مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن  نے ’جن جاتیہ گورو دیوس ‘  کے موقع پر قبائلی برادریوں کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا


بائیں بازو کی انتہا پسندی-I اسکیم کے تحت 2343 موبائل ٹاور لگائے گئے ہیں

شمال مشرقی خطے کے لیے جامع ٹیلی کام ڈیولپمنٹ منصوبے کے تحت 1358 ٹاور لگائے گئے ہیں

Posted On: 15 NOV 2022 7:47PM by PIB Delhi

ٹیلی کمیونیکیشن کا محکمہ (ڈی او ٹی)   15 نومبر 2022 کو منائے جانے والے’جن جاتیہ گورو دیوس‘ کے موقع پر قبائلی برادریوں کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ڈی او ٹی ملک میں قبائلی آبادی کو ٹیلی کام کنیکٹیویٹی فراہم کر رہا ہے۔ محکمہ کے پاس بہت سی اسکیمیں ہیں جو کہ بڑی تعداد  میں  قبائلی آبادی والے علاقوں میں ٹیلی کام کا بنیادی ڈھانچہ اور رابطہ فراہم کر رہی ہیں۔

بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای)-   I اسکیم کے تحت آندھرا پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، تلنگانہ اتر پردیش اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں میں ایسے علاقوں میں 2343 موبائل ٹاور لگائے گئے ہیں۔ایل ڈبلیو ای -II اسکیم کے تحت مزید 2542 موبائل ٹاور لگائے جا رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00157DR.jpg

شمال مشرقی خطے کے لیے جامع ٹیلی کام ڈیولپمنٹ پلان (سی ٹی ڈی پی) کے تحت  آسام، منی پور، اروناچل پردیش، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ کے  غیر احاطہ شدہ  گاووں کے لیے 1358 ٹاورز لگا کر موبائل کنیکٹیویٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، بنگلہ دیش سب میرین کیبل کمپنی لمیٹڈ (بی ایس سی سی ایل) سے اگرتلہ تک انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے لیے 20 جی بی پی ایس بین الاقوامی بینڈ وڈتھ کوکس بازار/کوکاٹا کے راستے بنگلہ دیش سے شروع کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q73U.jpg

خواہش مند اضلاع اسکیم کے تحت ٹیلی کمیونیکیشن محکمہ  کے پاس  7789 نئے گاؤں کو جوڑنے کا منصوبہ ہے۔

سیچوریشن اسکیم کے تحت 24680  غیراحاطہ شدہ گاوں میں جس میں سے زیادہ تر   دور دیہی اور دوردراز علاقوں میں واقع ہیں، 4 جی موبائل خدمات فراہم کرنے کے لیے ،بی ایس این ایل کے ذریعہ ایک  منصوبے پر عمل درآمد کیا جارہا ہے اور  یہ  دسمبر 2023 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

ان تمام اسکیموں سے پروجیکٹ کے علاقوں میں رہنے والی بڑی  تعداد میں قبائلی آبادی کو فائدہ ہوگا۔

*******************

 

 

ش ح ۔    ا ک ۔   م  ص

U.N. 12583



(Release ID: 1876375) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Telugu