بھارتی چناؤ کمیشن
بھرپور شرکت والے انتخابات کے مقصد کے لیے الیکشن کمیشن کی سائیکل ریلی
چیف الیکشن کمشنر نے پونے میں ووٹر بیداری مہم کے ذریعے ملک گیر خصوصی سمری ریویژن 2023 کا آغاز کیا
شہری علاقوں سے ووٹروں کی شرکت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے: سی ای سی جناب راجیو کمار
Posted On:
09 NOV 2022 2:15PM by PIB Delhi
چیف الیکشن کمشنر (CEC)(سی ای سی) جناب راجیو کمار اور الیکشن کمشنر (ای سی) جناب انوپ چندر پانڈے نے آج پونے میں ووٹر بیداری کی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ملک گیر خصوصی سمری ریویژن (ایس ایس آر) 2023 کا آغاز کیا۔ دن کا آغاز سی ای سی اور الیکشن کمیشن کی بائیسکل ریلی میں حصہ لینے کے ساتھ ہوا، جس کا موضوع تھا ‘پیڈل فار پارٹیسیپٹیو الیکشنز’ جو صبح سویرے بالی واڑی کے شری شیو چھترپتی اسپورٹس کمپلیکس مہلونگے سے شروع ہوئی۔ ریلی کو سماج کے مختلف طبقوں کے ووٹرز نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جن میں خواجہ سرا، معذور افراد، خواتین، نوجوان اور دیگر شامل تھے۔ شہر کے کئی نامور لوگ، جن میں فلمی شخصیت ناگراج منجولے، اولمپین انجلی بھاگوت، منوج پنگلے، اجیت لکرا اور ٹرانس جنڈر ایکٹیوسٹ سانوی جیٹھوانی شامل ہیں۔ 200 سے زائد افراد نے رضاکارانہ طور پر ‘کوئی ووٹر پیچھے نہیں رہے گا’کے پیغام کو پھیلانے اور جامع اور قابل رسائی انتخابات اور ووٹر لسٹ میں اندراج اور جمہوری عمل میں حصہ لینے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے سائیکلوں پر سواری کرتے ہوئے ریلی نکالی۔ شہر کے مشہور علاقوں جیسے بنیر روڈ، پونے یونیورسٹی اسکوائر، راج بھون، بریمن اسکوائر، پریہار اسکوائر، میڈی پوائنٹ ہاسپٹل، جوپیٹر ہاسپٹل اور گنراج اسکوائر، پر مشتمل 20 کلومیٹر کے راستے پر اور بھی بہت سے لوگوں نے سائیکل سواروں کی حوصلہ افزائی کی، جس کے بعد یہ لوگ اپنے شروعاتی پوائنٹ بالی واری اسٹیڈیم کی طرف واپس لوٹ گئے۔
پونے میں زیادہ شہری بے توجہی اور نوجوان ووٹروں کی کم شرکت کو دیکھتے ہوئے، الیکشن کمیشن نے شہر میں ووٹر بیداری سائیکل ریلی میں حصہ لیا تاکہ نوجوانوں اور معاشرے کو انتخابی عمل میں فعال حصہ لینے کے لیے سرگرم اور متحرک کیا جا سکے۔ ملک بھر کی تمام ریاستوں میں، متعلقہ چیف الیکٹورل افسران کے ذریعہ اس طرح کی بیداری کی سرگرمیاں بڑے پیمانے پر منعقد کی جارہی ہیں تاکہ بیداری پیدا کی جاسکے اور خصوصی خلاصہ نظرثانی کی مشق کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کو شرکت کے لئے متحرک کیا جاسکے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر(سی ای سی) جناب راجیو کمار نے کہا، ‘‘ہم شہری علاقوں کے تمام ووٹروں سے، تمام نوجوانوں سے انتخابی عمل میں حصہ لینے، رجسٹریشن اور ووٹ ڈالنے کی درخواست کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کی ووٹنگ سے ہی جمہوری روایات بالکل مضبوط اور مضبوط اور مستحکم ہوتی ہیں’’۔ سی ای سی نے کہا کہ شہری علاقوں سے ووٹروں کی شرکت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا، یہ پونے شہر سے ایس ایس آر 2023 کے قومی آغاز کی ایک وجہ ہے۔ اگرچہ سمری ریویژن ہر سال ہوتا ہے، الیکشن کمیشن اس سال ووٹروں کی شراکت کو بڑھانے کے لیے بہت زیادہ توجہ مرکوز کرنے والی سرگرمی انجام دے رہا ہے اور اس کا آغاز پونے سے پورے ملک میں کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘‘کچھ شہروں میں واقعی اس قسم کی ووٹنگ نہیں ہوتی اور وہاں کافی علاقے موجود ہیں جنہیں ہمیں شہری علاقوں کے دائرےمیں شامل کرنا ہے اور اسی لیے اس سائیکل ریلی کا انعقاد بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا گیا’’۔
