کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی کے شعبے کو کوئلے کی سپلائی کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے – وزارت کوئلہ


12فی صد اضافے کے ساتھ، بجلی پلانٹس میں 25.6 ملین ٹن کوئلے کا ذخیرہ

ملکی کوئلے کی پیداوار میں ریکارڈ 18 فیصد اضافہ

Posted On: 08 NOV 2022 1:07PM by PIB Delhi

*کوئلے کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوئلہ، بجلی، ریلوے کی وزارتیں قریبی تال میل سے کام کر رہی ہیں

 

*کیپٹیو کول بلاکس 58.6 ملین ٹن کوئلہ پیدا کرتے ہیں، 37.5 فیصد نمو اور ترقی حاصل کرتے ہیں

 

پیداوار اور سپلائی کو مزید بڑھانے کے لیے 141 نئی کوئلے کی کانوں کی حال ہی میں نیلامی کی گئی

 

کوئلہ کی وزارت نے واضح کیا ہے کہ توانائی کے شعبے کو کوئلے کی سپلائی کی وزارت بجلی اور ریلوے کی وزارتوں کے ساتھ قریبی تال میل میں باقاعدگی سے نگرانی کر رہی ہے۔ ان مربوط کوششوں کے نتیجے میں گھریلو کوئلے پر مبنی پاور پلانٹس میں کوئلے کا بند ہونے والا ذخیرہ، اس سال 31 اکتوبر تک 25.6 ملین ٹن (میٹرک ٹن) تھا جو کہ کووڈ سال کے علاوہ اکتوبر کے مہینے میں سب سے زیادہ ہے۔ 21-2020 میں توانائی کے شعبے کو گھریلو کوئلے کی سپلائی گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے جو کسی بھی مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں توانائی کے شعبے کو ہونے والی سب سے زیادہ سپلائی ہے۔

کول انڈیا لمیٹڈ(سی آئی ایل) کے ساتھ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے کوئلے کی کل گھریلو پیداوار 18فی صد زیادہ ہے، جس نے 17.5فی صد کی ترقی حاصل کی ہے۔

کیپٹیو کوئلے کے بلاکس نے پہلے سات مہینوں میں 58.6 ایم ٹی کی پیداوار کی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 37.5 فیصد زیادہ ہے۔

  • سی آئی ایل کے تمام ذرائع سے پاور سیکٹر تک گھریلو کول ریک لوڈنگ 296.5 ریک روزانہ کی بلند ترین سطح پر ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19فی صد اضافہ ہے۔

کوئلے کی پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھانے کے مقصد کے ساتھ، وزارت کوئلہ نے حال ہی میں 141 نئے کول بلاکس کو تجارتی نیلامی کے لیے رکھا ہے۔ وزارت، ریاستی حکومتوں اور متعلقہ مرکزی وزارتوں کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کر رہی ہے تاکہ پہلے نیلامی کی گئی کانوں کو تیز رفتاری سے چلایا جا سکے۔

وزارت، پی ای گتی- شکتی کے تحت تمام مخصوص کانوں کے لیے ریل کنیکٹیویٹی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے قدم اٹھا رہی ہے، تاکہ کوئلے کا انخلاء تیزی سے کیا جاسکے۔ کوئلہ کی وزارت توانائی کے شعبے میں کوئلے کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-12319

 


(Release ID: 1874546) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil