بجلی کی وزارت
این ایچ پی سی نے ششماہی کے لئے اب تک کی سب سے زیادہ پیداواری اورمالی کارکردگی کی رپورٹ کی
Posted On:
11 NOV 2022 1:59PM by PIB Delhi
- این ایچ پی سی اسٹینڈ الون نیٹ پرافٹ میں 12 فیصد اضافے کی رپورٹ پیش کی ۔
- کمپنی نے ٹیکس کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ2483 کروڑروپےکا ششماہی اسٹینڈ الون پرافٹ ( پی اے ٹی ) درج کیا۔
- این ایچ پی سی کی اپنے 24 بجلی گھروں کے ذریعہ کل 7071 ایم ڈبلیو قابل تجدید بجلی کی پیداوار کی ۔
2000 ایم ڈبلیوسوبان سری لوور ہائیڈروالیکٹر ک پروجیکٹ (آسام / اروناچل پردیش )
بھارت کی اولین پن بجلی کمپنی این ایچ پی سی لمٹیڈ نے مضبوط کارکردگی کی بنیاد پر اسٹینڈ الون نیٹ پرافٹ میں 12فیصد کے اضافے کی رپورٹ پیش کی ہے ۔ کمپنی نے پچھلی ششماہی کے مقابلے ، جس میں اسٹینڈ الون پی اے ٹی 2217 کروکڑروپے تھا ، اس سال ششماہی میں ٹیکس کے بعد اب تک کا سب سے بڑا اسٹینڈ لون پرافٹ ( پی اے ٹی ) 2483 کروڑروپے درج کیا ہے۔
موجودہ ششماہی کے لئے این ایچ پی سی کا کنسولی ڈیٹیڈ پی اے ٹی 2575 کروڑروپے ہے جو پچھلی ششماہی کے لئے کنسولی ڈیٹیڈ پی اے ٹی 2243 کروڑروپے سے 15فیصد زیادہ ہے۔
موجودہ سہ ماہی اور ششماہی کے لئے اب تک کی سب سے زیادہ پیداواربالترتیب 10138 ملین یونٹ اور 18303 ملین یونٹ درج کی گئی ہے۔30ستمبر 2022 کو ختم ہونےوالی سہ ماہی اورششماہی کے لئے بجلی گھروں کے پلانٹ اویلیبلٹی فیکٹر بھی اب تک کا سب سے زیادہ رہا ہے ، جو بالترتیب 99.87 اور 99.237 فیصد ہے۔
این ایچ پی سی کے بورڈ نے 30ستمبر 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور ششماہی کے لئے 10 نومبر 2022 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں مالی نتائج کو منظوری دی ۔
این ایچ پی سی لمٹیڈ بھارت کی سب سے بڑی ہائیڈرو پاور کمپنی ہے ۔ این ایچ پی سی کی قابل تجدید توانائی (بادی اورشمسی سمیت) نصب شدہ کُل صلاحیت 7071 ایم ڈبلیو ہے ، جس میں 1520 ایم ڈبلیو ذیلی کمپنیوں سمیت اس کے 24 بجلی گھروں کے ذریعہ تیار کی جارہی ہے۔
*************
ش ح۔و ا ۔ رم
U-12428
(Release ID: 1875168)
Visitor Counter : 127