وزارت خزانہ

پریس ریلیز


’7 فیصد فرٹی لائیزرس سی او ایس حکومت ہند خصوصی بانڈ 2022 ‘کی واپس ادائیگی- پریس ریلیز جاری

Posted On: 14 NOV 2022 3:52PM by PIB Delhi

7 فیصد فرٹیلائزرس سی او ایس حکومت ہند خصوصی بانڈ 2022 کا آؤٹ اسٹیڈنگ بیلنس  09 دسمبر 2022 (10 دسمبر کو تعطیل ہے) کو قابل ادا ہے۔مذکورہ تاریخ سے اس پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا۔ نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ1881 کے تحت کسی بھی ریاستی حکومت کے ذریعہ ادائیگی کے دن کو تعطیل قرار دیے جانے کی صورت میں قرض ادا کرنے والے دفاتر کے ذریعہ ، کام کاج کے پچھلے دن قرض ادا کیا جائے گا۔

2. اے) حکومتی تمسکات ضوابط، 2007 کے ذیلی ضوابط 24(2) اور 24 (3) کے مطابق، میچورٹی کی ادائیگی، سبسڈیری جنرل لیجر یا کانسٹی ٹوئنٹ سبسڈیری جنرل لیجر اکاؤنٹ یا اسٹاک سرٹیفکیٹ  کی شکل میں موجود سرکاری سکیورٹی کے درج رجسٹر ہولڈر کو حاصل ہونے والی رقم، ایک پے آرڈر کے ذریعہ ادا کی جائے گی جس میں اس کے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات شامل ہوں یا کسی ایسے بینک میں ہولڈر کے کھاتے میں کریڈٹ کے ذریعہ جس میں الیکٹرانکس ذرائع سے رقوم کی وصولی کی سہولت موجود ہو۔تمسکات کے سلسلے میں ادائیگی کے مقصد سے، اصل سبسکرائبر یا اس طرح کے سرکاری تمسکات کے بعد کے حاملین، اپنے بینک کھاتے کی متعلقہ تفصیلات پہلے ہی جمع کرائیں گے۔

بی) حالانکہ، الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹ/مینڈیٹ کی متعلقہ تفصیلات کی عدم موجودگی میں، مقررہ تاریخ کو قرض کی ادائیگی  کے لیے ، ہولڈرس پبلک  ڈیبٹ دفاتر، خزانہ کے محکموں/ ذیلی محکموں اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا  کی برانچوں (جہاں وہ سود کی ادائیگی کے لیے درج رجسٹر ہیں) میں، ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے 20 دن قبل، صحیح طریقہ سے ڈسچارج شدہ تمسکات پیش کرسکتے ہیں۔

3. ڈسچارج ویلیو وصول کرنے کے طریقہ کار کی مکمل تفصیلات ادائیگی کرنے والے کسی بھی مذکورہ دفتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

حکومت ہند

وزارت خزانہ

اقتصادی امور کا محکمہ

بجٹ ڈیویژن

نارتھ بلاک،

نئی دہلی - 110001

بتاریخ: 14 نومبر 2022

******

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.12506



(Release ID: 1875929) Visitor Counter : 84


Read this release in: Tamil , Hindi , English