سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم دوئم- سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نےاپنے تمام دفاتر کے تال میل سے اپنے مقاصد کو پورا کیا

Posted On: 03 NOV 2022 7:32PM by PIB Delhi

"خصوصی مہم دوئم" کے ایک حصے کے طور پر، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے پورے ملک میں مختلف سرگرمیاں شروع کیں، جن میں مختلف ٹول پلازوں پر "سوچھتا ابھیان" (صفائی مہم)، زیر التواء فائلوں کو نمٹانا، کچرے کو ختم کرنا اور سڑکوں کو گڑھے سے پاک کرنا شامل تھا۔

 

یہ مہم، جو دو اکتوبر کو شروع ہوئی تھی، لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے کام کرنے کی جگہوں کو صاف ستھرا بنانے اور فائلوں کے التوا کو دور کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن سے متاثر تھی۔ یہ سرگرمیاںوزارت  برائےروڈ ٹرانسپورٹ اور شاہرائیں، این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل، آئی آر سی اور آئی اے ایچ ای کے ہیڈکوارٹر اور فیلڈ دفاتر میں انجام پائیں۔

مہم کے ایک حصے کے طور پر، 694 ایم پی حوالہ جات کے ہدف میں سے 667، 1049 عوامی شکایات میں سے 1042، پی ایم او کے 16 میں سے 15 حوالہ جات، 59 پارلیمانی یقین دہانیوں میں سے 35، ریاستی حکومت کے 28 میں سے 28 حوالہ جات کو نمٹایا گیا جبکہ12612 فزیکل فائلیں  جن کی شناخت ختم کرنے کے لیے کی گئی تھی ،کو نمٹا دیا گیا۔ خصوصی مہم کی حیثیت کی اطلاع سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور کو پر مسلسل دی جاتی رہی۔

 

صفائی کی مہم 2,466 مقامات پر چلائی گئی،جس میں ٹول پلازے، علاقائی دفاتر اورپی آئی یو / سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ای ایم یوز/این ایچ اے آئی/این ایچ آئی ڈی سی شامل ہیں۔ وزارت نے مہم کے دوران اسکریپ کو ٹھکانے لگا کر 7.09 لاکھ روپے کمائے۔ فائلوں کو ختم کرنے اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے بعد 1,936 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی۔

مہم کے پورے عرصے کے دوران، ملک کے مختلف حصوں سے رپورٹس آرہی تھیں، جہاں عہدیداروں اور کارکنوں کو مختلف ٹول پلازوں اور وے سائڈ سہولیات پر صفائی کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرتے دیکھا گیا۔

مہم کے ایک حصے کے طور پر، ایم او آر ٹی ایچ کے ذریعے زیر التواء ایم پی ریفرنسز، عوامی شکایات، فائلوں کے ریکارڈ مینجمنٹ وغیرہ کی نگرانی روزانہ کی بنیاد پر ایک کلی طور پر وقف پورٹل کے ذریعے کی جا رہی تھی۔ مختلف دفاتر کے درمیان  تال میل کے ذریعے ان کو معیاری طور پر ٹھکانے لگا نے کے لیے کوششیں کی گئیں۔

روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے خود وزارت کے احاطے کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ اور سکریٹری ایم او آر ٹی ایچ محترمہ الکا اپادھیائے نے مہم کی پیش رفت کو دیکھنے کے لیے جائزہ میٹنگیں بھی کیں۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 

(ش ح۔ا ک۔ ج (

U-12419


(Release ID: 1875126) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi