دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی کی وزارت نے دین دیال انتودیا یوجنا - قومی دیہی روزی روٹی مشن کے تحت مؤثر حکمرانی کے نظام کی تائید کی خاطر مفاہمت نامے پر دستخط کئے
Posted On:
10 NOV 2022 3:56PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) نے گروگرام میں واقع ویدیس فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد دین دیال انتودیا یوجنا - قومی دیہی روزی روٹی مشن کے تحت موثر حکمرانی کے نظام کے قیام میں مدد کے لئے ریاستی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا اور اختراعی ماڈلز قائم کرنا اور پنچایتی راج اداروں اور ایس ایچ جی کنورژن کے لیے قومی حکمت عملی کو نافذ کرنا ہے۔
دیہی ترقی کی وزارت اور ویدیس فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت تین سال کی ہے اور یہ غیر مالیاتی نوعیت کی ہے۔ دیہی ترقی کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں ایم او یو پر جوائنٹ سکریٹری، دیہی روزی روٹی ، ایم او آر ڈی کی طرف سے محترمہ نیتا کیجریوال اور ویدیس فاؤنڈیشن کے سی ای او مسٹر مروگن واسودیون نے دستخط کئے۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے دیہی معاش کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ نیتا کیجریوال نے کہا کہ دین دیال انتودیا یوجنا - قومی دیہی روزی روٹی مشن کے تحت کام کے پیمانے کو مدنظر رکھتے ہوئے خاص طور پر فیڈریشنوں کو مضبوط کرنے کے شعبوں میں، خاص طور پر کلسٹر سطح کی فیڈریشنوں کے ساتھ یہ ضروری ہے کہ مختلف ذمہ داران کے ساتھ منسلک نقطہ نظر سےشراکت داری ہو۔ ہمیں یقین ہے کہ ویدیس فاؤنڈیشن کے ساتھ یہ شراکت داری جس کا کام کے ایسے شعبوں میں بہت اچھا تجربہ ہے ایم او آر ڈی کو اپنے ایجنڈے کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد دے گی اور ریاستی گورننس کے نظام میں بہتری سمیت ریاستی دیہی روزی روٹی مشن کے لئے انتہائی ضروری تکنیکی مدد کو بھی یقینی بنائے گی۔
ویدیس فاؤنڈیشن کے سی ای او مسٹر مروگن واسودیون نے اس موقع پر کہا کہ پچھلے پانچ برسوں میں دیہی روزی روٹی مشن پر ریاستوں کے ساتھ ہمارے کام نے یہ ظاہر کیا ہے کہ دین دیال انتودیا یوجنا - قومی دیہی روزی روٹی مشن جیسے بڑے ملٹی اسٹیک ہولڈر پروگراموں کی پائیدار اور موثر گورننس کو فعال کرنے میں ریاست کی صلاحیت کو بڑھانا سب سے اہم عنصر ہے۔ ہم اس طرح کے پروگراموں کے لئے قابل تقلید پیمانے پر گورننس ماڈل قائم کرنے کے لیے دیہی ترقی کی وزارت کے ساتھ اپنی شراکت کے منتظر ہیں۔
مفاہمت نامے کے مطابق ویدیس فاؤنڈیشن اگلے پانچ برسوں کے لئے دیہی ترقی کی وزارت کے دیہی روزی روزگار (آر ایل) ڈویژن میں ایک پی ایم یو قائم کرے گی۔آفاقی رسائی سے رسائی کے معیار تک انقلاب آفریں عمل کے ساتھ شراکت داری کا انحصار عوامی فنڈز کے موثر اور موثر استعمال کے لیے ڈیٹا پر مبنی گورننس پر ہوگا۔
ویدیس فاؤنڈیشن جس نے ہریانہ، ہماچل پردیش اور منی پور کے ریاستی دیہی روزی روٹی مشنز (ایس آر ایل ایمز) میں اور ماضی میں راجستھان میں پی ایم یوز کا قیام عمل میں لایا ہے 360-ڈگری اپروچ پر کام کرے گا جس کا مقصد پالیسی کی کارروائی میں عملی بصیرت کی تعمیر اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی اعلیٰ سطحی ترجیحات کا مؤثر نفاذ ہے۔ ریاستی شراکت داروں کے لئے تربیت اور صلاحیت سازی کی حمایت کے ساتھ ساتھ دین دیال انتودیایوجنا - قومی دیہی روزی روٹی مشن کے مؤثر نفاذ کے لئے پالیسی سپورٹ کو بڑھانے، بہتر عمل کو سرایت کرنے اور نظام کو مضبوط بنانے کے لیےیہ ایک اسٹریٹجک تکنیکی شراکت داری ہوگی۔
مفاہمت نامے کے حصے کے طور پر ایک ابتدائی توجہ ریاستی دیہی روزی روٹی مشنز کی ریاست پر ایک سالانہ رپورٹ پر ہو گی جس میں مختلف ریاستی دیہی روزی روٹی مشنز کا اندازہ 'گورننس انڈیکس' کی بنیاد پر کئے جانے کی توقع ہے۔
دین دیال انتودیایوجنا - قومی دیہی روزی روٹی مشن دیہی غریبوں، خاص طور پر خواتین کے لئے ادارہ جاتی پلیٹ فارم بنانے کی خاطر حکومت ہند کا ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد انہیں حقوق، استحقاق، اور عوامی خدمات تک رسائی میں اضافہ کے علاوہ، پائیدار روزی روٹی بڑھانے اور مالی خدمات تک بہتر رسائی کے ذریعے گھریلو آمدنی میں اضافہ کرنے کے قابل بنانا ہے۔ 13,000 کروڑ روپے سے زائد کے سالانہ بجٹ کے ساتھ۔ ، یہ پروگرام 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 723 اضلاع کے 7.15 لاکھ دیہاتوں میں پھیلا ہوا ہے اور اس نے 8.6 کروڑ سے زیادہ دیہی گھرانوں کا احاطہ کیا ہے۔
***
ش ح۔ ع س ۔ ک ا
(Release ID: 1874995)
Visitor Counter : 166