نیتی آیوگ
بھارت کے اے ٹی ایل اسکولوں نے زبردست اختراعی سرگرمی انجام دے کر اور نیتی آیوگ کے سی ای او کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یوم اطفال منایا
Posted On:
15 NOV 2022 4:23PM by PIB Delhi
بھارت بھر کے اسکولوں میں اٹل اختراعی تجربہ گاہوں کے لیے اٹل اختراعی مشن، نیتی آیوگ کے زیر اہتمام دو روزہ تقریبات کے سلسلے کے طور پر، نیتی آیوگ کے سی ای او جناب پرمیشورن ایئر نے 15 نومبر کو ملک بھر میں قائم نیتی آیوگ کی عمارتوں میں اور ورچووَل طریقہ سے اے ٹی ایل اسکولوں کے طلبا سے بات چیت کی۔ طلبا نے اپنے اختراعی پروجیکٹس سی ای او کے سامنے پیش کیے اور اپنے آپریشن کے ماڈیولس ساجھا کیے۔ نیتی آیوگ کی عمارتوں میں طلبا کے لیے اپنے پروجیکٹوں کی نمائش کے سلسلے میں ایک اے ٹی ایل ایکسپیرئنس زون بھی قائم کیا گیا۔
بھارت میں ایک ملین بچوں کو جدید اختراع کار بنانے کے مقصد کے ساتھ، بھارت کے اسکولوں میں اٹل ٹنکرنگ لیباریٹریز (اے ٹی ایل) قائم کی گئیں۔ حال ہی میں اے آئی ایم نے بھارت کے اسکولوں میں 10000 سے زائد اے ٹی ایل قائم کرنے کا ہدف حاصل کیا، جس کا مقصد نوجوان اذہان میں تجسس، خلاقیت اور تخیل کو پروان چڑھانا ؛ اور ان میں ڈیزائن مائنڈ سیٹ، کمپیوٹر سائنس سے متعلق سوچ پیدا کرنا، تدریس سے متعلق باہم اثر پذیر آلات، فزیکل کمپیوٹنگ، وغیرہ کو ترقی دینا ہے۔
طلبا کے ساتھ اپنی بات چیت کے بعد نیتی آیوگ کے سی ای او جناب پرمیشورن ایئر نے کہا، ’’آج ان انوکھے اور اختراعی پروجیکٹوں کے ساتھ طلبا میں توانائی اور جوش دیکھ کر مجھے خوشی ہو رہی ہے۔ اے ٹی ایل ملک بھر کے طلبا میں اختراع، خلاقیت اور ٹنکرنگ کے حقیقی جذبےکو پروان چڑھا رہا ہے۔ یہ یقینی طور پر نوجوانوں کے درمیان اختراع کے جذبے کو تقویت بخشنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اے ٹی ایل میں طلبا کو حاصل ہونے والی رہنمائی اور بنیادی ڈھانچے تک رسائی سے نوجوان اختراع کاروں کے تصور کو پرواز حاصل ہوگی۔ برائے مہربانی اس زبردست کام کو جاری رکھیں اور اختراع کے توسط سے کمیونٹی میں مسائل حل کرنے میں مدد فراہم کریں۔‘‘
اس تقریب میں کچھ اسکولوں- پلجور نامگیال گرلس اسکول، سکم، گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول کوٹی باغ جموں و کشمیر، گورنمنٹ ملٹی پرپز ہائر سیکنڈری اسکول، بلاسپور، ایئر فورس اسکول، ہیبل، کیندریہ ودیالیہ جنک پوری اور بال بھارتی پبلک اسکول پیتم پورا دہلی نے اپنے اختراعی پروجیکٹوں اور اے ٹی ایل کو لے کر اپنے تجربات کے بارے میں بتایا۔
