وزارت خزانہ

سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین جناب نتن گپتا نے 41ویں بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلے میں سی بی ڈی ٹی کے ٹیکس دہندگان کے لاؤنج کا افتتاح کیا


ٹیکس دہندگان کا لاؤنج حالیہ دنوں میں سی بی ڈی ٹی کے ذریعہ کئے گئے  ٹیکس دہندگان کی سہولت کاری کے مختلف اقدامات کے بارے میں ٹیکس دہندگان کو آگاہ کرنے کے لئے ہے

بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلہ کے موضوع کی حمایت  کرتے ہوئے ووکل فار لوکل اور لوکل سے گلوبل، ٹیکس دہندگان کا لاؤنج اسٹارٹ اپس، زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں، مقامی مینوفیکچرنگ اور کوآپریٹیو کے لیے کئے گئے ٹیکس مراعات کو اجاگر کرنے کے لیے ہے

Posted On: 15 NOV 2022 7:13PM by PIB Delhi

پرگتی میدان، نئی دہلی میں 14 سے 27 نومبر 2022 تک منعقد ہونے والے بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلے 2022 میں محکمہ برائے انکم ٹیکس کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے لاؤنج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ٹیکس دہندگان کے لاؤنج کا مقصد محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور تعمیل کو آسان بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن، شفاف ٹیکسیشن، آن لائن شکایات کے ازالے، ای-پین، ای فائلنگ وغیرہ کے شعبوں میں اپنے مختلف اقدامات کو اجاگر کرنا ہے۔

جناب نتن گپتا، چیئرمین، سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے آج ہال نمبر 5، پرگتی میدان، نئی دہلی میں سی بی ڈی ٹی کے اراکین اور محکمہ انکم ٹیکس کے سینئر افسران کی موجودگی میں ٹیکس دہندگان کے لاؤنج کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R64S.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N1KZ.jpg

ٹیکس دہندگان کا لاؤنج ٹیکس دہندگان کی سہولت کاری کے لئےحالیہ دنوں میں انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے کئے گئے  مختلف اقدامات کے بارے میں ٹیکس دہندگان کو آگاہی فراہم کرنا چاہتا ہے اور بچوں اور نوجوان بالغوں (مستقبل کے ٹیکس دہندگان) میں قومی تعمیر میں ٹیکس کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا چاہتا ہے۔ ان بنیادی مقاصد کے ساتھ ٹیکس دہندگان کے لاؤنج میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جیسے:

  1. پین/ای-پین، پین کو آدھار سے جوڑنے اور پین سے متعلق سوالات کے لیے اپلی کیشن میں مدد۔
  2. ای فائلنگ اور فارم 26اے ایس (ٹیکس کریڈٹ)/اے آئی ایس  سے متعلق سوالات میں مدد۔
  3. ای طریقہ کار میں فیس لیس اسیسمنٹ اور تعمیل سے متعلق مسائل کے بارے میں سوالات میں مدد۔
  4. مختلف موضوعات پر ٹیکس دہندگان کی معلوماتی سیریز کے بروشر فراہم کرنا۔
  5. بین الاقوامی ٹیکس سے متعلق اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا۔
  6. بچوں کا کارنیول کارنر جس میں مزاحیہ کتابیں، بورڈ گیمز، ورچوئل رئیلٹی گیمز،آر او بی او - ٹیکس ، ‘آئیکر’ ویڈیو گیم وغیرہ جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ بچے محکمہ کے 3 کاپی رائٹ والے مزاحیہ کردار کے ماسکوٹس- ‘جانکاری بابو’، ‘ٹیکس پری’ اور‘ ٹیکسا’ کے ساتھ بھی بات چیت کر سکتے ہیں۔
  7. ٹیکسیشن اور قوم کی تعمیر کے موضوعات پر نکڑ ناٹک، کوئز شوز، میجک شوز، لائیو کیریکیچر ڈرائنگ اور بچوں کے لیے ڈرائنگ/پینٹنگ مقابلے وغیرہ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D7B6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UD6R.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005XM77.jpg

آئی آئی ٹی ایف کے تھیم ‘ووکل فار لوکل اور لوکل ٹو گلوبل’ کے مطابق ٹیکس دہندگان کے لاؤنج کی نمائشیں اور انٹرایکٹو ڈسپلے اسٹارٹ اپ، زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں، مقامی مینوفیکچرنگ، کوآپریٹیو وغیرہ کے لیے فراہم کردہ ٹیکس مراعات کو اجاگر کرتے ہیں۔ ٹیکس دہندگان کا لاؤنج ٹیکس دہندگان/اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرنے اور انہیں درپیش کسی بھی مسئلے کے بارے میں رائے حاصل کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ اس طرح ٹیکس دہندگان کا لاؤنج، نہ صرف ایک آؤٹ ریچ اقدام ہے بلکہ سروس فراہم کرنے والے کے طور پر محکمے کے کردار کو ظاہر کرنے کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 12570)



(Release ID: 1876315) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Telugu