چیف الیکشن کمشنر(سی ای سی) نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ، ‘‘ملک میں ہر جگہ، ہر ممکنہ دور دراز ترین ریاست، چاہے وہ پہاڑیاں ہوں، ساحلی علاقوں ہوں، ناقابل رسائی خطوں میں، صحراؤں میں، ہر جگہ، ہر ایک شہری کو ووٹر کے طور پر اندراج کیا جاتا ہے اور نہ صرف رجسٹریشن کروا کر جمہوریت کو مضبوط بنایا جاتا ہے، بلکہ اپنا ووٹ کاسٹ کرکے ’’۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان میں 2.49 لاکھ سے زیادہ ووٹرز ہیں جو 100 سے زیادہ عمر کے ہیں۔انہوں نے کہا ‘‘اس سے کتنی راحت اور خوشی ملتی ہے جب آپ ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور یہ جانتے ہیں کہ وہ اپنی پوری زندگی میں ووٹ دیتے رہے ہیں’’، ۔ ملک کے پہلے ووٹر آنجہانی جناب شیام سرن نیگی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، جن کی عمر 106 سال تھی اور حال ہی میں انہوں نے اس دنیا سے آسمانی مستقر کی طرف سفر اختیار کیا، سی ای سی نے کہا، ‘‘انہوں نے اپنی موت سے تین دن پہلے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ ڈالا تھا۔ یہ حقیقی جذبہ ہے۔’’
سائیکل ریلی کے دوران، سی ای سی نے کچھ جگہوں پر رک کر مقامی لوگوں سے بات چیت کی تاکہ انہیں انتخابی عمل کا حصہ بننے کی ترغیب دی جا سکے۔ کستوربا وساہت کے مکینوں نے پرجوش انداز میں الیکشن کمیشن کا خیرمقدم کیا اور چیف الیکشن کمشنر( سی ای سی) نے سی ای او مہاراشٹرا سے کہا کہ وہ علاقے کے تمام اہل ووٹروں کے اندراج کی سہولت فراہم کریں۔
الیکشن کمشنر شری انوپ چندر پانڈے نے کہا، خصوصی خلاصہ نظر ثانی نئے بالغوں کے اندراج کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ہر کسی کو بطور ووٹر رجسٹر ہونا چاہیے اور ووٹر بیداری کے پیغامات کو بھی پھیلانا چاہیے۔ چیف الیکٹورل آفیسر، مہاراشٹر شری کانت دیشپانڈے نے کہا کہ شہری علاقوں میں شہریوں کے لیے سائیکل ریلیوں جیسی منفرد سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ وہ بڑی تعداد میں انتخابی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 10 نومبر کو ریاست کی ہر گرام سبھا میں ووٹر فہرستیں پڑھ کر سنائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ای او مہاراشٹر ریاست کے ہر کالج میں ووٹر رجسٹریشن کیمپ بھی منعقد کر رہے ہیں۔ پونے کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈاکٹر راجیش دیشمکھ نے صحت مند اور جامع انتخابی فہرست کے لیے ایس ایس آر 2023 کی مدت کے دوران پونے شہر میں اہل ووٹروں کو اندراج کرنے کے لیے تمام سہولیات کی فراہمی اور خصوصی کیمپوں کے قیام کی یقین دہانی کرائی۔
پس منظر:
ہندوستان کے آئین کا آرٹیکل 324 الیکشن کمیشن آف انڈیا کو پارلیمان اور ہر ریاست کی مقننہ کے انتخابات کے انعقاد کی بنیادی اصول کے طور پر انتخابی فہرستوں کی تیاری کی نگرانی، ہدایت اور کنٹرول تفویض کرتا ہے۔ غلطی سے پاک انتخابی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنا ہر ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ نئے اہل شہریوں کے اندراج کو یقینی بنانے اور ایک صحت مند، خالص، جامع اور غلطی سے پاک ووٹر لسٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ریاست میں سالانہ خصوصی خلاصہ پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔ اس سال ایس ایس آر باضابطہ طور پر 9 نومبر 2022 کو، اہلیت کی تاریخ کی حیثیت سے یکم جنوری 2023 کے سلسلے میں انتخابی فہرست کے مسودے کی اشاعت کے ساتھ شروع کیا جارہا ہے ۔
*************
ش ح۔ س ب ۔ رض
U. No.12371
(Release ID: 1874891)
Visitor Counter : 198