بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پاور سسٹم آپریشن کارپوریشن لمٹیڈ اب  انڈیا لمٹیڈ کا گرِڈ کنٹرولرہے

Posted On: 14 NOV 2022 5:50PM by PIB Delhi
  • انڈین الیکٹری سٹی گرِڈ کی سالمیت ، اعتماد، معیشت، لچیلا پن اور پائیدار طریقے سے چلانے کو یقینی بنانے میں گرِڈ آپریٹروں کے اہم رول کے اظہار کے لئے نام میں تبدیلی کی گئی۔

ہندوستان کے نیشنل گرِڈ آپریٹر ’’پاور سسٹم آپریشن کارپوریشن لمٹیڈ (پی او ایس او سی او)‘‘نے آج اعلان کیا کہ  پی او ایس او سی او نے اپنا نام بدل کر ’’گرِڈ کنٹرولر آف انڈیا لمٹیڈ‘‘کردیا ہے۔ انڈین الیکٹری سٹی گرِڈ کی سالمیت ، اعتماد، معیشت، لچیلا پن اور پائیدار طریقے سے چلانے کو یقینی بنانے میں گرِڈ آپریٹروں کے اہم رول کے اظہار کے لئے نام میں تبدیلی کی گئی ہے۔

’’گرِڈ کنٹرولر آف انڈیا لمٹیڈ‘‘نام کی تبدیلی ایک قابل استقبال قدم ہے، کیونکہ یہ ہندوستان کے بجلی نظام کے مرکز میں غیر معمولی مقام رکھتا ہے، جو لوگوں کو اُن کے ذریعے استعمال کی جانے والی توانائی سے جوڑتا ہے۔ یہ قومی اور علاقائی سطح پر ملک میں گرِڈ منیجروں کے ذریعے کئے گئے کاموں کی تفسیر پیش کرتا ہے۔گرِڈ کنٹرولر آف انڈیا لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سربراہ جناب ایس آر نرسمہن نے مزید کہا ’’نام میں تبدیلی یہ دکھاتی ہے کہ ہم کون ہیں اور قابل تجدید توانائی کے استعمال میں ہم کیا رول ادا کرتے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے وژن ، یعنی پُر اعتماد اور لچیلے بجلی سسٹم کے لئے ایک معیاری عالمی ادارہ بننے کے لئے باصلاحیت بجلی بازاروں کو بڑھاوا دینے ، معیشت اور استحکام کو فروغ دینے کے لئے ایک نئے جوش کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

’’گرِڈ کنٹرولر آف انڈیا لمٹیڈ(گرِڈ –انڈیا)‘‘نیشنل  لوڈ ڈِسپیچ سینٹر(این ایل ڈی سی)اور پانچ(5)علاقائی لوڈ ڈِسپیچ سینٹر(آر ایل ڈی سی)چلاتا ہے۔ گرِڈ-انڈیا کو بجلی سیکٹر میں اہم اصلاحات کے لئے نوڈل ایجنسی کے طورپر بھی نامزد کیا گیا ہے۔جیسے کہ گرین اِنرجی اوپن ایکسس پورٹل پر عمل آوری اور اُسے چلانا، قابل تجدید توانائی تصدیق نامہ (آر ای سی)میکانزم، ٹرانش مشن قیت کا تعین ، ٹرانس مشن میں شارٹ ٹرم اوپن ایکسس ، تنازعات کے نمٹارے کا میکانزم، پاور سسٹم ڈیولپمنٹ فنڈ(پی ایس ڈی ایف)وغیرہ۔

************

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.12520


(Release ID: 1875918) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia