نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

اٹل انوویشن مشن نے ’تبدیلی کے مثالی رہنما‘ کا جشن منانے کے لیے مینٹر انڈیا گول میز کی میزبانی کی

Posted On: 09 NOV 2022 5:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی: اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ نے ​​تبدیلی کے اعلیٰ 35 مثالی سرپرستوں (ایم او سی) کے تعاون کو تسلیم کرنے کے لیے آج ایک ’مینٹر انڈیا راؤنڈ ٹیبل‘ کی میزبانی کی۔ اس تقریب میں شرکت کے لیے ملک بھر سے سرکردہ اساتذہ کو مدعو کیا گیا تھا۔

مینٹر انڈیا، اے آئی ایم، نیتی آیوگ کی ایک جامع قومی تعمیراتی پہل ہے جو اٹل ٹنکرنگ لیبز (اے ٹی ایل) اور اسٹارٹ اپس میں طلباء کی رہنمائی کے لیے پیشہ ور افراد، ماہرین تعلیم، صنعت کے ماہرین کو شامل کرتا ہے۔ یہ پیشہ ور افراد، اے ٹی ایلز میں جدت طرازی اور صنعت کاری کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرتے ہیں اور ہندوستان میں نئی ​​نسل کے نئے اختراع کاروں کو ڈھالتے ہیں۔

این آئی ٹی آئی کے احاطے میں منعقدہ تقریب کے دوران ’دی جیمز آف مینٹر انڈیا‘ کے نام سے ایک ہینڈ بک لانچ کی گئی۔ اس کتاب میں ان بہترین طریقوں کو شامل کیا گیا ہے جن کی پیروی کرنے والے اساتذہ، اسکول کے طلباء میں ٹنکرنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔

’مینٹر انڈیا‘ کمیونٹی کی مدد سے، طلبہ کو’ٹنکر پرینیور‘ کے نام سے معروف، اٹل ٹنکرنگ لیب کے فلیگ شپ بوٹ کیمپ کے تحت ،ہر سال اپنے ڈیجیٹل پروڈکٹ کو تیار کرنے کے لیے ،تکنیکی اور کاروباری مہارتیں حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔

’ٹنکر پرینیور‘ کے تحت، اے ٹی ایل کے 100 اولین طلباء ہر سال باوقار انڈین ا سکول آف بزنس (آئی ایس بی) سے 8 ماہ کے لیے اے آئی ایم کے تعاون سے منعقد کیے گئے اٹل کیٹلسٹ پروگرام میں رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ پچھلے سال، سرفہرست 20 طلباء کو سرمایہ کاروں کے سامنے اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع ملا اور ان میں سے 10 نے اپنا پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے لیے فنڈنگ ​​حاصل کی۔ مینٹر انڈیا راؤنڈ ٹیبل کے دوران ان 20 طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک کافی ٹیبل کتاب ’’دی انڈیجینیس ٹنکر پرینیورس‘‘کا اجرا بھی کیا گیا۔

تقریب کے دوران اے آئی ایم کے ٹنکر پرینیور پہل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، نیتی ایوگ کے سی ای او جناب پرمیشورن ائیر نے کہا کہ ’’یہ دیکھ کر مسرت ہو رہی ہے کہ خواتین اس مخصوص مہم میں سب سے آگے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ دوسرے محاذوں پر بھی برتری حاصل کر رہی ہیں‘‘۔


انہوں نے مزید کہا’’مجھے خوشی ہے کہ مینٹور انڈیا پروگرام میں خواتین کی بھی زبردست شرکت ہے اور آج میں ان تمام سرپرستوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے ہماری ٹاپ لسٹ میں جگہ بنائی ہے‘‘۔

مشن ڈائریکٹر - اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) نیتی آیوگ ڈاکٹر چنتن وشناو، نے ​​کہا کہ ’’ہمارے سرپرستوں نے خاص طور پر پچھلے 12 مہینوں کے دوران اسکولوں کو وبائی امراض سے گزرنے میں مدد کرکے اور معمول پر واپس آنے کے بعد مسلسل ٹنکرنگ کو یقینی بنانے کے لیے، رہنمائی کرنے نیز جسمانی اور ورچوئل دونوں طریقوں سے سیکھنےمیں شاندار عزم ظاہر کیا ہے۔ اس تقریب کے ذریعے ہی ہم ان سے اظہار تشکر کرنے کے قابل ہوتے ہیں اور انہیں بہتر طور پر جاننے کا موقع بھی حاصل کرتے ہیں نیزان کی رہنمائی کے عظیم کام کو جاری رکھنے اور ان کے ٹنکرنگ، جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کےجذبے کو آگے بڑھانے کی ترغیب دیتے ہیں‘‘۔

یہ تقریب مشہور ہندوستانی ایتھلیٹ محترمہ انجو بوبی جارج اور پروفیسر بھگوان چودھری، فیکلٹی ڈائریکٹر آئی وینچر، آئی ایس بی کی موجودگی سے دوبالا ہو گئی تھی۔ انہوں نے اساتذہ اور طلباء کو مبارکباد دی اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے جذبے کو بلند رکھیں اور ہمیشہ آگے رہیں۔

مزید برآں، 5ایرے بلاک چین یونیکورن کے سی ای او پراتیک گوری ؛ ا5ایرے کےسی ایم او اور نیٹ ورک کیپیٹل کے سی ای اواتکرش امیتابھ؛- اسپائر فارہرکی بانی مدھورا داس گپتا سنہا؛ اوپن سیکریٹ کی سی پی او ابھیلاشا سنہا ؛ ساکیت اگروال - بانی اور سی ای او، اونیویشن وینچرز نے بھی اس موقع پر شرکت کی اور مختلف ورکشاپس کا انعقاد کیا۔

*****

U.No.12356

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1874861) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu