صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے بھارت کے 41ویں بین الاقوامی تجارتی میلے میں ہیلتھ پویلین کا افتتاح کیا
تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ مختلف میڈیا کے ذریعے معلوماتی سرگرمیوں کی اپنی رسائی کو زیادہ سے زیادہ کریں
Posted On:
14 NOV 2022 7:40PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال نے آج یہاں 41ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) میں ہیلتھ پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے خصوصی سکریٹری جناب ایس گوپال کرشنن بھی موجود تھے۔ اس سال کے پویلین کا موضوع ‘‘ہندوستان میں شفا، ہندوستان سے شفا’’ ہے۔
اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وی کے پال نے کہا کہ صحت پر بھرپور توجہ دی جانی چاہیے۔ پویلین میں اسٹال لگانے والے افراد کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں میں انیمیا اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی جو کہ تشخیص ہونے تک پوشیدہ رہتی ہیں۔
ڈاکٹر وی کے پال نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ صحت کے پیغام کو ایک مشن کے انداز میں اپنائیں۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بھی اپیل کی کہ وہ مختلف میڈیا کے ذریعے معلوماتی سرگرمیوں کی اپنی رسائی کو زیادہ سے زیادہ کریں۔
انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی کہ صحت پویلین کو ایک مائیکرو سسٹم کے طور پر استعمال کریں تاکہ بہتر صحت کی طرف جن آندولن کو متحرک کیا جا سکے۔
جناب گوپال کرشنن نے صحت کے شعبے میں کی جانے والی کلیدی اصلاحات اور اقدامات پر اپنی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل ہیلتھ پہل پر زور دیا اور اس کے ہمہ گیر اثرات اور اس کے لاگو ہونے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوگوں کو اچھی طرح سے آگاہ کیا جائے تو صحت کے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
ہیلتھ پویلین مرکزی وزارت صحت کے مختلف اقدامات، اسکیموں اور کامیابیوں کی نمائش کرتا ہے جس میں حال ہی میں شروع کیا گیا پی ایم ٹی بی مکت بھارت ابھیان، قومی ہمہ کیر ٹیکہ کاری پروگرام، ایف ایس ایس اے آئی، این اے سی او، اے بی پی ایم جے اے وائی، این وی بی ڈی سی پی، این ایچ اے شامل ہیں۔ اس میں معلوماتی سرگرمیوں، زندگی بچانے کی مہارت، ذیابیطس، خون کی کمی، بلڈ پریشر، بی ایم آئی وغیرہ کی جانچ اور اسکریننگ کے لیے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 12524)
(Release ID: 1875987)
Visitor Counter : 143