زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر زراعت نے پیتھم پور میں ایم اینڈ ایم  کے فارم مشینری پلانٹ کا افتتاح کیا


• آج دنیا بڑی امید کے ساتھ ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے- جناب تومر

• ٹیکنالوجی ملک کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے -وزیر زراعت

Posted On: 15 NOV 2022 5:50PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج مدھیہ پردیش کے پیتھم پور میں مہندرا اینڈ مہندرا کے پہلے گرین فیلڈ فارم مشینری پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  جناب  تومر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان اس مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں دنیا ہمیں امید کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مکمل ترقی کرنی ہے تو ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔

جناب تومر نے کہا کہ آج ہر جگہ لوگ ‘میک ان انڈیا’ مصنوعات کی تعریف کر رہے ہیں۔ ہمیں ہندوستانی ہونے پر فخر ہے، لیکن اگر ہماری مصنوعات کی تعریف کی جاتی ہے تو ہمیں اور بھی زیادہ فخر ہوتا ہے۔  جناب  تومر نے کہا کہ یہ رجحان  ہمارے وزیر اعظم کے کام کے جذبے کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ مشین کاری اور ٹیکنالوجی آج بہت ضروری ہے۔ جیسے جیسے ملک اور دنیا کی آبادی بڑھ رہی ہے، موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج بھی ہمارے سامنے ہے۔ مرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے علاوہ ہمیں انسانیت کی خدمت کے طور پر گھریلو اور دیگر ممالک کو بھی سپلائی کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔

جناب تومر نے کہا کہ ایک جامع نقطہ نظر کے ساتھ، وزیر اعظم  جناب مودی نے غریبوں کے لئے جن دھن بینک  کھاتے  کھولے، جس میں آج 1.46 لاکھ کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں اور اس سے معیشت کو تقویت ملی ہے۔ اسی طرح وزیر اعظم مودی نے بیت الخلاء کی تعمیر اور ملک کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنانے  کی مہم شروع کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کووڈ بحران کے دوران 80 کروڑ غریب لوگوں میں مفت راشن تقسیم کیا اور غریب خواتین کے کھاتوں میں نقد رقم فراہم کی۔ جناب مودی کا خیال تھا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب ملک کی اس نصف آبادی کی ترقی کے بغیر پورا نہیں ہوگا۔  جناب  تومر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے یہ اقدامات تاریخی ہیں اور ان کا کافی حد تک مثبت اثر پڑے گا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ آج معیار کو جانچنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ملک اور دنیا میں برانڈنگ اور معیار کی معتبریت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ زرعی آلات کے معاملے میں، اسے مہندرا اینڈ مہندرا کا پہلا اختراعی منصوبہ کہا جاتا ہے۔  جناب  تومر نے کہا کہ کمپنی نے زرعی آلات برآمد کرنے کا بھی ایک ہدف مقرر کیا ہے جس کی آج ہندوستان کو عالمی لیڈر بننے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف گھریلو مانگ کو پورا کرنے بلکہ دنیا کو سپلائی کرنے سے، ہندوستان ترقی کرے گا اور ایک عالمی گرو کے طور پر اپنی ساکھ  کی توسیع کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور بیرون ملک اچھی ملازمتیں کرنے کے باوجود بہت سے نوجوان ہندوستان آ رہے ہیں اور زراعت کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MLPD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RR1N.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع ح۔

 (U: 12588)



(Release ID: 1876361) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu