صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند 10 سے 11 نومبر تک اوڈیشہ کا دورہ کریں گی
Posted On:
09 NOV 2022 7:09PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 10 سے 11 نومبر 2022 تک اوڈیشہ کا دورہ کریں گی۔ یہ ہندوستان کے صدر کے طور پر ریاست کا ان کا پہلا دورہ ہوگا۔
10 نومبر 2022 کو، صدر شری جگن ناتھ مندر، پوری میں بھگوان جگن ناتھ کی پوجا کریں گے۔ اس کے بعد وہ بھونیشور پہنچیں گی جہاں وہ ممتاز مجاہدین آزادی اور قائدین کے مجسموں کے رو برو انھیں خراج عقیدت پیش کریں گی۔ اسی شام، صدر جمہوریہ راج بھون بھونیشور میں ان کے اعزاز میں دیے جانے والے شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔
11 نومبر 2022 کو صدر جمہوریہ بھونیشور میں تپوبن ہائی اسکول، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول یونٹ-II اور کنتلا کماری سبت آدیواسی گرلز ہاسٹل یونٹ-II کا دورہ کریں گی اور طلبا اور اساتذہ سے بات چیت کریں گی۔ اسی دن وہ بھونیشور کے جے دیو بھون سے مرکزی وزارت تعلیم کے مختلف منصوبوں کا آغاز کریں گی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 12365
(Release ID: 1874815)
Visitor Counter : 122