ایئر فورس اسکول، ہیبل کے طالب علم وجے سبرامنیم ایس نے اپنے تجربات ساجھا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ زندگی میں ہر کسی کا کوئی نہ کوئی ہدف اور مقصد ہوتا ہے اور میرا مقصد تکنیک، اختراع اور کاروبار کے مجموعہ کے ساتھ حقیقی زندگی کے حل پیدا کرنا ہے۔ اے ٹی ایل کے سرپرست حضرات کے ذریعہ کرائے گئے سیشنوں سے مجھے ڈجیٹل ہنرمندی، پروڈکٹ ڈیزائننگ میں مدد حاصل ہوئی ہے اور مجھے یہ معلومات حاصل ہوئی ہے کہ ہم اپنے پروٹوٹائپ کو ایک قیمتی پروڈکٹ میں کیسے تبدیل کر سکتے ہیں اور اس کے توسط سے کمائی کر سکتے ہیں۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، بلاسپور کے طلبا اور اساتذہ نے ساجھا کیا کہ ان کے اسکول کے اے ٹی ایل سے 5 طلبا نے انجینئرنگ کورسوں کے لیے اسکالرشپ حاصل کی ہے جو انہیں ان کے روشن مستقبل میں مدد فراہم کرے گی۔‘‘
اس سے قبل یوم اطفال کے موقع پر 14 نومبر کو اپنی نوعیت کی اولین پہل قدمی کے طور پر، اٹل اختراعی مشن، نیتی آیوگ کے اٹل ٹنکرنگ لیبس پروگرام میں بھارت کے 5000 سے زائد اسکولوں کے تقریباً 1.5 لاکھ طلبا نے اس موقع پر ایک منفرد بڑی اختراعی سرگرمی میں حصہ لیا تھا۔ ملک کے کونے کونے سے کئی اسکولوں نے اپنے طلبا، اے ٹی ایل انچارج، پرنسپل، نگراں حضرات، اے آئی ایم ٹیم اور شراکت داروں کے ساتھ اپنے اپنے اے ٹی ایل سے اس پروگرام میں ورچووَل طریقہ سے حصہ لیا تھا۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والے ملک بھر کے طلبا نے ایک دن میں اجتماعی طور سے کیے گئے اب تک کے سب سے بڑے عالمی اختراعی پروگرام میں ایک ساتھ مل کر ایک اختراعی پروجیکٹ تیار کیا۔
اس بڑی اختراعی سرگرمی کا مقصد نوجوان طلبا کے درمیان تجربہ اور اختراع کے تئیں نقطہ نظر اور صلاحیت پیدا کرنا تھا۔ملک بھر کے اے ٹی ایل طلبا ٹنکرنگ تحریک کے سفیر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی خلاقانہ توانائی کا استعمال اختراعی پروجیکٹوں کے بہتر ورژن بنانے کے لیے کیا ہے۔ انہوں نے اس میں 3ڈی پرنٹنگ کو شامل کرنے کے لیے اس میں اصلاح بھی کی ہے۔ کچھ طلبا پیچیدہ روبوٹ اور ڈرون ڈیزائن کرکے انہیں نئی سطح تک لے گئے۔ اے ٹی ایل، اسکولوں میں ان اختراعی پروجیکٹوں کے بنیادی ڈھانچے اور تکنیکی معلومات میں مدد کرنے میں سب سے آگے رہا ہے۔
اے آئی ایم کے مشن ڈائرکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے اپنے پیغام میں بچپن میں پہلی مرتبہ اس طرح کے ٹنکرنگ کاموں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج کے دور میں بچوں کے پاس وہ ذرائع وسائل موجود ہیں جو پہلے دستیاب نہیں تھے۔ اس طرح کا کام بھارت کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے لیے ’بنانے کے جذبے‘ کا مظاہرہ کرتا ہے۔‘‘
سیشن میں حصہ لینے کے لیے ملک بھر کے اساتذہ، طلبا اور پرنسپل حضرات کے لیے اے آئی ایم کے یو ٹیوب چینل پر اسے راست طور پر نشر کیا گیا تھا۔
اے ٹی ایل پروگرام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے - http://aim.gov.in/atl.php پر جائیں۔
پروگراموں کو راست طور پر ملاحظہ کرنے کے لیے یوٹیوب لنک –
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.12554
(Release ID: 1876247)
Visitor Counter : 176