وزارتِ تعلیم
وزیر مملکت برائے (تعلیم) ڈاکٹر سبھاس سرکار نے مراٹھی زبان میں اے آئی سی ٹی ای انجینئرنگ کی کتابیں جاری کیں
"این ای پی میں مقامی زبانوں کو ترجیح دینا،ہماری سبھی علاقائی زبانوں سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے"
طلباء کو سمجھنے میں آسانی اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کے لیے بھارتی زبانوں میں تعلیم دی جائے گی- وزیر مملکت برائے (تعلیم)
Posted On:
14 NOV 2022 8:35PM by PIB Delhi
تکنیکی تعلیم سے متعلق آل انڈیا کونسل (اے آئی سی ٹی ای) نے آج مراٹھی زبان میں ڈپلومہ اور انڈر گریجویٹ انجینئرنگ کورسوں کے نتائج پر مبنی تعلیمی کتابوں کا اجراء کیا۔ کتابوں کا رسمی طور پر اجراء مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار اور مہاراشٹر حکومت میں اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر چندرکانت پاٹل نے ممبئی یونیورسٹی کے کالینا کیمپس میں کیا۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے بارہ سربراہان اور بارہ طلبہ میں اے آئی سی ٹی ای کے نتائج پر مبنی کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔ مہاراشٹر کے لونیرے میں واقع ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرز، کوآرڈینیٹر، مترجم اور جائزہ لینے والوں کو اس موقع پر اعزاز سے نوازا گیا، جو مراٹھی کتاب کے ترجمے کے اس کام میں اے آئی سی ٹی ای سے وابستہ تھے ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سرکار نے کہا کہ اے آئی سی ٹی ای نے انجینئرنگ کی کتابیں بھارتی زبانوں میں دستیاب کرانے کی پہل کی ہے، جو قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں درج رہنما خطوط کے مطابق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھارتی زبانوں کو ہندوستانیت کی روح اور ایک بہتر مستقبل کی کڑی سمجھتے ہیں"۔ اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے، وزیر ملکت برائے (تعلیم) نے یہ بھی کہا، "زبان صرف ایک وسیلے سے کہیں زیادہ ہے، جو ہمیں بات چیت کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ ثقافت، سماجی عقائد، روایات کا اظہار ہے۔ میں ترجمہ اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کے لیے تمام تر اقدامات کرنے کے لئے مہاراشٹر کی تمام یونیورسٹیوں کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ممالک جیسے فرانس، جرمنی، جنوبی کوریا اور دیگر نے اس بات کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے کہ ہم اپنی مادری زبانوں میں عالمی معیارات حاصل کر سکتے ہیں۔ "یہ سب کی شمولیت والی ترقی کے لیے تحریک کے ایک وسیلے کے طور پر کام کرتی ہے"۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ این ای پی 2020 طلباء کی ہمہ جہت ترقی کے لیے بہت سی چیزوں کا خیال ظاہر کرتا ہے، جس میں سمجھنے میں آسانی کے لیے بھارتی زبانوں میں تعلیم فراہم کرنا اور طلباء کی تحقیق کے تئیں حوصلہ افزائی شامل ہے، انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا، این ای پی کے اس ویژن کے مطابق، تکنیکی تعلیم کی نئی تعریف پیش کی گئی ہے، جس میں انسانی اقدار کو متعارف کرایا جانا شامل ہے۔
یو جی سی اور اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین پروفیسر ایم جگدیش کمار نے کہا، "جب آچاریہ جگدیش چندر بوس کو ان کے والد نے بنگالی میڈیم اسکول میں داخل کرایا تھا، لیکن ہم جانتے ہیں کہ بوس کو ایک ایسے شخص کے طور پر پیش کیا گیا تھا جو اپنے ہم عصر افراد سے 16 سال آگے تھا۔ آپ دیکھیں گے کہ جن ممالک کو نوبل انعامات حاصل ہوتے ہیں، وہاں اسکول سے لے کر پی ایچ ڈی تک کی تعلیم مقامی زبانوں میں دی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ش ت۔ ق ر۔
U-12531
(Release ID: 1876052)
Visitor Counter : 179