وزارت اطلاعات ونشریات
مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ممبئی میں وزارت اطلاعات ونشریات کے میڈیایونٹوں کے عمل اور سووچھتا دوئم سرگرمیوں کا جائزہ لیا
Posted On:
14 NOV 2022 5:57PM by PIB Delhi
اطلاعات ونشریات اور نوجوان اور کھیلوں کے امورکے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج ممبئی میں واقع آل انڈیا ریڈیو ، دوردرشن ،فلم ڈویژن اور پریس انفارمیشن بیورو کے علاقائی دفاتر کا دورہ کیا اور کاموں کا جائزہ لیا۔اپنے شہر کے اس دوروزہ دورے کے دوران مرکزی وزیر نے اطلاعات ونشریات کی وزارت کے تمام میڈیا یونٹوں میں سووچھتا مہم دوئم کے حصے کے طورپر انجام دی جانے والی تمام سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور تمام عہدے داران اورعملے پر زور دیا کہ وہ صفائی کی مہم کو برقراررکھیں ،جس نے ملک میں قابل لحاظ رفتار حاصل کرلی ہے ۔
مرکزی وزیر نے سب سے پہلے چرچ گیٹ پر واقع آکاشوانی براڈ کاسٹنگ ہاؤس کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے مختلف دفاتر کودیکھا اور ان کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر جناب ٹھاکر نے ورلی میں دوردرشن کیندر پر اور میرین لائنس میں پریس انفارمیشن بیورو کے عہدے داران اور عملے کے ساتھ جائزہ میٹنگیں بھی کیں۔انہوں نے تمام کیمپسوں کا دورہ کیا اور سووچھتا سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر نے ڈاکٹر جی دیش مکھ مارگ پرواقع فلمز ڈویژن کیمپس کا بھی دورہ کیا۔ان تمام دفاتر میں مرکزی وزیر نے موثر جگہ کے انتظام پر بھی زور دیا۔ سووچھتا ایکشن پلان کے حصے کے طورپر جناب ٹھاکر نے تمام متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ باقاعدہ طورپر فائلوں کو ختم کریں اور اسکریپ مواد کی نیلامی کریں ۔ اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر نے عہدے داران کو اس بات بھی ابھارا کہ وہ پبلک کمیونی کیشن فرائض سب سے بہتر ممکنہ طریقے پر انجام دیں ۔
ڈی جی (مغربی زون ) محترمہ مونی دیپا مکھرجی ، اے ڈی جی اے آئی آر او ر ڈی ڈی مغربی زون جناب جگل چندرا اور علاقے کے وزارت اطلاعات ونشریات کے تمام سینئر عہدے داران اس موقع پر موجود تھے۔
مرکزی وزیر جناب ٹھاکر نے کل ممبئی میں ‘ ہماچل متر ا منڈل ’ کے 71ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی ۔ جہاں انہوں نے شہر میں رہ رہے ہماچل پردیش کے لوگوں کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس پروگرام کے دورا ن وزیر موصوف نے اس کے باوقار ممبران کو لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ س بھی دئے ۔ ہماچل مترا منڈل 1952 میں قائم شدہ ایک خیراتی ٹرسٹ ہے، جو ہماچلی ثقافت کو پروموٹ کرتا ہے ۔ ضرورت مندوں کو طبی امداد مہیا کرتا ہے ، طلبا کو اسکالر شپ دیتا ہے اور کینسر کے مریضوں اور ان کے فیملی ممبران کو مفت رہائش مہیا کراتا ہے ۔
****************
ش ح۔ا ک ۔ رم
U-12534
(Release ID: 1876023)
Visitor Counter : 127