بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سربانند سونووال وارانسی میں منعقد ہونے والی 2 روزہ پی ایم گتی شکتی ملٹی موڈل واٹر ویز سمٹ کا افتتاح کریں گے

Posted On: 09 NOV 2022 3:30PM by PIB Delhi

حکومت ہند  کی بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت کام کرنے والی انڈین واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا ( آئی ڈبلیو اے آئی)،  11 تا 12 نومبر 2022 کو ’پی ایم گتی شکتی ملٹی موڈل واٹر ویز سمٹ‘کا انعقاد کر رہی ہے۔ دین دیال ہست کلا سنکُل (تجارتی مرکز اور میوزیم) وارانسی، اتر پردیش میں منعقد ہونے والی یہ سمٹ  پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے بارے میں مزید بیداری لائے گی جس میں آبی گزرگاہوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال  اس سمٹ  سے پہلے وارانسی کے روی داس گھاٹ پر این ڈبلیو۔ 1 (دریائے گنگا) پر کمیونٹی جیٹیوں کے سنگ افتتاح (7) اور سنگ بنیاد (8) کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔

پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان اور ملٹی موڈل واٹر ویز سمٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کے نظریئے  کے لیے عہد بند ہے۔ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (این ایم پی) لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور لاجسٹک لاگت کو کم کرنے کے لیے ایک تبدیلی کا طریقہ ہے تاکہ لوگوں اور سامان کی بغیر کسی رکاوٹ کے پہلے اور آخری میل کی کنکٹی وٹٰ کو یقینی بنایا جا سکے۔ گتی شکتی این ایم پی کے تحت ایم او پی ایس ڈبلیو نے 101 پروجیکٹوں کی نشاندہی کی تھی جس کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 62,627 کروڑ  روپے ہے۔ جن کو 2024 تک مکمل کیا جانا ہے، جبکہ 9 زیادہ ٰ اثر والے 1,913 کروڑ روپے لاگت کے پروجیکٹوں کو اس مالی سال کے اختتام تک مکمل کئے جانے کا نشانہ ہے۔

آئی ڈبلیو اے آئی کے چیئرمین جناب سنجے بندوپادھیائے نے کہا ’’یہ سمٹ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں، صنعت اور تھنک ٹینکس کے کلیدی متعلقین کو نیشنل ماسٹر پلان پر تبادلہ خیال اور شیئر کرنے کے لیے ایک نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام، پورٹ اتھارٹیز، سیکٹر کے ماہرین اور پرائیویٹ سیکٹر کے  متعلقین شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کئے گئے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کا مقصد مختلف ایس ای زید کو ملٹی موڈل کنکٹی ویٹی انفراسٹرکچر فراہم کرانا اور لاجسٹک کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ اس پلان ا مقصد تمام موجودہ اور مجوزہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے اقدامات کے نفاذ کو مربوط کرنا ہے تاکہ لوگوں اور سامان کی تیز رفتار اور موثر نقل و حرکت میں مدد مل سکے۔ ایک ہموار اور موثر لاجسٹک نظام ترقی کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کرتا ہے اور ’آتم نربھر بھارت‘ کا مقصد  حاصل کرنے کے لئے ایک اہم عنصر ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-12352



(Release ID: 1874765) Visitor Counter : 99