شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے ہبلی اور دلی کے درمیان براہ راست پرواز کا افتتاح کیا


یہ پرواز ہفتے میں سات دن چلائی جائے  گی۔

Posted On: 14 NOV 2022 5:38PM by PIB Delhi

نئی دلی، 14نومبر، 2022/ شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج ہبلی سے دلی کے لیے براہ راست پرواز کا افتتاح کیا۔  یہ پرواز ہفتے میں ساتوں دن درج ذیل اوقات کے مطابق چلائی جائے گی۔

 

پرواز نمبر

سے

کے لیے

دوروں کی تعداد

رخصت کا وقت

آمد کا وقت

طیارہ

شروع کیے جانے کی تاریخ

6E 5624

دلی

ہبلی

1234567

10:00

12:45

 

ایئر بس

14 نومبر 2022

6E 5625

ہبلی

دلی

1234567

13:15

15:45

 

انڈیگو کی فلائٹ ای 6 5624 دلی سے 10 بجے روانہ ہوگی اور 12 بج کر 45 منٹ پر ہبلی پہنچے گی۔ اور پرواز نمبر ای
6
5625 ہبلی سے 13 بج کر 15 منٹ میں روانہ ہوگی۔ اور 15 بج کر 45 منٹ پر دلی پہنچیں گے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ نے کہا کہ ہبلی ہوائی اڈہ شمالی کرناٹک اور جنوبی مہاراشٹر کے باشندوں کے لیے ایک گیٹ وے کا کام کرتا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے اپنے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھرپور توجہ دی ہے۔ نئی ٹرمینل عمارت تیار کی گئی ہے، آئی ایل ایس سسٹم نصب کیا گیا ہے، رن وے کو مزید بڑھایا جا رہا ہے اور ہبلی کا ایف ٹی او پر اگلے سال سے کام شروع کر دیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے قابل تجدید توانائی کے استعمال کے سلسلے میں ہبلی ہوائی اڈے کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔

افتتاحی تقریب میں پارلیمانی امور اور کانوں اور کوئلہ کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد وینکٹیش جوشی، حکومت ہند، جناب رمیش بیدھوری، ایم پی - لوک سبھا، شری اروند چندرکانت بیلڈ، ایم ایل اے ہبلی-دھارواڑ-مغربی، شری جگدیش شیٹر، ایم ایل اے نے شرکت کی۔ ہبلی-دھرواڑ-سنٹرل، شری ابایا پرساد، ایم ایل اے ہبلی-دھرواڑ-ایسٹ، شری ویریش انچاتگیری، میئر ہبلی۔ اس کے علاوہ، شری آر کے سنگھ، آئی اے ایس (آر)، انڈیگو کے منیجنگ ڈائریکٹر کے پرنسپل ایڈوائزر، اور ایم او سی اے ، اے اے آئی، انڈیگو ، اور ہبلی کی مقامی انتظامیہ کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔

  ۔۔۔

                  

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U 117…



(Release ID: 1875969) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi