وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

’’عالمی صحت کے لئے آیوش‘‘موضوع کے تحت وزارت اپنی مختلف پہلوں کی نمائش کرے گی


آئی آئی ٹی ایف 2022کے آیوش وزارت کے پویلین میں  صحت مند آیوش طرز ندگی کی تعلیم؍تشہیر کرنے کے لئے مختلف انٹرایکٹیو سرگرمیاں منعقد  ہوں گی

سافٹ  ویئر پر مبنی پراکرتی اور مزاج پریکشن اور آیوش  طرز کی مفت اوپی ڈی  سہولیات آیوش پویلین کی اہم کشش ہوں گی

آیوش اسٹارٹ –اَپس کشش کا ایک اور نکتہ ہوگا

Posted On: 12 NOV 2022 6:31PM by PIB Delhi

آیوش وزارت 14سے 27نومبر 2022 تک نئی دہلی کے پرگتی میدان میں اپنے پویلین کے توسط سے 41ویں ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے میں اپنی پہلوں اور مختلف حصولیابیوں کی نمائش کرنے کے لئے تیار ہیں۔ وزارت اپنی   پہلوں کی نمائش ’’عالمی صحت کے لئے آیوش‘‘موضوع کے تحت کرے گی۔

مختلف آیوش ادارے اور آیوروید، یوگا اور قدرتی طب، یونانی، سِدھ، سووا-رِگپا اور ہومیوپیتھی طریقہ علاج کی تحقیقاتی اِکائیاں لوگوں کو بیدار کرنے کےلئے اپنے اسٹال لگائیں گی اور یہ بتانے کی   کوشش ہوگی کہ کس طرح وہ اپنی طرز زندگی میں آیوش کو روزانہ کے کام کاج میں شامل کرکے آیوش نظام کے تحت دستیاب غذا سے متعلق عادتیں اپناکر اچھی صحت بنائے رکھ سکتے ہیں۔

اس سال کے  آیوش پویلین  کی اہم کشش دلچسپ انٹرایکٹیو سرگرمیاں ہیں، جہاں آنے والوں کو ’’خود اپنا تیار کریں‘‘آیوش آئٹم جیسے  صابن، جیل،    کریم، گولی وغیرہ مسالحوں کی شناخت اور ملان جیسی سرگرمیوں کے توسط سے آیوش فوائد کے بارے میں پتہ چلے گا۔آنے والوں کو یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ کیسے سانپ اور سیڑھی   جیسے پرانے   آسان کھیلوں کے توسط سے صحت مند طرز زندگی کو فروغ دیا جائے ۔ دیگر  دلچسپ سرگرمیوں میں ایک سرگرمی’’دادی سے پوچھو‘‘بھی ہوگی۔ جہاں آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ کے کچھ صحت مسائل کے لئے رسوئی کے حل کا استعمال کس طرح کیا جاسکتا ہے۔ آنے والوں کو صحت کے فائدے کے لئے دوائی کے پودے مفت دیئے جائیں گے۔آیوش کوئز  جیتنے والوں کو پرکشش انعامات ملیں گے۔

آنے والوں کے لئے مفت او پی ڈی سہولت ، جہاں آیوش ڈاکٹر؍آیوروید یونانی ، ہومیوپیتھی، سِدھ، سووا-رِگپا، یوگا اور قدرتی علاج کے وید صحت کو لے کر  مشورے دیں گے۔سافٹ ویئر پر مبنی پراکرتی پریکشن اور مزاج پریکشن کیا جائے گا، جہاں کسی کی فطرت (آیوروید کے اصولوں کے مطابق)اور مزاج (یونانی کے اصولوں کے مطابق)کا تجزیہ کسی شخص کے پروفائل یا غیر معمولی نفسیاتی   جسمانی فطرت کی   بنیاد پر کیا جاسکتا ہے یا اس کی جسمانی کام کے طریقے اور رویے سے متعلق خصوصیات کی بنیاد پر کیا جاسکتا ہے۔

موراجی دیسائی راشٹریہ یوگا سنستھان (ایم ڈی این آئی وائی)نئی دہلی کے ماہرین کے ذریعے یوگا فیوزن پروگرام، لائیو یوگا مظاہرہ، کام کی جگہ پر یوگا بریک اور یوگا علاج کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

آ یوش وزارت ہندوستان کے چست اسٹارٹ اَپ  ایکو سسٹم کے توسط سے آیوروید یوگا اور قدرتی علاج ، یونانی ، سِدھ اور ہومیوپیتھی شعبے میں کاروبار کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ مختلف  زمروں میں 14سے زیادہ اسٹارٹ اَپس آیوش کی بڑھتی اہلیت کا مظاہرہ کریں گے۔

آیوش پویلین میں دلچسپ آیوش کوئز کیوسک بھی قائم کئے جارہے ہیں، جس میں فاتحین کو دلچسپ انعامات دیئے جائیں گے۔

************

 

ش ح-ج ق–ن ع

Date: 12.11.2022

U. No.12459


(Release ID: 1875518) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Telugu