جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آر ای ڈی اے کے دوسری سہ ماہی کے نتائج: پی بی ٹی 76.16 فیصد بڑھ کر 276.31 کروڑ روپے


مجموعی این پی اے 4.87 فیصد سے کم ہو کر 2.72 فیصد ہوگئے

Posted On: 12 NOV 2022 3:30PM by PIB Delhi

 

  1. ٹیکس سے پہلے کا منافع اور ٹیکس کے بعد کا منافع بالترتیب 76.15 فیصد اور 67.14 فیصد بڑھ کر 276.31 کروڑ روپے اور 184.30 روپے ہو گیا۔
  2. مجموعی آمدنی 15.90 فیصد بڑھ کر 791.56 کروڑ روپے ہوگئی
  3. مجموعی مالیت 69.16 فیصد بڑھ کر 5,638.31 کروڑ روپے ہوگئی
  4. لون بک اور لون کی منظوری میں 17.07 فیصد اور 89.47 فیصد اضافہ

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت(ایم این آر ای) کے تحت ایک سرکاری سیکٹر کی کمپنی انڈین رینی ویبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی(آئی آر ای ڈی اے) نے آج 30 ستمبر 2022 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے لیے آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج کا اعلان کیا۔ کمپنی نے ٹیکس سے پہلے کا منافع (پی بی ٹی) 276.31 کروڑ درج کیا ہے، جو پچھلے مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 156.86 کروڑ روپے کے مقابلے میں 76.15 فیصد زیادہ ہے۔  آئی آر ای ڈی اے کے مجموعی منجمد اثاثوں(این پی ایز)  کو مالی برس 23-2022 کی دوسری سہ ماہی میں 4.87 فیصد سے کم کرکے  مالی برس 23-2022 کی دوسری سہ ماہی میں 2.72 فیصد کر دیا گیا ہے، جو کہ 44 فیصد سال در سال کی نمایاں کمی ہے۔

مالی برس 23-2022 کی دوسری سہ ماہی کے دوران مالی برس 22-2021 کی دوسری سہ ماہی کی اسی مدت کے مقابلے اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

• ٹیکس سے پہلے کا منافع: 156.86 کروڑ روپے کے مقابلے میں 276.31 کروڑ روپے (76.15 فیصد زیادہ)

• ٹیکس کے بعد کا منافع: 110.27 کروڑ روپے کے مقابلے میں 184.30 کروڑ روپے (67.14 فیصد زیادہ)

• مجموعی آمدنی: 682.94 کروڑ روپے کے مقابلے 791.56 کروڑ روپے (15.90 فیصد تک)

• مجموعی مالیت: 3,333.19 کروڑ روپے کے مقابلے میں 5,638.31 کروڑ روپے (69.16 فیصد زیادہ)

• لون بک: 28,856.48 کروڑ روپے کے مقابلے میں 33,783.36 کروڑ روپے (17.07 فیصد زیادہ)

• قرض کی منظوری: 5925.12 کروڑ روپے کے مقابلے میں 11,226.49 کروڑ روپے (89.47 فیصد زیادہ)

• خالص منجمد اثاثہ 4.87 فیصد کے مقابلے میں 2.72 فیصد (44.00 فیصد کی کمی)

• مجموعی منجمد اثاثہ 8.05 فیصد کے مقابلے میں 5.06 فیصد (37.17 فیصد کی کمی)

جناب پردیپ کمار داس، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی)، آئی آر ای ڈی اے نے روشنی ڈالی:‘‘آئی آر ای ڈی اے نے سہ ماہی ٹیکس سے پہلے کے منافع اور ٹیکس کے بعد کے منافع میں بالترتیب 76.15 فیصد اور 67.14 فیصد اضافہ درج کیا ہے، اور مجموعی منجمد اثاثہ اور خالص منجمد اثاثہ میں بھی نمایاں کمی درج کی ہے، جو کہ کسی بھی این بی ایف سی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی نے روشنی ڈالی کہ ٹیم آئی آر ای ڈی اے  کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے تمام ملازمین کا ان کی مسلسل محنت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ اور نئی اور قابل تجدید توانائی، کیمیکل اور کھاد کے وزیر مملکت جناب بھگوانت کھوبا کا ان کی مسلسل رہنمائی اور تعاون کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ شری داس نے ایم این آر ای   کے سکریٹری اور دیگر عہدیداروں اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملنے والے مستقل تعاون کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 12455)



(Release ID: 1875488) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil