کانکنی کی وزارت
ماہ ستمبر 2022 کے دوران معدنیات کی پیداوار میں 4.6 فیصد کا اضافہ
Posted On:
15 NOV 2022 5:02PM by PIB Delhi
ماہ ستمبر 2022 کے لیے کانکنی اور کھدائی کے شعبہ کی معدنیاتی پیداوار کا عدد اشاریہ (بنیاد: 2011-12=100) ستمبر 2021 کے مقابلے میں 99.5 پر 4.6 فیصد زائد ہے۔ کانوں کے بھارتی بیورو (آئی بی ایم) کے عارضی اعداد وشمار کے مطابق، گذشتہ برس کے مقابلے میں اپریل ستمبر 2022-23 کی مدت کے دوران مجموعی نمو 4.2 فیصد کے بقدر ہے۔ ستمبر 2022 میں اہم معدنیات کی پیداواری سطح: کوئلہ 580 لاکھ ٹن، لگنائٹ 27 لاکھ ٹن، قدرتی گیس (استعمال شدہ) 2791 ملین کیوبک میٹر، پیٹرولیم (خام) 24 لاکھ ٹن، باکسائٹ 1667 ہزار ٹن، کرومائٹ 116 ہزار ٹن، تانبہ خالص10 ہزار ٹن، سونا 92 کلو گرام، خام لوہا 166 لاکھ ٹن، سیسہ خالص 22 ہزار ٹن، خام مینگنیز 163 ہزار ٹن، زنک خالص 45 ہزار ٹن، چونا پتھر 305 لاکھ ٹن، فاسفورائٹ 150 ہزار ٹن، میگنیسائٹ 10 ہزار ٹن، اور ہیرا 70 کیرٹ، کے بقدر تھی۔
ستمبر 2021 کے مقابلے میں ستمبر 2022 کے دوران مثبت نمو ظاہر کرنے والے اہم معدنیات میں شامل ہیں: فاسفورائٹ (87.6 فیصد)، ہیرا (37.3 فیصد)، تانبہ خالص (18.5 فیصد)، کوئلہ (12.1 فیصد)، خام لوہا (9.1 فیصد)، باکسائٹ (5.5 فیصد) اور چونا پتھر (4.7 فیصد)۔ منفی نمو ظاہر کرنے والے دیگر اہم معدنیات میں شامل ہیں: قدرتی گیس (یو) (-1.7 فیصد) ، پیٹرولیم (خام)، (-2.3 فیصد)، خام مینگنیز (-4.7 فیصد)، میگنیسائٹ (-15.3 فیصد)، کرومائٹ (-19.6 فیصد)، سونا (-20.7 فیصد)، لگنائٹ (-22.0 فیصد)، سیسہ خالص (-30.1 فیصد)، اور زنک خالص(-66.1 فیصد)۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.12455
(Release ID: 1876205)
Visitor Counter : 131