مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جموں و کشمیر میں ترقی کا وزیر اعظم کا خواب حقیقت بن رہا ہے: ہردیپ ایس پوری


مرکزی وزیر نے سری نگر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا

انھوں نے مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی

Posted On: 14 NOV 2022 5:15PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ و شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے پیر کو کہا کہ جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے وزیر اعظم کا عزم حقیقت میں بدل رہا ہے اور اس کے حوالے سے کام زوروں پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدامات نے عوام اور ملک کے درمیان ایک جذباتی رشتہ قائم کیا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ’’مرکزی اسکیموں سے براہ راست لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ زمینی سطح پر کام جاری ہے۔‘‘

سری نگر میں آج میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعے آرٹیکل  370 اور 35 اے کی رکاوٹ کو دور کرنے کے دور اندیشانہ فیصلے کی وجہ سے لوگ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں اقتصادی ترقی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

جناب پوری نے کہا کہ آرٹیکل  370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام میں اب ترقی کی ایک نئی صبح کا آغاز ہوا ہے، جس کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ 11721 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت سے 25 نئے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کی تعمیر کو منظوری دی گئی ہے۔  13600 کروڑ روپئے کے 168 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے، سات نئے میڈیکل کالجوں کو منظوری دی گئی جس میں میڈیکل سیٹیں 500 سے بڑھ کر  955 ہو گئیں، جموں و کشمیر میں دنیا کا بلند ترین ریلوے پل بنایا گیا، وندے بھارت ایکسپریس جموں سے دہلی تک چل رہی ہے اور سیاحوں کی آمد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

جناب پوری نے مزید کہا کہ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت، پی ایم اُجولا کے تحت تقریبا ً 12 لاکھ ایل پی جی کنکشن فراہم کیے گئے ہیں، پی ایم اے وائی (یو) کے تحت 50000 مکانات کی تعمیر کو منظوری دی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں جولائی 2021 سے اگست 2022 تک امریکہ اور کینیڈا میں 43 فیصد سے 46 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اس مدت میں صرف 2 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ وزیر نے مزید کہا کہ جب دنیا کے بہت سے ممالک ایندھن کی قلت اور قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کا مشاہدہ کر رہے ہیں، ہندوستان میں ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے۔

سری نگر میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ مرکز جموں و کشمیر میں ترقی کے حوالے سے نئے سنگ میل حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر موصوف نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت اور پی ایم آواس یوجنا، پی ایم اجولا، پی ایم سواندھی، ایس بی ایم 2.0 اور امرت 2.0 جیسی سرکاری اسکیموں کے تحت کئے گئے کاموں کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OYSC.jpg

ہاؤسنگ اور شہری امور اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ ایس پوری آج سری نگر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں

جائزہ میٹنگ کے دوران، وزیر موصوف نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے اور سری نگر ان شہروں میں شامل ہو گا جہاں ایسی حکمت عملی ترجیحی بنیادوں پر اپنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچرے کو جدید معیار کے مطابق پروسیس کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسے ایک جگہ پر ڈمپ نہ کیا جائے، جو ماحولیاتی نظام کے لیے مضر ہے۔

مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ ہاؤسنگ اور شہری امور کے تحت بہت سی اسکیمیں اور پروجیکٹس ہیں جن سے لوگوں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے وسائل کے استعمال کو پہلے کی نسبت بہتر بنا سکتے ہیں۔

اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سری نگر میں شروع کیے گئے کاموں کی تفصیل بتاتے ہوئے، جناب پوری نے روشنی ڈالی کہ شہری منصوبہ بندی ضروری ہے، کیونکہ شہروں میں نئی ​​آبادیاں آچکی ہیں اور نئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پرانی روایات کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری کام کا ایک لٹمس ٹیسٹ ہے جو شہریوں کے لیے فوائد پیدا کرنا ہے، اور اس کے لیے لوگوں کی آواز کو سننے کی ضرورت ہے۔

شہری علاقوں میں ترقی کی وجہ سے معاشی فروغ پر تبصرہ کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ شہری جگہ کو پہلے نظر انداز کیا گیا تھا اور حکومت نے اس سیکٹر میں اصلاحات کے موقع کا اٹھایا، جو اس حقیقت سے عیاں ہے کہ ملک کے جی ڈی پی میں شہر اب سب سے زیادہ شراکت دار ہیں۔

وزیر موصوف کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی تعمیر نو کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ انہوں نے مختلف پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لیے لگن سے کام کرنے پر انتظامیہ کو شاباشی دی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے، سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور لوگوں کی آواز کو بروقت سننے کا مشورہ دیا۔

مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان کو منظوری کے خطوط سونپتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ترقی کے ثمرات نچلی سطح پر غریب ترین افراد تک پہنچنے چاہئیں اور حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ وہ کسی بھی مصیبت کے وقت لوگوں کا خیال رکھے۔

ڈویژنل کمشنر جناب پانڈورنگ کے پول، ضلع کمشنر سری نگر جناب اعجاز اسد، سری نگر میونسپل کارپوریشن کمشنر جناب اطہر عامر اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران اس موقع پر موجود تھے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12513


(Release ID: 1875895) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu