قبائیلی امور کی وزارت
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مورمو اس سال جن جاتیے گورو دِوس تقریبات کی قیادت کریں گی:جناب اَرجن مُنڈا
صدر جمہوریہ 15نومبر کو جھارکھنڈ میں بھگوان برسا مُنڈا کی جائے پیدائش اُولیہاتو گاوؤں میں انہیں گلہائے عقیدت پیش کریں گی
جن جاتیے گورو دِوس کو منانے کے لئے قومی اور ریاستی سطح پر 15 سے 22نومبر کے دوران بڑی تعداد میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا:اَرجن مُنڈا
Posted On:
12 NOV 2022 5:29PM by PIB Delhi
اہم نکات:
- ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ 15نومبر کو پارلیمنٹ کمپلیکس نئی دہلی میں بھگوان برسا مُنڈا کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔
- ٹرائیفیڈ نے کل ہند سطح پر پروگراموں کا خاکہ تیار کیا ہے۔ اندور کے گرامین ہاٹ میں 15سے 27نومبر کے دوران ایک آدی مہوتسو منعقد کیا جائے گا۔
- 392ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے ذریعے ملک بھر میں کئی مقامات پر مختلف پروگراموں کی ایک سریز منعقد کی جائے گی۔
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مورمو اس سال نومبر میں جن جاتیے گورہ دِوس تقریبات کی قیادت کریں گی۔قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج نئی دہلی میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران اس کا اعلان کیا۔جناب ارجن منڈا نے یہ بھی کیا کہ 15نومبر کو جن جاتیے گورو دِوس کے موقع پر صدر جمہوریہ جھارکھنڈ کے کھونٹی ضلع کے اولیہاتی گاوؤں کا دورہ کریں گی، جو کہ بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش ہے اور وہاں پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کریں گی۔ صدر جمہوریہ سڑک و ٹرانسپورٹ وزارت اور بجلی وزارت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گی اور کھونٹی سے کئی ایکلویہ اسکولوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گی۔ وہ کھونٹی اور اس کے آس پاس ٹرائیفیڈ و این آر ایم ایل کی خاتون ایس ایچ جی ممبروں سے خطاب بھی کریں گی۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ نائب صدرجمہوریہ دیگر ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ 15نومبر کو نئی دہلی میں واقع پارلیمنٹ کمپلیکس میں بھگوان برسا منڈا کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔
جناب ارجن منڈا نے کہا کہ 15سے 22نومبر تک جن جاتیے گورو دِو س منانے کے لئے قومی اور ریاستی سطح پر بڑی تعداد میں مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ گاوؤں ، دوردراز کے علاقوں سمیت کشمیر سے کنیا کماری تک اور گجرات سے لے کر اروناچل پردیش تک تقریبات اور پروگراموں کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ریاستی سرکاروں اور ریاستی قبائلی تحقیقی اداروں کے تال میل سے نوجوانوں کے مارچ کا انعقاد اور ریاستوں کی راجدھانیوں میں قبائلی فنکاروں کے ذریعے مظاہرہ، ثقافتی پروگرام، سمپوزیم ؍ورکشاپ کا انعقاد ، مضمون نگاری، گیت، رقص، کھیل اور آرٹ مقابلہ ، سوچھتا ابھیان جیسے متعدد پروگراموں کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔
جناب ارجن منڈا نے یہ بھی کہا کہ بھارت سرکار نے وزیر اعظم کے قیادت میں 15نومبر کو ملک کی تاریخ و ثقافت میں قبائلی فرقوں کے تعاون کو یاد کرنے کے لئے جن جاتیے گورو دِوس کے طورپر اعلان کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دوسرا سال ہے کہ جب جن جاتیے گورو دِوس منایا جارہا ہے۔ یہ دن تمام قبائلی مجاہدین آزادی کا اعزاز کرنے اور قبائلی علاقوں و فرقوں کی سماجی-اقتصادی ترقی کی کوششوں کو پھر سے سرگرم کرنے کے لئے بھی منایا جاتا ہے۔
جناب ارجن منڈا نے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اُتسو کے بارے میں بیدار کیا جائے اور انہیں تقریب میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں 740ایم ایم آر ایس کی تعمیر کو پورا کرنے کی سمت میں تیزی سے کام چل رہا ہے۔
جناب ارجن منڈا نے کہا کہ جن جاتیے گورو دِوس تقریب 2047میں ملک کی آزادی کے 100 سال مکمل ہونے پر دور دراز کے علاقوں ، گاوؤں میں رہنے والے قبائلی افراد کو بنیادی سہولیات، روزگار، تعلیم دینے کا عہد لینے کی سمت میں ایک قد م ہے۔
وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ جن جاتیے گورو دِوس 2022 کے مخصوص موقع پر ٹرائیفیڈ نے قبائلی مصنوعات پر کل ہند پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔ 15سے 27نومبر تک اندور کے گرامین ہاٹ میں آدی مہوتسو کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ 15 سے 21نومبر تک بھوبنیشور کے ایکمرا ہاٹ میں آدی بازار کا انعقاد کیا جائے گا۔ 15سے 21نومبر تک جنوبی گوہاٹی کے لکھی دھر بورا علاقے کھیترا دِگلی پوکھوری میں ایک اور آدی بازار لگایا جائے گا۔ پڈوچیری میں 15سے 21نومبر تک کرافٹ بازار میں ایک آدی بازار اہم کشش کا مرکز ہوگا،جبکہ 15سے 21نومبر تک دہرادون میں چکراتا روڈ پر جنگلاتی تحقیقاتی ادارے میں ایک آدی بازار کا انعقاد کیا جائے گا۔ آخر میں 15سے 24نومبر 2022 تک کولکاتہ میں ہندوستانی میوزیم میں ایک آدی چِتر پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
جن جاتیے گورو دِوس 2022 منانے کے لئے ملک بھر کے کئی مقامات پر 392 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے ذریعے مختلف پروگراموں کی ایک سریز منعقد کی جائے گی۔15نومبر کو مضمون نگاری کا مقابلہ ہوگا، جبکہ 16نومبر کو پوسٹر میکنگ مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ 17نومبر کو رقص مقابلہ اور 18نومبر کو اسکِٹ مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔19نومبر کو کویتا اور گیت مقابلہ ، جبکہ 21نومبر کو سوال وجواب مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔
مختلف ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں ہندوستان کی جنگ آزادی میں قبائلی مجاہدین آزادی کے تعاون کے موضوع پر سیمینار؍ویبنار ؍مکالموں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
ریلوے ، تعلیم اور ثقافت جیسی کئی مرکزی وزارتوں نے جن جاتیے گورو دِوس اور قبائلی فرقے کے وقار اور قبائلی مجاہدین آزادی کو اجاگر کرنے کے لئے ملک بھر میں پروگراموں کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
جن جاتیے گورو دِوس پروگرام کے لئے ہیش ٹیگ #جن جاتیے گورو دِوس کا استعمال قبائلی فرقے پر مرکوز منصوبوں اور پہلوں کی وسیع تشہیر اور سرکار کی ترقیاتی کوششوں میں وسیع شراکت داری کے لئے کیا جائے گا۔
************
ش ح-ج ق–ن ع
Date: 12.11.2022
U. No.12458
(Release ID: 1875513)
Visitor Counter : 134