ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

سی او پی 27، شرم الشیخ مصر میں ہندوستان اور سویڈن کی میزبانی میں لیڈ آئی ٹی اجلاس 2022

Posted On: 15 NOV 2022 5:59PM by PIB Delhi

اہم خصوصیات:

  • لیڈ  آئی ٹی اجلاس   بیان 2022 لانچ کیا گیا۔
  • لیڈ آئی ٹی ممبروں نے کم –کاربن تبدیلی کو آگے بڑھانے کے عہد پر پھر سے زور دیا۔
  • کم کاربن اخراج کے لئے مشترکہ    ترقی       ہی واحد متبادل:جناب بھوپیندر یادو

ہندوستان اور سویڈن نے سی او پی 27کے ساتھ آج لیڈ آئی ٹی چوٹی اجلاس کی میزبانی کی۔ لیڈ آئی ٹی (صنعتی تبدیلی کے لئے قیادت)پہل صنعتی سیکٹر کو محفوظ رکھتے ہوئے کم کاربن اخراج پر مرکوز ہے۔ہندوستان کے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر جناب بھوپیندر یادو ، سویڈن کی موسمیات اور ماحولیات کی وزیر محترمہ   رومینا پورموختاری اور مصر کی عالمی تعاون کی وزیر محترمہ رینا  ال-مشات نے  اس پروگرام میں حصہ لیا۔

سی او پی 27 میں لیڈ آئی ٹی چوٹی اجلاس 2022 میں مرکزی    وزیر   جناب بھوپیندر یادو

افتتاحی خطاب کے دوران وزیر محترم بھوپیندر یادو نے ہندوستان میں سیمنٹ اور اسٹیل سیکٹر کے لئے کی گئی روڈ میپنگ مشق پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ لیڈ آئی ٹی کی سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کی۔  انہوں نے ذکر کیا کہ آگے چل کر کسی طرح کی مشق لیڈ آئی ٹی کے دیگر ممبر ملکوں میں کئے جانے کی امید ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی  زور دیا کہ مشترکہ ترقی ہی اُن اہداف کو پورا کرنے کا واحد متبادل ہے، جو دنیا نے اپنے لیے طے کئے ہیں اور اس کے بغیر کم    کاربن اخراج میں دہائیوں تک تاخیر ہوسکتی ہے۔

’’صنعتی  سیکٹر کا کم- کاربن اخراج نہ صرف ضروری گرین ہاؤس گیس      اخراج میں کمی  کی سمت میں تعاون دے گا، اس کے کئی دوسرے فائدے بھی ہیں، جن میں موسمیاتی تبدیلی کے تئیں لچک بڑھانا، توانائی تحفظ میں اضافہ،  اختراعات،     سماجی  -اقتصادی ترقی اور روزگار پیدا کرنا شامل ہے۔’’ جناب پھوپیندر یادو

انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ لیڈ آئی کا موجودہ مرحلہ  2023 میں ختم ہونے والا ہے اور اگلا سال اب تک کی کارکردگی اور حصولیابیوں پر غورو خوض کرنے کا وقت ہے۔ ساتھ ہی مشاورتی طریقے سے اولیتیوں   کی شناخت کرنے کے لئے 2023کے بعد کے عمل پر صلاح و مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس انعقاد میں گول میز بحث  شامل تھی، جو مالیات اور دیگر کراس-سیکٹرل ایشوز پر مرکوز تھی۔ لیڈ آئی ٹی ممبروں ،  جن  میں ملک اور کمپنیاں شامل ہیں، نے صنعتی سیکٹر میں اپنی پہلوں اور کامیاب  کم -کاربن  اخراج کے لئے ضرورتوں پر خیالات کو ساجھا کیا۔

چوٹی اجلاس کا اختتام لیڈ آئی ٹی  کے ممبروں کے ذریعے چوٹی اجلاس کے بیان کو اپنانے کے ساتھ ہوا، جس میں   صنعتوں کے کم-کاربن اخراج کو جاری رکھنے کے عہد پر زور دیا گیا ہے۔ ممبر  نئے    ممبروں   اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کو تکنیکی تعاون فراہم کرنے کے لئے بھی عہد بند ہیں۔ اُبھرتے  اور ترقی پذیر  ممالک میں   بھارتی صنعتوں  کے اثرات میں سرمایہ  کاری کے جوکھم کو کم کرنے  کی  اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

چوٹی اجلاس کے بعد سی     او پی 27میں انڈیا پویلین میں لیڈ آئی ٹی سمٹ بیان 2022 کا عوامی آغاز کیا گیا۔   عوامی لانچ میں سرکاری نمائندوں ، صنعت ، میڈیا اور شہری سماج سمیت وسیع حصے داری دیکھی گئی۔

لیڈ آئی کے بارے میں:

دی لیڈر شپ گروپ فار انڈسٹری ٹرانزیشن(لیڈ آئی ٹی)اُن ملکوں اور کمپنیوں کو جمع کرتا ہے، جو پیرس معاہدے کو حاصل کرنے کے لئے عہد بند ہیں۔ اسے ستمبر 2019میں اقوام متحدہ  موسمیاتی کارروائی چوٹی اجلاس میں سویڈن  اور ہندوستان کی سرکاروں کے ذریعے لانچ کیا گیا تھا اور جسے عالمی    اقتصادی فورم کی حمایت بھی حاصل ہے۔ لیڈ آئی ٹی ممبر اس   نظریے کی حمایت کرتے ہیں  کہ خالص- صفر کاربن اخراج حاصل کرنے کے   مقصد سے توانائی سے چلنے والی صنعتوں کو کم –کاربن اخراج کے راستے پر چلنا چاہئے ۔

وزیر کے خطاب کے      مکمل متن کے لیے یہاں کلک کریں۔

************

 

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.12562



(Release ID: 1876254) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Telugu