بجلی کی وزارت
وزارت بجلی، 41 ویں انڈیا بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کرے گی
وزارت بجلی آئی آئی ٹی ایف پویلین میں اپنی حصولیابیوں اور پہل قدمیوں کی نمائش کرے گی
Posted On:
14 NOV 2022 7:01PM by PIB Delhi
وزارت بجلی اپنے سی پی ایس ایز / تنظیموں کے ساتھ 41 ویں انڈیا بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف ) - 2022 جو کہ نئی دلی کے پرگتی میدا ن میں 14تا 27 نومبر 2022 منعقد کیا جارہا ہے، میں شرکت کرے گی۔وزارت نے‘‘ اجول بھارت ، اجول بھوشیہ’’ کے عنوان سے ہال نمبر 5 میں پویلین قائم کیا ہے۔
بجلی اور نئی وقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ 15 نومبر 2022 کو تین بجے اس پویلین کا افتتاح کریں گے۔
اس پویلین میں وزارت بجلی اپنی مختلف حصولیابیوں اور نئی پہل قدمیوں جیسے اسمارٹ میٹرنگ ، اسمارٹ ہوم ، اسمارٹ ڈسٹری بیوشن سسٹم ، ون نیشن ون گرڈ ون فریکوئنسی ، ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر ، توانائی کا تحفظ ، بجلی تک عالمگیر رسائی اور برادریوں کی تبدیلی میں ہائیڈروپاور پلانٹس کے کردار کی نمائش کرے گی۔
*************
ش ح۔ا ک ۔ رم
U-12539
(Release ID: 1876039)
Visitor Counter : 131