وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وائی اے آئی  سینئر نیشنل سیلنگ چیمپئن شپ 2022


(ایشین گیمز سلیکشن ٹرائلز)

Posted On: 13 NOV 2022 6:21PM by PIB Delhi

یاٹنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا (وائی اے آئی  ) سینئر نیشنل سیلنگ چیمپئن شپ 2022 (ایشین گیمز کا انتخابی ٹرائل)، کشتی رانی کے سینیئر کلاسز کیلئے  انڈین نیوی واٹر مین شپ ٹریننگ سینٹر (آئی این ڈبلیو ٹی سی )، ممبئی کے زیر اہتمام  منعقد کیا جا رہا ہے یہ انعقاد وائی اے آئی   اور انڈین نیول سیلنگ ایسوسی ایشن (آئی این ایس اے ) کی سرپرستی میں13سے20 نومبر 2022کے درمیان  ہورہا ہے ۔ یہ ایونٹ وائی اے آئی  رینکنگ ایونٹ  ہے اور  ستمبر 2023میں  چین میں مجوزہ  آئندہ ایشین گیمز کے لیے سلیکشن ٹرائل ہے۔ ریس ممبئی  بندرگاہ کے قریب منعقد کی جائیں گی۔

 ملک بھر کے 15 سیلنگ کلبوں کے 115 سے زائد سیلرز نے اس ایونٹ کے لیے رجسٹریشن کرایا  ہے۔ کشتیوں کی آٹھ کلاسوں یعنی آئی ایل سی اے7، آئی ایل سی اے 6، 49ای آر، 49 ای آر ایف ایکس،470، این اے سی آر اے17، آر ایس: ایکس اور آئی کیو فوئل  میں فی کلاس مرد خواتین اور مخلوط زمروں کیلئے  12 ریسوں کی ایک سیریز طے کی گئی ہے۔

ورلڈ سیلنگ کوالیفائیڈ انٹرنیشنل ریس آفیسرز، بین الاقوامی ججوں پر مشتمل ایونٹ کے عہدیداروں کی ایک ٹیم اور عمان، کوریا اور سنگاپور کے غیر ملکی ریس عہدیداران ریس کے منصفانہ انعقاد اور تمام حریفوں کے لیے برابری کے میدان کو یقینی بنائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/YAISENIORNATIONALSAILINGCHAMPIONSHIP2022(5)ACYS.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/YAISENIORNATIONALSAILINGCHAMPIONSHIP2022(9)P2QF.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/YAISENIORNATIONALSAILINGCHAMPIONSHIP2022(8)RM3H.jpeg

 

******

 

شح۔ مم۔ م ر

U-NO. 12477



(Release ID: 1875678) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil