وزارت اطلاعات ونشریات
گوا کے وزیر اعلیٰ پرمودساونت کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن سے ملاقات
Posted On:
08 NOV 2022 9:11PM by PIB Delhi
اطلاعات ونشریات نیز ماہی پروری ، مویشی پالن اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج گوا کے وزیر اعلیٰ پرمودساونت سے ملاقات کی ۔ وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر مملکت نے آئندہ بھار ت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول کے 53 ویں ایڈیشن سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول میں چونکہ ملک اور دنیا بھر کی سرکردہ شخصیات اور فلمی شخصیتوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع ہے ، لہٰذا اس بات کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے کہ تمام تیاریاں انتہائی اعلیٰ معیار کی ہوں ۔
وزیر اعلیٰ پرمودساونت اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگون نے گوا میں ماہی پروری سیکٹر کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس شعبے کی ترقی کو آسان بنانے کے لئے کیا اقدامات کئے جاسکتے ہیں، اس کے بارے میں بھی گفت وشنید کی ۔ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول (افی) کے 53ویں ایڈیشن کے انعقاد اور دیگر متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے گوا کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
*************
ش ح۔م ع ۔ رم
U-12342
(Release ID: 1874654)
Visitor Counter : 127