وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

چیف آف آرمی اسٹاف فرانس کے دورے پر روانہ

Posted On: 13 NOV 2022 2:00PM by PIB Delhi

چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے چودہ سے سترہ نومبر 2022 کے لئے فرانس کے دورے  پر روانہ ہوگئے ہیں۔ چار روزہ دورے کے دوران وہ فرانس کے اپنے ہم منصب اور اعلیٰ فوجی افسران سے ملیں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافے کے لئے یہ ملاقاتیں ہوں گی۔

دورے کے دوران فوجی سربراہ نیو چیپل پرگل دائرہ نذر کریں گے جو پہلی جنگ عظیم کے دوران 4742 ہندوستانی فوجیوں کی قربانیوں کی یادگار ہے۔ جنرل منوج پانڈے چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف ، چیف آف دی آرمی اسٹاف اور کمانڈر کمانڈ منٹ CFT/ کمانڈ آف دی لینڈ کمباٹ فورسز سے ملاقات کریں گے اور وہاں وہ فرانس اور ہندوستان کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔

پیرس میں COAS مختلف فوجی تربیتی مراکز پر جائیں گے اور وہاں زیر تربیت افسران سے خطاب کریں گے۔ وہ ڈرگنن میں ملٹری اسکول بھی جائیں گے جو کمیشنڈ آفیسرز اور نان کمیشنڈ آفسیرز کی تربیت کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔

دونوں فوجوں کے درمیان دفاعی تعاون کے دن بہ دن بڑھتے تعلقات کثیر جہتی سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں۔ سی او اے ایس کے فرانس کے دورے سے دونوں افواج کے درمیان اعتماد بڑھے گا اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

****

 

U.No:12472

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1875627) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil