محنت اور روزگار کی وزارت
محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے ای ایس آئی سی کے زچگی کے فوائد کے دعوے سے متعلق آن لائن پورٹل کا آغاز کیا
Posted On:
11 NOV 2022 6:20PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں :
- پورٹل مستفیدین کے لئے ان کی سہولت کے لحاظ سے فوائد کو بآسانی قابل رسائی بنائے گا: جناب بھوپیندر یادو
- وگیان بھون نئی دلی میں جناب دتو پنت تھینگڈی کے 102ویں یوم پیدائش کی یادگار منائی گئی ۔
محنت و روزگار اور ماحولیات ، جنگلات وموسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو نے گزشتہ کل نئی دلی کے وگیان بھون میں جناب دتو پنت تھینگڈی کے 102 ویں یوم پیدائش کی یادگار کے دوران امپلائیز اسٹیٹ کارپوریشن کی (ای ایس آئی سی ) کی زچگی کے فوائد کے دعوے سے متعلق آن لائن سہولت کا آغاز کیا۔ محنت وروزگار اور پٹرولیم وقدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیسور تیلی نے پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی ۔محنت وروزگار اور ای ایس آئی سی کے سینئر عہدے داران سمیت ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجندر کمار بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناب بھوپیندر یادو نے ضمانت شدہ خواتین کی زندگیوں کو آسان بنانے کی غرض سے ٹکنالوجی کی استعمال کی پہل قدمی کے لئے ای ایس آئی سی کی کوششوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورٹل مستفیدین کے لئے فوائد کو بآسانی قابل رسائی بنائے گا۔جناب رامیسور تیلی نے بھی اس پہل قدمی کے لئے پروگرام کے دوران ستائش کی اور کہا کہ یہ قدم خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کو زیادہ موثر انداز میں حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
نئی نئی متعارف کردہ سہولت ضمانت شدہ خواتین کے لئے زچگی کے فوائد کے دعوے کے عمل کو آسان بنائے گی ،اس لئے کہ اب اس عمل کو آن لائن کردیا گیا ہے ، جہاں پرمستفیدین اپنی سہولت کے حساب سے اب کہیں سے بھی زچگی کے فوائد کا دعوی ٰ کرسکتی ہیں۔ پہلے مستفیدین کو زچگی کے فوائد کے دعوے کے لئے متعلقہ شاخوں میں جسمانی طورپر جانا پڑتا تھا لیکن اب اس نئی سہولت کے تعارف کے ساتھ کوئی بھی خاتون اپنی سہولت کے حساب سے ان فوائد کو حاصل کرسکتی ہے۔
زچگی کا فائدہ ضمانت شدہ خواتین کو کیش فائدے کی شکل میں دیا جاتا ہے ۔ کچھ خاص ضروریات جیسے کہ حمل کے ایڈوانس مرحلے میں ، پیدائش کے بعد / بدقسمتی سے کنفائنمنٹ یا حمل کے ضائع ہونے کی صورت میں بشرطیکہ وہ تمام شرائط کو پوری کرتی ہوں،دیا جاتا ہے۔ای ایس آئی سی کے ذریعہ ضمانت شدہ خواتین کو زچگی کے فائدے کے طور پر 26 ہفتو ں کے لئے 100فیصد مزدوری کی شرح سے ادائیگی کی جاتی ہے تاکہ پیدائش کے دوران ہونے والے ان کی آمدنی کے نقصانات کا معاوضہ دیا جاسکے ۔سال 22-2021 کے دوران کُل 18.69 لاکھ خواتین مستفیدین کو 37.37 کروڑروپے کے زچگی کے فوائد مہیا کئے گئے ہیں۔
*************
ش ح۔ا ک ۔ رم
U-12497
(Release ID: 1875772)
Visitor Counter : 140