جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی کے  مرکزی  وزیر  نےسال 2022 کےلئے ملک کےلئے  زیر زمین پانی کے متحرک وسائل کی جائزہ رپورٹ جاری کی

Posted On: 09 NOV 2022 7:57PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر  جناب گجیندر سنگھ شیخاوت  نے آج  سال 2022 کےلئے  ملک بھر میں زیر زمین پانی کے متحرک وسائل  کے جائزے کی رپورٹ جاری کی ۔یہ جائزہ سینٹرل گراؤنڈ واٹر  بورڈ(سی جی ڈبلیو بی) اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی جانب سے مشترکہ طورپر سر انجام دیا گیا ،جس کا استعمال مختلف شراکت کی جانب سے  مناسب  مداخلتوں کے لئے کیا جائےگا۔2022 کی جائزہ رپورٹ کے مطابق ، پورے ملک کے لیے زیر زمین پانی کی کل سالانہ بھرپائی 437.60 بلین کیوبک میٹر (بی سی ایم ) ہے اور پورے ملک کے لیے زیر زمین پانی کا سالانہ اخراج 239.16 بی سی ایم  ہے۔ مزید یہ کہ ملک میں کل 7089 اسسمنٹ یونٹس میں سے 1006 یونٹس کو 'زیادہ استحصال' کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

  • جائزے سے زیر زمین پانی کی بھرپائی میں اضافے کا پتہ چلتا ہے
  • تجزیہ سے سال 2017 کے اسسمنٹ ڈیٹا کے مقابلے  ملک میں  909 اسسمنٹ یونٹوں  میں  زیر زمین پانی  کی صورت حال   میں بہتری کا پتہ چلتا ہے
  • ملک بھر میں زیر زمین پانی کی کل سالانہ بھرپائی 437.60 بلین کیوبک میٹر (بی سی ایم ) ہے
  • پورے ملک کے لیے زیر زمین پانی کاسالانہ  اخراج 239.16 بی سی ایم  ہے
  • کل 7089 اسسمنٹ یونٹوں میں سے 1006یونٹوں کو’زیادہ استحصال‘کے زمرے میں رکھاگیا ہے
  • سی جی ڈبلیو بی اور ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں  کے درمیان   کی جانے والی ایسی  مشترکہ  مشقیں اس سے قبل 1980، 1995، 2004، 2009، 2011، 2013، 2017 اور 2020 میں کی گئی تھیں۔

تجزیہ سے معلومات کا ایک تفصیلی جائزہ یہ ظاہرکرتا ہے کہ  زیر زمین پانی کی بھرپائی میں اضافہ ہوا ہے  جو بنیادی  طورپر  نہروں میں پانی کا بہاؤ،آبپاشی  سے پانی کی واپسی کا بہاؤاور آبی ذخائر /ٹینکوں اور  پانی کے تحفظ کے ڈھانچوں  سے پانی بھرپائی پر منحصر ہے۔تاہم ۔ تجزیہ سے سال 2017 کے اسسمنٹ ڈیٹا   کے مقابلے  ملک میں  909 اسسمنٹ یونٹوں  میں  زیر زمین پانی  کی صورت حال   میں بہتری کی بھی نشاندہی ہوتی  ہے۔اس کے علاوہ  ، زیادہ استعمال شدہ یونٹس کی تعداد میں مجموعی طور پر کمی اور زیر زمین پانی نکالنے کی سطح میں کمی بھی دیکھی گئی ہے۔

جل شکتی کی وزارت  میں ندیوں کے فروغ اور گنگا  کی احیا  اور    آبی وسائل کےمحکمے میں  سکریٹری جناب پنکج کمار  ،آبی وسائل ،ندیوں کے فروغ اور  زیر زمین پانی  کے محکمے کی خصوصی سکریٹری  محترمہ دیباشری مکھرجی  ،جے ایس (اے ،آئی سی اور جی ڈبلیو) جناب سبودھ یادو  اور سی جی ڈبلیو بی کے چیئرمین  جناب سنیل کمار  اس موقع پر موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SACJ.jpg

 

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے سال 2022 کے لیے پورے ملک کے لیے زیرزمین پانی  کے محترک وسائل کے جائزہ  رپورٹ جاری کی

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027NDM.jpg

زیرزمین پانی  کے محترک وسائل کے جائزہ  رپورٹ کا کور پیج

GROUND WATER RESOURCE ASSESSMENT REPORT 2022

 

*************

 

ش ح ۔ ا م ۔

U. No.12418


(Release ID: 1875143) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Punjabi