ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

انڈین آئل کے پائیدار اقدامات کی تفصیل   کوپ 27، مصر میں انڈیا پویلین میں پیش کی گئی

Posted On: 12 NOV 2022 7:16PM by PIB Delhi

انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ جوکہ  ایک سنٹرل پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ ہے ، نے آج کوپ  27، شرم الشیخ، مصر میں انڈین پویلین میں ضمنی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ایک سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن میں انڈین آئل کے بائیو ایندھن، پائیدار سولر بیسڈ کوکنگ ، کاربن ایفی شیئنٹ  ریفائنری ٹیکنالوجیز اور توانائی کی منتقلی میں اس کے اقدامات کا احاطہ کیا گیا۔

انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ نے 2046 تک نیٹ-زیرو کو حاصل کرنے کے اپنے اہداف اور راستوں کی وضاحت کی۔ کارپوریشن نے ایتھنول، کمپریسڈ بایوگیس (بائیو میتھین)، بائیو ڈیزل، پائیدار ایوی ایشن فیول، اور بایو ایندھن کے پورٹ فولیو کو بڑھانے میں ہندوستان کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ حال ہی میں لانچ کیا گیا ’سوریہ نوتن‘ سولر کک اسٹو، انڈین آئل کی ریفائنریوں کے توانائی کی کھپت میں کمی کے اقدامات جن کے نتیجے میں کاربن کے اخراج میں کمی واقع ہوئی ہے، پر بھی  تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

ہندوستان کی قومی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ، ملک کی توانائی کی منتقلی میں ایندھن کو صاف کرنے اور اس کے عمل سے اخراج کو کم کرنے میں سب سے آگے رہی ہے۔ انڈین آئل  نے حال ہی میں 2046 تک نیٹ زیرو اسکوپ 1 اور 2 کے اخراج کو حاصل کرنے کے اپنے اہداف کا اعلان کیا ہے۔

2046 تک نیٹ-زیرو حاصل کرنے کے انڈین آئل کے مشن کی رہنمائی وزیر اعظم مودی کے گلاسگو میں کوپ  26 میں اعلان کردہ پنچامرت پلان اور پی ایم  مودی کے مشن لائف ، کوپ  27، شرم الشیخ میں انڈیا پویلین کا تھیم ہے۔

مزید حوالہ:

2026 تک انڈین آئل کے نیٹ زیرو کے بارے میں مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

https://iocl.com/pages/NetZero

سوریہ نوتن سولر کک اسٹو کے بارے میں مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1836247

ہم تک        envforestpib[at]gmail[dot]com پر پہنچیں۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12462

12.11.2022



(Release ID: 1875517) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Kannada