مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے ‘ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے عمارتوں یا علاقوں کی درجہ بندی’ پر کانفرنس کا اہتمام کیا
Posted On:
16 NOV 2022 3:58PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج یہاں ‘‘ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے عمارتوں یا علاقوں کی درجہ بندی’’ پر ایک کانفرنس کا اہتمام کیا۔ سال 2022 میں جب ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، ٹرائی نے بھی اپنے وجود کے 25 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس کانفرنس کا اہتمام اس کی سال بھر کی سلور جوبلی تقریب کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔
ٹرائی کے چیئرمین، ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے
کانفرنس کا افتتاح ٹرائی کے چیئرمین ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا کے ذریعے کیا گیا۔ افتتاحی اجلاس کو ممبر ٹکنالوجی ڈی او سی ڈی او ٹی ، ممبرٹرائی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمے، ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ آرگنائزیشن، مختلف ریاستی حکومتوں، ترقیاتی اتھارٹیز، این اے آر ای ڈی سی او، بی آئی ایس، بی ای ای کے سینئر افسران، ٹیلی کام اور رئیل اسٹیٹ انڈسٹری وغیرہ کے نمائندوں نے اپنی موجودگی سے رونق بخشی۔
کانفرنس کا انعقادٹرائی کے فعال کردار کو یاد کرنے کے لئے کیا گیا تھا تاکہ صنعت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کیا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عمارت کے اندر موجود صارفین کو نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے مطابق اچھے معیار کی ٹیلی کام خدمات فراہم کی جائیں۔ اس سلسلے میں ٹرائی نے 25 مارچ 2022 کو عمارتوں کی درجہ بندی یا ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے علاقوں پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا، جس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کی وسیع شرکت کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔ اسٹیک ہولڈرز نے درپیش مسائل پر رائے اور تبصرے پیش کیے اور اوپن ہاؤس سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ٹرائی کے چیئرمین ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا اپنا کلیدی اور افتتاحی خطاب کرتے ہوئے
ٹرائی کے چیئرمین ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا نے اپنے کلیدی اور افتتاحی خطاب میں کانفرنس کا پس منظر بیان کیا اور موجودہ دور میں اچھے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے اپنے روزمرہ کے کاموں کو آن لائن موڈ کے ذریعے انجام دینے کے اس نئے معمول کو اپنا لیا ہے اور اس کے لیے ہمیں اپارٹمنٹ کے ہر کونے میں اچھی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کی ضرورت ہے۔ اندرونی علاقوں میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے صرف ٹی ایس پیز کی کارروائیاں کافی نہیں ہوں گی بلکہ ٹیلی کام سائیڈ، رئیل اسٹیٹ سیکٹر، منظوری دینے والے حکام وغیرہ کی ایجنسیوں/ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قریبی تعاون اور ہم آہنگی اس نئے ایکو سسٹم کو مؤثر طریقے سے کام کرنے کے لیے ضروری ہے۔ ٹرائی کے چیئرمین نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قریبی تال میل کی وکالت کی تاکہ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ تعمیراتی منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ڈی سی آئی کی مشترکہ تخلیق کے لیے بلڈنگ ذیلی قوانین میں ضروری دفعات اور نیشنل بلڈنگ کوڈ آف انڈیا میں معیارات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے حکومت کے تینوں درجوں یعنی مرکز، ریاست اور مقامی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ضمنی قوانین/ہاؤسنگ ایکٹ کو اپ ڈیٹ کریں تاکہ صارفین کے حقیقی خوشگوار تجربے کے لیے مضبوط، بہتر اور موثر ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کا بندوبست کیا جا سکے۔
چیئرمین ٹرائی نے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے تجربے کی درجہ بندی کے لحاظ سے عمارتوں کی معیارات کی درجہ بندی کے لیے ایک فریم ورک بنا کر بلڈر، ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں اور صارفین کے تجربے کے لیے جیت کی صورتحال پیدا کرنے کی بھی وکالت کی۔ وسیع پیمانے پر شائع ہونے والی درجہ بندی خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کرے گی اور اس طرح سروس فراہم کرنے والوں اور بلڈرز کو اپنی خدمات یا پراپرٹیز میں قدریں شامل کرنے کے قابل بنائے گی۔
کانفرنس میں تین سیشنز میں بحث ہوئی۔ پہلا سیشن بہتر ڈیجیٹل کنیکٹویٹی کے لئے تلاش پر مرکوز تھا اور ڈی او ٹی، ٹی سی پی او، بی ای ای، یو ایل، اسٹینڈرڈ اینڈ انگیجمنٹ آئی این سی اورڈی آئی پی اے کے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دوسرا سیشن ڈی سی آئی پلیئرز کے لیے ڈیجیٹل ٹولز اور پلیٹ فارمز پر تھا جس میں ٹیلی کام انڈسٹری،آئی بیویو،ایریسن اورڈیلوایٹے کے مقررین نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات پیش کیے۔ تیسرا سیشن پینل مباحثہ کے لیے وقف تھا جس میں ٹرائی افسران کے علاوہ این اے آر ای ڈی سی او ،ٹی ای سی ،این ٹی آئی پی آر آئی ٹی ،ٹی سی پی او،سی او اے آئی ،یو ایل سٹینڈرڈز،آئی ایس پی اے آئی وغیرہ کے ماہرین نے شرکت کی اور مسائل پر غور و خوض کیا۔
کانفرنس میں مختلف تنظیموں کے مدعوئین
کانفرنس مختلف تنظیموں کے اسٹیک ہولڈرز سے معیاری معلومات حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور ٹرائی اس موضوع پر اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیتے وقت ان پر غور کرے گا۔
اس کانفرنس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی جناب آنند کمار سنگھ، مشیر(کیو او ایس))، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا سے ای میل پر رابطہ کریں: advqos[at]trai[dot]gov[dot]in۔ یا درج ذیل ٹیلی فون پر ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ نمبر: +91-11-2323-0404، فیکس: +91-11-2321-3036۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 12603)
(Release ID: 1876572)
Visitor Counter : 144