگر، ناگپور، پونے، الٰہ آباد، جالندھر، گوالیار، تری سور، مدورائی، ناگرکوئل، وڈودرا اور احمدآباد شامل ہیں۔ اس ملک گیر مہم کا اہتمام ڈی و پی پی ڈبلیو کے افسران کے ذریعہ کیا گیا جس میں انہیں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) اور پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کی مدد حاصل ہوئی، جنہوں نے مہم کے مقامات کو اسپانسر کیا۔ اس مہم کے دوران ہر شہر میں مرکزی حکومت کی درج رجسٹر پنشنر ایسو سی ایشنوں، آئی پی پی بی،  یو آئی ڈی اے آئی، این آئی سی اور سی جی ڈی اے کے نمائندگان کی فعال شراکت داری بھی ملاحظہ کی گئی۔

اس مقصد کے لیے تیار کی گئی چہرے کی شناخت سے متعلق ایپ کے بارے میں حاصل ہوئے مشوروں پر، این آئی سی نے فوری ردعمل کا اظہار کیا اور ایپ میں اصلاح کی۔ مثال کے طور پر، لائف سرٹیفکیٹ کو او ٹی پی حاصل ہونے اور ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد کھولا جا سکتا ہے۔ تاہم پنشن یافتگان کی جانب سے حاصل ہوئے مشوروں کی وجہ سے، او ٹی پی حاصل ہونے کے فوراً بعد لائف سرٹیفکیٹ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ مہم کو فروغ دینے کے لیے تمام مقامات پر ایس بی آئی بینک پوری قوت کے ساتھ سامنے آئے اور ان کے افسران کو تعطیلات کے دنوں میں بھی پرجوش طریقہ سے اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں آباد پنشن یافتگان کے ذریعہ اس مہم کی وسیع پر پیمانے پر ستائش حاصل ہوئی۔ ملک بھرمیں اخبارات اور دوردرشن کے ذریعہ اس مہم پر احاطہ کیا گیا۔ یکم نومبر سے 15 نومبر 2022 کے دوران، پنشن اور پنشن یافتگان کے محکمہ کی فلاح و بہبود کے ادارے نے اپنے ٹوئیٹر  اکاؤنٹ سے 214 ٹوئیٹس پوسٹ کیے۔ اس کے علاوہ، اس مہم کے دیگر شراکت داروں نے اس مدت کے دوران 316 ٹوئیٹس کو ازسر نو ٹوئیٹ کیا۔ محکمہ کے ذریعہ اپنے یوٹیوب پیج پر پانچ ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں۔

بیداری میں اضافہ کی وجہ سے، فیس آتھینٹی فکیشن ازحد مقبول ہو چکا ہے اور ڈی ایل سی طریقہ کار کو وسیع پیمانے پر قبول کیا جا رہا ہے۔ 15 نومبر 2022 تک، مرکزی حکومت کے مجموعی طور پر 21.01 لاکھ پنشن یافتگان کامیابی کے ساتھ ڈی ایل سی استعمال کر چکے ہیں، جن میں سے 1.83 لاکھ ڈی ایل سی کو فیس آتھینٹی فکیشن کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔

یہ محکمہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید 22 ڈی ایل سی بیداری کیمپوں کا اہتمام کرے گا۔

 

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.12608



(Release ID: 1876584) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu