اسٹیل کی وزارت

این ایم ڈی سی نے عمدگی سے متعلق سبھی پی آر سی آئی ایکسی لینس ایوارڈس 2022 حاصل کئے

Posted On: 14 NOV 2022 8:12PM by PIB Delhi

این ایم ڈی سی نے 16ویں پی آر سی آئی گلوبل کمیونیکیشن کانکلیو 2022 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئ چیمپئن آف چیمپئنز ایوارڈ حاصل کیا ہےاور کمپنیوں سے متعلق مواصلات میں عمدگی کے 14 ایوارڈس حاصل کئے ہیں ۔کولکاتہ میں 12 نومبر 2022 کو بھارت کی تعلقات عامہ کی کونسل (پی آر سی آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ گلوبل کمیونیکیشن کانکلیو میں یہ ایوارڈس پیش کئے گئے۔

این ایم ڈی سی نے سال کی سب سے لچکدار کمپنی ، داخلی مواصلات سے متعلق مہم،کارپوریٹ کتابچہ ،سی ایس آر نافذ کرنے والی بہترین پی ایس ای کے لئے گولڈ ایوارڈس حاصل کئے اس نے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے سی ایس آر کے بہترین استعمال ، کمپنی برادری کے اثرات ، کمپنی کی بہترین تقریب ، منفرد نوعیت کی ایچ آر پہل قدمیوں ، سالانہ رپورٹ، فنون لطیفہ، ثقافت اور کھیل کود کی مہم کے زمروں کے لئے سلور ایوارڈس جیتے۔ جبکہ بصیرت افروز قیادت ، سال کی بہترین ویب سائٹ ، آب و ہوا اور ماحولیات سے متعلق اختراعی پروگرام کے لئے کانسے کے ایوارڈس حاصل کئے اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے بہترین استعمال کے لئے کنوینشن ایوارڈ بھی این ایم ڈی سی نے حاصل کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012OEP.jpg

این ایم ڈی سی کی کمپنیوں سے متعلق مواصلاتی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے، چیئر مین اور مینجنگ ڈائریکٹر جناب سمیت دیب نےکہا کہ آج این ایم ڈی سی ، بھارت میں کان کنی کے شعبے میں عمدگی کے ایک پیمانے کے طور پر گھر گھر میں جانا جانے والا ایک نام بن گیا ہے۔ اور ایسا ، ہم نے جو کچھ بھی حصولیابی کی ہے اس سے داخلی اور بیرونی متعلقہ فریقوں اور شراکت داروں کو مطلع کرنے میں بیماری مواصلاتی ٹیم کی غیر معمولی وضاحت سے بیان کرنے کی صلاحیت سے ممکن ہوا ہے۔

این ایم ڈی سی کی مواصلاتی تکنیکوں میں جدت طرازی اور اختراعات کی حوصلہ افزائی کرنے اور این ایم ڈی سی کی تخلیق پہل قدمیوں کا اعتراف کرنے کے لئے پی آر سی آئی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا’’ہماری برانڈ آواز اور مواصلاتی مہم کی جڑیں ہمارے ملک کی کلیدی اقدار میں پیوست ہیں اور انہیں برادریوں اور صنعت کے متعلقہ فریقوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی غرض ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

 

*******************

 

 

ش ح ۔ع م ۔   م ش

U.N. 12545



(Release ID: 1876070) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi