ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

جیسے جیسے گھریلو سیاحت بدل رہی ہے، تندرستی اور دیگر سرگرمیوں کو نئی ترجیحات میں تبدیل کرنے کے لیے نئی مہارتوں کی ضرورت ہے: مرکزی وزیرمملکت راجیو چندر شیکھر


مرکزی وزیرمملکت جناب چندر شیکھر نے ہوٹل کی صنعت  کے لیڈروں سے پٹنی ٹاپ کو ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر تیار کرنے کے لیے روڈ میپ بنانے کی اپیل کی

سوچھ مشن تحریک کو مزید بڑھاتے ہوئے وزیرمملکت نے پٹنی ٹاپ میں صفائی مہم کا آغاز کیا

Posted On: 08 NOV 2022 7:45PM by PIB Delhi

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی  کے مرکزی وزیر مملکت جناب چندر شیکھر نے  آج کہا کہ گھریلو سیاحت کے شعبے میں اہم تبدیلیاں آئی ہیں جس سے صحت وتندرستی، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر سرگرمیوں جیسے ایڈونچر یا کھیلوں پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ پٹنی ٹاپ میں ہوٹل صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کے دوران راجیو چندر شیکھر نے کہاکہ  اسی طرح  متنوع چیزوں کی مانگ اور مواقع موجود ہیں۔ پٹنی ٹاپ کے مقامی فوائد اور وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیرموصوف  نے ہوٹل والوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اسے ایک متحرک سیاحتی مقام بنانے کے لیے ایک بلیو پرنٹ تیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کے سفر، سیاحوں کی کم آمد والے مقامات، قلیل مدتی کرائے کی رہائش یا گھر میں قیام کی سہولیات زیادہ مقبول ہوتی جا رہی ہیں اور ہوٹل انڈسٹری کو ان تبدیلیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے سیاحوں کے ٹھہرنے کے مقام کے تعلق سے بیانیے کا تعین کرنے کی ضرورت ہے۔ سیاحت انسانی تعلق کے بارے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد کو چاہیے کہ وہ دستیاب وسائل اور ہنر کا مطالعہ کریں، جائزہ لیں اور ان کے بارے میں سوچیں جو پٹنی ٹاپ کو ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر تیار کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔

2022-11-08 19:27:31.019000

مقامی معیشت کو ترقی دینے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زور کو دہراتے ہوئے، جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ سیلف ہیلپ گروپس  مقامی کاریگروں کو بازاروں سے جوڑنے میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پچھلے سال ہماری دستکاری کی برآمدات تقریباً 2 بلین ڈالر کی تھیں اور زیادہ تر ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے کی گئیں۔ لہذا انفرادی کاریگروں کی مدد کے لیے، وزیر موصوف نے رائے دی کہ ایس ایچ جیز مارکیٹ تک رسائی کے لیے ایک پل کا کام کر سکتے ہیں۔

وزیرموصوف نے طلباء اور ٹورازم کلبوں کے اراکین سے ملاقات کی، جنہوں نے پٹنی ٹاپ کو ترقی دینے کے بارے میں اپنے خیالات ان کے ساتھ شیئر کئے۔ الیکٹرانکس انجینئرنگ کے طلباء کے ساتھ ایک اور میٹنگ میں، جناب راجیو چندر شیکھر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نئے ہندوستان کے وژن کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ الیکٹرانکس/سیمی کان مینوفیکچرنگ اور ڈیزائن کے شعبوں میں ان کے لیے کس طرح حیرت انگیز مواقع دستیاب ہیں۔

 

2022-11-08 19:29:36.4810002022-11-08 19:29:36.623000

قبل ازیں جناب راجیو چندر شیکھر نے پٹنی ٹاپ میں صفائی مہم شروع کی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس خوبصورت سیاحتی شہر کو صاف ستھرا اور پلاسٹک سے پاک رکھیں۔

2022-11-08 19:31:29.294000

انہوں نے سیلف ہیلپ سوسائٹیز کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور ان کے ساتھ سوسائیٹیوں کو درپیش چیلنجز اور مارکیٹ لنکیجز اور صلاحیت سازی کے حوالے سے دستیاب مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پی آر آئیز کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل اور چیلنجز کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

بعد میں جموں میں وزیر موصوف نے نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف سکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ جموں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جس میں کمپیوٹر سافٹ ویئر ایپلی کیشن ٹریڈ کی لیبارٹری بھی شامل ہے اور ٹرینیز اور عملے کے ارکان سے بات چیت کی۔

2022-11-08 19:32:18.707000

جموں وکشمیر میں ہنرمندی کے فروغ کے ڈائریکٹر جناب  سدرشن کمار، ریجنل ڈائریکٹر جناب ایس۔ سنتھیمنالن، این ایس ٹی آئی ، سری نگر کے پرنسپل سری وی کے سکسینہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

**********

 

 

ش ح ۔ ع ح

U.No: 12343

 

 



(Release ID: 1874680) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada