عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دِشا میٹنگ کے تحت جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا


لیوینڈر کی کاشت کو ضلع رامبن تک وسعت دی جائے گی

Posted On: 13 NOV 2022 6:55PM by PIB Delhi

جلد ہی ضلع رامبن بھی اروما  مشن کے تحت لیوینڈر کی کاشت شروع کرے گا ۔ اس مشن کا ملحقہ ضلع ڈوڈہ میں مکمل تجربہ کیا گیا ہے۔ اس کا انکشاف آج یہاں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضلع رامبن کی دِشا  میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا، رامبن ،جو کہ ماضی میں ڈوڈا ضلع کا ایک حصہ تھا،اور دونوں کے  جغرافیائی اورٹوپوگرافیکل حالات ایک جیسے ہیں اور رامبن میں ڈوڈا کی لیوینڈر کی کامیابی کی کہانی کا اعادہ کرنا مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کو ذریعہ معاش کا ایک متبادل اور پرکشش آپشن فراہم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IUV2.jpg

میٹنگ کے دوران، مختلف مرکزی اسکیموں کے تحت ریکارڈ کی گئی کامیابیوں اور پیش رفت کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی، جس میں ضلع کے مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے ذریعہ چلائے جانے والے مختلف بڑے پروجیکٹوں کا ایک جائزہ پیش کیا گیا۔ ضلع کے سینئر عہدیداروں نے مختلف سی ایس ایس کے تحت چلائے جانے والے منصوبوں کی اسکیم کے لحاظ سے طبعی اور مالیاتی پیش رفت کی صورتحال پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZTQM.jpg

پروجیکٹوں کو عملی جامہ پہنانے کے دوران عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان نمائندوں اور ضلع انتظامیہ کے درمیان بہتر تال میل زمینی سطح پر نافذ ہونے والی اسکیموں کی کلید ہے۔

وزیر موصوف نے ضلع میں مختلف محکموں کی طرف سے شروع کی گئی تمام اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا جہاں انہوں نے ہر اسکیم کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر عوامی نمائندوں نے مختلف مسائل کو وزیر موصوف کے سامنے پیش کیا جنہوں نے جلد از جلدان مسائل کے ازالے کے لیے متعلقہ افراد کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TTLZ.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے متعلقہ محکموں کو تمام اسکیموں کے موثر نفاذ اور تمام اسکیموں کے تحت 100 فیصد اہل مستفیدین کے احاطہ کے لیے نئے جوش اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی یہ کوشش ہے کہ مرکزکی اسپانسر شدہ تمام اسکیموں کے فائدے مستحقین تک اور قطار میں کھڑے آخری شخص تک پہنچائیں اور تمام متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وہ بہتر نتائج کے لیےزمینی سطح پر  قریبی تال میل سے کام کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NJVD.jpg

انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ جب بھی اپنے علاقے کا دورہ کریں عوامی نمائندے سے رابطے میں رہیں اور لوگوں کو ان سکیموں کے فوائد سے آگاہ کریں۔

اس موقع پر ڈاکٹر سنگھ نے ضلع میں مختلف سی ایس ایس کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی بھی تعریف کی۔

ڈی ڈی سی چیئرپرسن ڈاکٹر سمشاد، رامبن کےڈی سی مسرت اسلام اور ڈی ڈی سی ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

12478

 


(Release ID: 1875704) Visitor Counter : 127