سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نینو پارٹیکلز: انسانی صحت اور ماحولیات میں ابھرتے ہوئے رجحانات

Posted On: 04 NOV 2022 3:46PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند کے جاری پروگرام آزادی-کا-امرت-مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، انڈین جرنل آف بایو کیمسٹری اینڈ بائیو فزکس (آئی جے بی بی) اور سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی، ریسرچ ( این آئی ایس سی پی آر) ،نئی دہلی نے اپنا نومبر 2022 کا شمارہ ایک خصوصی شمارے کے طور پر نکالا ہے۔ اس شمارے کا موضوع ہے-ہندوستانی سباق میں نینو پارٹیکلز: انسانی صحت اور ماحولیات میں ابھرتے ہوئے رجحانات۔ ہندوستان کا سرکردہ سرکاری مالی اعانت یافتہ سائنس کمیونیکیشن اور پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، سی ایس آئی آر این آئی ایس سی پی آر، ایس ٹی آئی کے مختلف شعبوں میں 16 جرائد شائع کرتا ہے۔ جو سائنس کے حوالہ جات کے اشاریہ (ویب آف سائنس) میں ترتیب دیئے گئے ہیں؛ اسکوپس؛ این اے اے ایس اور یوجی سی کیئر جیسے نامور قومی/بین الاقوامی اداروں کے ذریعہ تسلیم شدہ ہے۔

بائیو کیمسٹری، بائیو فزکس، بائیو ٹیکنالوجی کے مضامین پر ایک بین الضابطہ، تحقیقاتی ماہانہ جریدہ - آئی جے بی بی, جے آئی ایف1.472 کے اسکور کے ساتھ، سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر تمام زمروں میں تمام جرائد میں پہلے نمبر پر ہے۔ قومی/بین الاقوامی سطح پر نامور ماہرین کے حال ہی میں تشکیل کردہ ایڈیٹوریل بورڈ کی قابل رہنمائی اور سرگرم تعاون سے، جریدے کو پوری دنیا میں بائیو کیمسٹری، بائیو فزکس، بائیو ٹیکنالوجی کے محققین اور ماہرین تعلیم کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ اس خصوصی شمارے میں معیاری مواد کے 106 صفحات، 4 مدعو شدہ جائزہ مضامین، اور 5 اصل تحقیقی مقالے شامل ہیں۔ یہ ہندوستان کے سلسلے میں انسانی صحت اور ماحولیات پر نینو پارٹیکل ریسرچ میں ابھرتے ہوئے رجحانات کی وسیع کوریج فراہم کرتا ہے۔

جین تھراپی کے نظام؛ پولی سسٹک اووری سنڈروم (پی سی او ایس)؛ مردانہ تولیدی نظام پر نینوخلیات کا اثر؛ مخصوص مضامین کے شعبوں میں کامیابیوں اور مستقبل کے چیلنجز اور دیرپا زراعت میں مائیکرو ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز کے کردار کا ان جائزہ مضامین میں مختصراً ذکر کیا گیا ہے۔ اسی طرح اصل تحقیقی مضامین میں فنگل بلائٹ چاول ، ایس اے آر ایس –سی او وی-2 میں پروٹین کے اہداف کے خلاف فائٹو کیمیکلز، ، انسانی اے سی ای-2 ریسیپٹر، زنک آکسائیڈ نینو پارٹیکلز کی جراثیم کش صلاحیت، غیر انجینئرڈ لینڈ فل کی وجہ سے درپیش ماحولیاتی خطرہ اور نوعمر آبادی کے خدشات کےمسئلے پر بات چیت کی گئی ہے۔  

اس خصوصی شمارے کی اشاعت سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر ، نئی دہلی ڈائریکٹر، پروفیسر رنجنا اگروال؛ آئی جے بی بی کے چیف ایڈیٹر، ڈاکٹر سٹیفن دیمتروف؛ آئی جے بی بی، ایگزیکٹو ایڈیٹر، ڈاکٹر ڈی این راؤ اور سینئر رفقاء جناب آر ایس۔ جیا سومو اور ڈاکٹر جی مہیش کے کے تعاون سے ممکن ہوئی۔اس کے لئے خصوصی پہل آئی جے بی بی کے  سینئر سائنسدان اورسائنسی ایڈیٹر ڈاکٹر این کے۔پرسنا نےکی۔ مصنفین اور جائزہ لینے والوں کے تعاون کے ساتھ ساتھ، سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر نے پرنٹنگ محکمے کی طرف سے فراہم کردہ تکنیکی مدد کی بدولت اس جریدے کی اشاعت کی بروقت اور کامیاب تکمیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

 

 

**********

 

 

 

 

ش ح ۔ ع ح

U.No: 12346

 

 


(Release ID: 1874683)
Read this release in: English , Hindi , Telugu