زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت کے مرکزی سکریٹری، تمام شمال مشرقی ریاستوں میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے بڑے پروگراموں اور اسکیموں کا جائزہ لینے کے لیے کل ناگالینڈ میں میٹنگ کریں گے

Posted On: 11 NOV 2022 3:54PM by PIB Delhi

جناب منوج آہوجا، سکریٹری، زراعت اور کسانوں کی بہبود، حکومت ہند کی صدارت میں کل سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچر (سی آئی ایچ)، میڈزیفیما، ناگالینڈ میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوگی۔

محکمہ برائے زراعت اور کسانوں کی بہبود، حکومت ہند، ناگالینڈ کے باغبانی/ زراعت کے محکمہ کے تعاون سے مشترکہ طور پر زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی ان اسکیموں کا جائزہ لے گا جو شمال مشرقی خطے میں نافذ کی جا رہی ہیں جو کہ خوردنی تیل پر قومی مشن - پام آئل، خوردنی تیل کے بیجوں کا قومی مشن، باغبانی کی مربوط ترقی کے لیے مشن (ایم آئی ڈی ایچ)، نارتھ ایسٹرن ریجن کے لیے آرگینک ویلیو چین ڈیولپمنٹ مشن، راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی)، فارمر پروڈیوسرز آرگنائزیشن (ایف پی او) کی تشکیل اور فروغ، قومی بانس مشن اور شہد کی مکھیوں کی حفاظت اور شہد کا مشن (این بی ایچ ایم) پر مشتمل ہیں۔

جائزہ میٹنگ میں مرکزی امداد یافتہ اسکیموں کے بہتر نفاذ اور باغبانی فصلوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانے، پام آئل کی توسیع، نامیاتی کاشت کاری کو فروغ دینے اور اسٹارٹ اپس کے قیام کے مواقع، ایف پی اوز مارکیٹنگ کی تشکیل کے لیے مختلف امور اور شمال مشرقی خطے میں برآمدات کے مواقع کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس پروگرام میں ایڈیشنل سکریٹری، زراعت کمشنر، باغبانی کمشنر، جوائنٹ سکریٹریز اور محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے متعلقہ افسران شرکت کریں گے۔ تمام شمال مشرقی ریاستوں کے سینئر افسران اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر حکمت عملی تیار کرنے اور شمال مشرقی خطہ میں زرعی اور باغبانی کی ترقی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے بات چیت کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DAIR.jpg

ہفتہ کے روز کی جائزہ میٹنگ سے پہلے سی آئی ایچ کے عہدیداران ناگالینڈ پہنچے

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 12435)



(Release ID: 1875391) Visitor Counter : 85