صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند اُولیہاتو میں بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کریں گی اور جنجاتیہ گورو دیوس کے موقع پر شہڈول میں ایک جنجاتیہ سماگم سے خطاب کریں گی

Posted On: 14 NOV 2022 6:56PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو، بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش جھارکھنڈ کے گاؤں اُولیہاتو کا کل (15 نومبر، 2022) کو دورہ کریں گی، تاکہ وہ بھگوان برسا منڈا کے مجسمے کے سامنے خراج عقیدت پیش کرسکیں۔ اسی دن، وہ مدھیہ پردیش کے شہڈول میں جنجاتیہ گورو دیوس کے موقع پر حکومت مدھیہ پردیش کے زیر اہتمام منعقدہ ایک جنجاتیہ سماگم سے خطاب کریں گی۔ شام کو، صدر جمہوریہ بھوپال میں واقع راج بھون میں، ان کے اعزاز میں منعقد ہونے والے شہری استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گی اور ورچول طریقے پر مرکزی وزارت دفاع اور سڑک نقل و حمل و شاہراہوں کی وزارت کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔

16 نومبر، 2022 کو، صدر جمہوریہ دہلی واپس آنے سے پہلے، بھوپال میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس سمیلن سے خطاب کریں گی۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12523



(Release ID: 1875936) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Punjabi