بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

‘آتم نربھر بھارت’ کے مقصد کو حاصل کرنے میں پلاسٹک کی صنعت کا کلیدی کردار ہے: مرکزی وزیر نارائن رانے گوا میں پلاسٹک کی صنعت کے لیے دو روزہ عالمی ایم ایس ایم ای کنونشن کا انعقاد بہت چھوٹی، چھوٹی اور دزمیانہ درجے کی صنعتوں کی مرکزی وزارت اور آل انڈیا پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گوا میں دو روزہ گلوبل ایم ایس ایم ای کنونشن کا انعقاد کیا۔ یہ کنونشن '5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت میں ہندوستانی پلاسٹک کی صنعت کے لیے مواقع' پر ہے اور اس کا افتتاح آج مرکزی وزیر نارائن رانے اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے کیا۔ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر نارائن رانے نے ورچوئل طور پر کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں پلاسٹک کی صنعت معیشت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پلاسٹک کے شعبے میں تقریباً 50,000 صنعتیں کام کر رہی ہیں اور ان میں سے زیادہ تر صنعتیں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صنعتیں ملک کی معیشت میں 3.5 لاکھ کروڑ روپے کا حصہ ڈالتی ہیں اور تقریباً 50,000 روپے سے زیادہ لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا


xگوا میں پلاسٹک کی صنعت کے لیے دو روزہ عالمی ایم ایس ایم ای کنونشن کا انعقاد

Posted On: 16 NOV 2022 4:20PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور دزمیانہ درجے کی صنعتوں کی مرکزی وزارت اور آل انڈیا پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گوا میں دو روزہ گلوبل ایم ایس ایم ای کنونشن کا انعقاد کیا۔ یہ کنونشن '5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت میں ہندوستانی پلاسٹک کی صنعت کے لیے مواقع' پر ہے اور اس کا افتتاح آج مرکزی وزیر نارائن رانے اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20221116-WA0098DF9X.jpg

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر نارائن رانے نے ورچوئل طور پر کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں پلاسٹک کی صنعت معیشت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پلاسٹک کے شعبے میں تقریباً 50,000 صنعتیں کام کر رہی ہیں اور ان میں سے زیادہ تر صنعتیں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صنعتیں ملک کی معیشت میں 3.5 لاکھ کروڑ روپے کا حصہ ڈالتی ہیں اور تقریباً 50,000 روپے سے زیادہ لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان سے 35 ہزار کروڑ مالیت کا پلاسٹک برآمد کیا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20221116-WA009211GZ.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں 60 فیصد پلاسٹک ری سائیکل ہو رہا ہے جو کہ ترقی یافتہ ممالک سے زیادہ شرح ہے۔ مرکزی وزیر نارائن رانے نے کہا کہ حکومت کے 'میک ان انڈیا'، 'اسکل انڈیا'، 'سووچھ بھارت' اور 'ڈیجیٹل انڈیا' کے اقدامات کے ذریعے پلاسٹک کی پیداوار بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2027 تک پلاسٹک کی صنعت کا سالانہ ٹرن اوور 10 لاکھ کروڑ روپے ہونے کی امید ہے۔ پلاسٹک برآمدات بڑھ کر دو لاکھ ٹن تک پہنچ گئیں۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اس صنعت کے ذریعے اگلے پانچ سالوں میں ایک کروڑ لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر موصوف نے پلاسٹک کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلاسٹک انڈسٹری کا تعاون وزیر اعظم کے ‘آتم نربھر بھارت’ کے وژن کو پورا کرنے میں بہت آگے جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20221116-WA0089YEPL.jpg

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے پلاسٹک انڈسٹری سے اپیل کی کہ وہ بنیادی طور پر زراعت کے شعبے پر توجہ دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گوا حکومت پلاسٹک انڈسٹری کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

دو روزہ کانفرنس کے دوران ماہرین ‘سرکاری ای-مارکیٹ پلیس کے ذریعے پلاسٹک کی صنعت کے لیے مواقع’، ہندوستانی ٹولنگ سیکٹر میں ‘پلاسٹک کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ہندوستانی حکومت کی اسکیمیں’ اور‘جدید ترین ٹیکنالوجی’ جیسے مختلف موضوعات پر غور و فکر کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20221116-WA0091MKQE.jpg

حکومت گوا کے وزیر صنعت مووِن گودینہو،  انڈین پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر میور شاہ؛ایم ایس ایم ای کی مرکزی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری مرسی ایپاؤ، مرکزی وزارت تجارت کے جوائنٹ سکریٹری منیش چڈھا افتتاحی اجلاس میں موجود تھے۔

کانفرنس میں 250 سے زیادہ صنعتیں حصہ لے رہی ہیں، جو ٹیکنالوجی کی نمائشوں، بی2بی میٹنگز، بزنس نیٹ ورکنگ، کیس اسٹڈیز، بہترین پریکٹسز اور پینل ڈسکشنز کا مشاہدہ کریں گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 12604)



(Release ID: 1876573) Visitor Counter : 122


Read this release in: Marathi , English , Hindi