عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مدھیہ پردیش کے گوالیار میں آج ایس بی آئی کے تعاون سے مرکزی حکومت کی پنشن پانے والوں کے لیے مہم چلائی گئی
Posted On:
12 NOV 2022 3:02PM by PIB Delhi
حکومت ہندکی وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کےمحکمہ برائے پنشن اور پنشن پانے والوں کی بہبود نے مرکزی حکومت کی پنشن پانے والوں کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے فروغ کے لیے ملک گیر مہم شروع کی ہے۔
چہرے کی توثیق کرنے والی ٹیکنالوجی کو عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ شروع کیا گیا تھا۔ تمام رجسٹرڈ پنشن پانے والوں کے ایسوسی ایشن، پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، حکومت ہند کی وزارتوں اور سی جی ایچ ایس مراکز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ پنشن پانے والوں کی 'آسان زندگی' کے لیے خصوصی کیمپوں کا انعقاد کرکے لائف سرٹیفکیٹ دینے کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ(ڈی ایل سی ) اور چہرے کی تصدیق کی تکنیک کو فروغ دیں۔
مرکزی حکومت کی پنشن پانے والوں کے لیے ایک روزہ مہم ایس بی آئی کے تعاون سے 12 نومبر 2022 کو گوالیار کے باڈا میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی مرکزی برانچ میں چلائی گئی۔
یکم اکتوبر 2022 سے آج تک کےڈی ایل سی کے اعداد و شمار حسب ذیل ہیں:
کل ڈی ایل سی – 45,16,038
چہرے کی تصدیق کے ذریعہ کل ڈیل ایل سی – 2,36,556
کل ڈیل ایل سی – 17, 27,993
چہرے کی تصدیق کے ذریعہ سی او وی کا کل ڈیل ایل سی –1,44,719
پنشن پانے والوں نے مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بہت سے بوڑھے پنشن پانے والوں یہاں تک کہ خواتین پنشن پانے والیوں نے بھی چہرے کی تصدیق کے ذریعہ اپنا لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے رجوع کیا۔ انہوں نے اس نئی ٹیکنالوجی کے متعارف ہونے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ ان پنشن پانے والوں کو محکمہ کے افسران نے رہنمائی کی کہ کس طرح وہ اپنے موبائل فون میں چہرے کی تصدیق جیون پرمان ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے فون سے لائف سرٹیفکیٹ دیں۔ لائف سرٹیفکیٹ 60 سیکنڈ کے اندر تیار ہو جاتا ہے اور موبائل فون پر ایک لنک بھیجا جاتا ہے جہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل دنیا میں ایک قابل ذکر سنگ میل ہے۔ حکومت ہند کے پنشن اور پنشن پانے والوں کی بہبود کے محکمے کےانڈر سکریٹری جناب راجیش کمار نیز پنشن اور پنشن پانے والوں کی بہبود کے محکمے کے سینئر ٹرانسلیشن آفیسر جناب انیل کمار کوئری نے وضاحت کی کہ اس سے قبل عمر رسیدہ پنشن پانے والوں کو جسمانی شکل میں لائف سرٹیفکیٹ دینے کے لیے بینکوں کے باہر گھنٹوں قطار میں کھڑا ہونا پڑتا تھا۔ اب، یہ ان کے گھر پر آرام سے ایک بٹن کے کلک پر ممکن ہوگیا ہے۔
موبائل کے ذریعہ چہرے کی تصدیق سے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے عمل میں، آدھار نمبر، او ٹی پی کے لیے موبائل نمبر، پی پی او نمبر، بینک/پوسٹ آفس کے ساتھ اکاؤنٹ نمبر سے متعلق تفصیلات پہلی بار درکار ہیں۔ یہ سہولت ریاستی حکومت کے ملازمین اور ریاستی خزانہ کے آفس کے طور پر ڈسبرسنگ اتھارٹی کے لیے بھی دستیاب ہے۔
اس تقریب میں بینکوں، پنشن پانے والوں کے ایسوسی ایشن، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) اور یو آئی ڈی اے آئی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ مہم کی کامیابی کے لیے ان سٹیک ہولڈرز کی شرکت قابل ذکر تھی۔ انڈر سکریٹری (پینشن) نے تقریب کے دوران تمام نمائندوں کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔یہ مہم محکمہ لائف سرٹیفکیٹ کو چہرے کی تصدیق کے ذریعہ جمع کرانے کے لیے نومبر کے پورے مہینے چل رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
12453
(Release ID: 1875465)
Visitor Counter : 121