وزارت اطلاعات ونشریات

اِفّی  53 اینی میشن  کے شائقین  بچوں اور بزرگوں  دونوں کے لئے تفریح  کا سامان فراہم کرے گا!

Posted On: 13 NOV 2022 8:59PM by PIB Delhi

تفریح ​​​​کے ذریعے ناظرین کو تعلیم فراہم کرانےاور مشغول رکھنے میں اینی میشن  بہت کامیاب ہے! چمکیلے رنگوں ، مختلف سطحوں کی حرکت و سکنات  اور  آسان موضوعات یا  پیغامات کی وجہ سے یہ اسٹائل دل  کو چھو لیتا  ہے اور بچوں کو بہت پسند ہے۔ لیکن ساتھ ہی  بہت  سی  بہترین  اینی میشن فلمیں بالغ نظرین کو  بھی پسند آتی ہیں۔  انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) کے 53 ویں ایڈیشن میں اس فلمی فن کی مختلف انواع کا ایک بہترین امتزاج  دیکھنے کو ملے گا۔ اس سال   اِ فّی میں دنیا کے مختلف حصوں میں تیار کی گئیں پانچ  ایسی فلمیں دکھائی جائیں گی جو کہ  اینی میشن کے زمرے میں آتی ہیں اور   یہ فلمیں   ایسی کہانیوں پر تیار کی گئی ہیں جو بچوں اور  بڑوں دونوں کو پسند آتی ہیں۔

1. ’’بلائنڈ وِلو سلیپنگ وومین‘‘

سال 2022 کی یہ جاپانی اینی میشن فیچر فلم معروف مصنف ہاروکی موراکامی کی مختصر کہانیوں سے تیار کی  گئی ہے۔ فلم کا مقصد نہ صرف دنیا بھر میں مراکامی کے لاکھوں مداحوں کی خواہش کو پورا کرنا ہے بلکہ ان سے ناواقف افراد تک بھی ان کی کہانیوں کو پہنچانا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا  ہے کہ کس طرح ایک زلزلہ اور ایک دیو قامت مینڈک کرداروں کوان سچائیاں سے روشناس کراتے ہیں جن سے وہ خود سے چھپا رہے ہیں ۔ کہانیاں یادوں، خوابوں اور فنتاسیوں پر مشتمل ہیں، جو زلزلے کے انفرادی نظاروں سے متاثر ہوتی ہیں، کیونکہ مرکزی کردار اس کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ واقعی کون ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IFFI13_1.JPEGSQBV.png

 

خالق پیئرے فولڈز امریکہ میں پیدا ہونے والے موسیقار، آرکیسٹریٹر، پینٹر اور فلم ساز ہیں۔

مائی لو افیئر ود میرج

سال 2022 کا یہ اینی میشن ڈرامہ محبت اور جنس کی حیاتیاتی کیمسٹری کا جائزہ لینے کےلئے موسیقی اور سائنس کا استعمال کرتا ہے تاکہ ساتھ  ہی  اس میں  سماجی رویوں کے مطابق عمل کرنے کے لئے  کسی شخص پر سماجی دباؤ کا جائزہ بھی  لیا  گیا ہے۔ یہ خواتین کی اندرونی بغاوت کی کہانی ہے، جس میں  نوجوان پرجوش خاتگون، زیلما، پیار کرنے کے لیے افسانوی سائرنز گانے کے دباؤ کی مطابقت کرنے کا فیصلہ کرتی ہے، لیکن وہ جتنی زیادہ موافقت کرتی ہے، اتنا ہی اس کا جسم مزاحمت کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IFFI13_2.JPEGBD98.png

 

یہ فلم پہلے ہی دنیا بھر کے فلمی میلوں میں دو ایوارڈز اور چھ نامزدگی حاصل کر چکی ہے۔

تخلیق کار سائن بومانے ایک لاتوین اینی میٹر، آرٹسٹ، مصور اور مصنف ہیں، جو فی الحال نیویارک شہر میں رہ رہی ہیں اور کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے 16 شارٹس و دو اینی میٹڈ فیچر فلموں کی اسکرپٹ لکھی، ہدایت کاری کی ، ڈیزائن اور اینی میشن بھی انہوں نے ہی کیا ہے۔

دی آئی لینڈ

سال  2021 کی یہ فیچر فلم  ایک میوزیکل اینی میشن ہے اور رابنسن کروسو کے افسانے پر ایک کراس جینر فلم ہے: لٹل پرنس مونٹی پائتھن سے ملاقات کرتا ہے۔ رابنسن ایک ڈاکٹر ہے اور  وہ   رضا کارانہ  ایسے جزیرے پر تنہا قیام کرتا ہے جس پر مہاجرین، این جی اوز اور  گارڈوں نے یلغار کی ہے۔ وہ فرائی ڈے کو بچاتا ہے، جو اپنی غیر قانونی  رفیوجی کشتی پر بچنے والا واحد شخص ہے۔ جزیرے پر اپنے سفر کے دوران، رابنسن کا سامنا غیر معمولی مخلوقات اور واقعات سے ہوتا ہے۔ وہ ایک ایسی دنیا میں حالات حاضرہ کا مقابلہ  بصری شاعری اور علامت نگاری کے ذریعے کرتا  ہے جہاں ہر کوئی اپنی جنت  کی تلاش میں ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IFFI13_3.JPEGOPDF.png

 

تخلیق کار، رومانیہ میں پیدا ہونے والی اینکا ڈیمیان نے آرٹ سے متعلق کئی دستاویزی فلموں کے لیے بطور ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر، اور پروڈیوسر کام کیا ہے۔ آئی لینڈ اس کی ساتویں فلم ہے۔

فلمی موسیقار اور ورچوسو موسیقار الیگزینڈر بالانیسکو رومانیہ میں پیدا ہونے والا  ایک شاندار موسیقار ہے اور اسے ہمارے وقت کے سب سے زیادہ وژنری اور پسندیدہ وائلن  نوازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

ڈزنز  آف نارتھس

یہ 2021 کی جاپانی اینی میشن فلم ہے  جس میں ایک  زبردست تباہی  یعنی 2011 کے زبردست مشرقی جاپان کے زلزلے کے بعد کی تصویر کشی کی گئی ہے ۔ بغیر  ڈائیلاگ  والی  اس مرصع فلم میں  اجڑے ہوئے  اور  خوف ناک مناظر دکھائے گئے ہیں۔  اس میں دکھایا گیا ہے کہ جدید دور میں  زندگی کے حقیقی واقعات کس طرح افسانوی اور آفاقی جہت اختیار کر لیتے ہیں اور انسانی وجود کی المناکیوں اور مشکلات کو امید کے ایک شائبے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔  بالکل اسی طرح جیسے ایک اندھیرے تھیئٹر حال میں   اسکرین چمکتی ہے اسی طرح یہ فلم اندھیرے مقامات میں راستہ دکھاتی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IFFI13_4.JPEGZVY1.png

 

اس کے تخلیق کار معروف فلم میکر کوجی یامامورا ہیں، جو آسکر کے لیے نامزد’’مسٹر ہیڈ‘‘ (2002) جیسے متعدد ، مختصر فلموں کے لئے مشہور ہیں  ۔

پنوشیو

یہ 2022 کی فلم  ہے جو لکڑی کی کٹھ پتلی  کی کلاسک کہانی کو نئے سرے سے  بیان  کرتی ہے جسے گیپیٹو نامی ایک غم زدہ لکڑی  پر نقاشی کرنے والے  کے دل کو ٹھیک کرنے کے لیے جادوئی طور پر زندہ کیا گیا ہے۔

یہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ گیلرمو ڈیل ٹورو اور مارک گسٹاف سن کی ہدایت کاری میں بننے والی  من موجی ، اسٹاپ موشن فلم دنیا میں ایک مقام کے حصول  لئے  پنوشیو کی شرارتوں  اور  مہم جوئی کی دکھاتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IFFI13_5.JPEGYL0G.png

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ۔ ن ا۔

(2022۔11۔13)

U-12489

                          



(Release ID: 1875753) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Kannada