کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت۔امریکہ سی ای او فورم  ورچوئل  طور پر منعقد ہوا؛ فورم کی صدارت مشترکہ طور پر  جناب  پیوش گوئل اور محترمہ جینا ریمنڈو، امریکی سکریٹری آف کامرس نے کی


فورم اہم شعبہ جاتی موضوعات پر مکالمے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے

وزیر تجارت نے فورم میں ہندوستان-امریکہ اقتصادی تعلقات میں ہونے والی  نمایاں ترقی کو اُجاگر کیا

ہند۔امریکہ اقتصادی تعلقات پائیداری، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، عالمی سطح پر لچکدار سپلائی چینز اور چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینے کے حوالے سے  مشترکہ مفاد پر مبنی ہیں:  جناب  پیوش گوئل

Posted On: 10 NOV 2022 10:29AM by PIB Delhi

بھارت-امریکہ سی ای او فورم آج مشترکہ طور پر جناب پیوش گوئل، مرکزی وزیر تجارت و صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل اور محترمہ جینا ریمنڈو، امریکی سکریٹری آف کامرس کے زیر صدارت ورچوئل طریقے سے منعقد کیا گیا۔

دسمبر 2014 میں ہندوستان اور امریکہ کی حکومتوں کے ذریعہ اس  فورم کی تشکیل نو کے بعد یہ چھٹا موقع ہے جب فورم کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ فورم اہم شعبہ جاتی موضوعات پر مکالمے کے لیے اور دونوں معیشتوں کے باہمی فائدے کے لیے قریبی تعاون کی غرض سے  شعبوں کی نشاندہی کرنے والا ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ امریکہ میں ہندوستانی سفیر  جناب  ترنجیت سندھو سمیت سینئر حکومتی عہدیداروں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

سی ای او فورم، جس میں ہندوستان اور امریکہ میں مقیم سرکردہ کمپنیوں کے سی ای او شامل ہیں، اس کی شریک صدارت ٹاٹا سنز کے چیئرمین  جناب  این چندر شیکرن اور جناب  جیمز ٹیکلیٹ، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، لاک ہیڈ مارٹن کر رہے ہیں۔

جناب گوئل نے پائیداری، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، عالمی سطح پر لچکدار سپلائی چینز اور چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینے کے مشترکہ مفاد پر انحصار رکھنے والے ہندوستان۔امریکہ اقتصادی تعلقات کی نمایاں ترقی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس تحریک سے فائدہ اٹھانے میں اس طرح کے مکالموں کی اہمیت کو بھی دہرایا۔سکریٹری ریمنڈو نے   جناب پیوش گوئل، شریک چیئرز اور سی ای او فورم کے ارکان کا ان کی شرکت اور مشترکہ توجہ کے مرکز رہنے والے شعبوں کی بصیرت افروز نشاندہی کے لئےشکریہ ادا کیا جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی شراکت داری کو مزید تقویت دیں گی۔

دونوں  فریقوں  کے سی ای اوز نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کی جانے والی تبدیلی کی اصلاحات اور اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے دونوں حکومتوں کی تعریف کی۔ سات ورکنگ گروپس کے تحت سی ای اوز نے مختلف اہم شعبوں جیسے دیگر کے علاوہ ، انٹرپرینیورشپ اور چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینا، صحت کی دیکھ بھال اور دواسازی، ایرو اسپیس اور دفاع، آئی سی ٹی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، توانائی، پانی اور ماحولیات، انفراسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ، مالیاتی خدمات، تجارت اور سرمایہ کاری جیسے اہم شعبوں میں مضبوط شراکت قائم کرنے اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی شعبے پیش کیے ہیں۔

یہ مکالمہ ایک فریم ورک کے طور پر کام کرے گا جس کے تحت اگلے سال کے اوائل میں منعقد ہونے والے  بھارت -یو ایس سی ای او فورم کے چھٹے ایڈیشن کے دوران مخصوص سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

*************

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.12378



(Release ID: 1874908) Visitor Counter : 91